1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا پیمبر عظیم تر ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏11 اکتوبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    کمالِ خلاق ذات اُس کی
    جمالِ ہستی حیات اُس کی
    بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
    وہ خود ہی قانون خود حوالہ
    وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
    وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
    وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
    وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
    وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    شعور لایا کتاب لایا
    وہ حشر تک کا نصاب لایا
    دیا بھی کامل نظام اس نے
    اور آپ ہی انقلاب لایا
    وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
    ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
    وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ آدم و نوح سے زیادہ
    بلند ہمت بلند ارادہ
    وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آ گے
    جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
    ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
    ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں
    وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
    ذرا سے جَو ایک چارپائی
    بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
    نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی
    یہی ہے کُل کائنات جس کی
    گنی نہ جائيں صفات جس کی
    وہی تو سلطانِ بحرو بر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    جو اپنا دامن لہو میں بھر لے
    مصیبتیں اپنی جان پر لے
    جو تیغ زن سے لڑے نہتا
    جو غالب آ کر بھی صلح کر لے
    اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
    مخالفوں کی نگاہ میں بھی
    امیں ہے صادق ہے معتبر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
    اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
    عنانِ کون و مکاں جو تھامے
    خدائی پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
    لگے جو مزدور شاہ ایسا
    نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
    فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی
    وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
    محاذ و منبر ٹھکانے اس کے
    وہ سربسجدہ بھی سربکف بھی
    کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
    وہ جامعیت کا استعارہ
    وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے


    مظفر وارثی
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صلی اللہ علیہ وسلم

    جزاک اللہ ۔۔۔ :dilphool:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بزم کونین سجانے کے لئے آپ آئے
    شمع توحید جلانے کے لئے آپ آئے

    ایک پیغام جو ہر دل میں اجال کر دے
    ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپ آئے

    ایک مدت سے بھٹکتے ھوئے انسانوں کو
    ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپ آئے

    ناخدا بن کے ابلتے ھوئے طوفانوں میں
    کشتیاں پار لگانے کے لئے آپ آئے

    قافلہ والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
    دور تک راہ دکھانے کے لئے آپ آئے

    چشم بیدار کو اسرار خدائی بخشے
    سونے والوں کو جگانے کے لئے آپ آئے
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صلی اللہ علیہ وسلم

    جزاک اللہ :dilphool:
     
  5. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ کاشفی بھائی :dilphool:
     
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ آپ کے ذوق کو سلامت رکھے
     
  7. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    آمین :dilphool:
    شکریہ منور بھائی :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں