1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری امی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏28 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میری امّی

    مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امّی کہتی تھیں
    جب میرے بچپن کے دِن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیں
    ایک یہ دِن جب اپنوں نے بھی ہم سے ناتہ توڑ لیا
    ایک وہ دِن جب پیڑ کی شاخیں بوجھ ہمارا سہتی تھیں
    ایک یہ دِن جب ساری سڑکیں رُوٹھی رُوٹھی لگتی ہیں
    ایک وہ دِن جب آؤ کھیلیں ساری گلیاں کہتی تھیں
    ایک یہ دِن جب جاگی راتیں دیواروں کو تکتی ہیں
    ایک وہ دِن جب شاموں کی بھی پلکیں بوجھل رہتی تھیں
    ایک یہ دِن جب لاکھوں غم اور کال پڑا ہے آنسو کا
    ایک وہ دِن جب ایک ذرا سی بات پہ ندیا بہتی تھیں
    مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امّی کہتی تھیں
    جب میرے بچپن کے دِن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیں
     
  2. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :mashallah: :a165:

    ارے بھائی آپ نے تو ہمیں اپنی امّاں کی یاد دلا دی، اب کل ہی انہیں فون کرنا پڑے گا :)

    مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امّی کہتی تھیں
    جب میرے بچپن کے دِن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیں

    دوسرے مصرع نے کمال ہی کر دیا ہے۔ کہیں پبلش کیا ہے آپ نے اپنا کام؟
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ماواں ٹھنڈیاں چھاواں (پنجابی لکھنے پر معذرت)
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    واہ ۔ بہت ہی خوبصورت اور دل میں اتر جانے والی، ماں کی یاد دلانے والی نظم ہے۔
    بہت عمدہ :87:
     
  5. S@HIL
    آف لائن

    S@HIL ممبر

    شمولیت:
    ‏11 فروری 2008
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ان آر بھائی صاحب یہ کلام نعیم بھائی کا نہیں ہے بھائی :takar: اتنا مشہور کلام آپ پہچان نہ سکے :rona:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مشہور کلام ہونے کا تو پتہ نہیں۔ نہ ہی میں نے دعوی کیا ہے کہ یہ میرا کلام ہے۔ جو کلام میرا ہوتا ہے میں اسکے نیچے واضح لکھ دیتا ہوں۔ مجھے زندگی میں پہلی دفعہ سننے کا اتفاق ہوا اور میں نے فوراً یہاں پوسٹ کر دیا تاکہ دوسرے ماؤں کے بچے بھی محظوظ ہو سکیں۔

    مسزمرزا بہن جی آپ نے “اتنا مشہور کلام “ لکھ کر جاسوسی فلم کی طرح تجسس چھوڑ دیا۔ آپ بتلا ہی دیتی کہ یہ کلام کس کا ہے اور کیسے مشہور ہے ؟
     
  8. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... &start=285

    :91:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
    اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ میری یادداشت کافی کمزور ہوگئی ہے۔
    لیکن چند ہفتے پہلے جب یہ نظم کسی اور لنک پر سنی تو واقعی یوں لگا جیسے بالکل پہلی دفعہ ہو۔ اور میں نے خوشی سے پوسٹ کردی۔
    دہرائی کے لیے سوری۔ منتظمین چاہیں تو میری ارسال کردہ نظم کو حذف کردیں۔
    شکریہ
     
  10. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    نشاندہی کا شکریہ، مگر خدارا اِس دیوار کیساتھ مرزا جی والا سلوک تو نہ کریں :176: ۔

    دراصل، ہم نے نظم کے نیچے نعیم صاحب کے سگنیچر کو غلطی سے پیغام کا حصہ سمجھ لیا۔ ہماری اصلاح، جب بھی جو بھی کر دے، ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ :237:
     
  11. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت ہی زبردست

    بہت خوب نعیم بھائی۔۔۔ شکریہ بہت بہت ہم سے شیئر کرنے کے لیئے۔۔۔۔ بہت زبردست کلام ہے۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں