1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا پہلا عشق

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از صدر پاکستان, ‏23 نومبر 2006۔

  1. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مشک کی خوشبو چھپاتے کس طرح
    عشق کو دل میں دباتے کس طرح
    اک بہانہ بھی نہیں باقی بچا
    اس کے گھر آخر کو جاتے کس طرح
    چار دیواروں میں ایک زنداں ہے یہ
    اپنے گھر اس کو بلاتے کس طرح
    گنگ ہوتی تھی زباں اس کے قریب
    جو گزرتی تھی بتائے کس طرح
    دور جا کر اس کو لکھا حالِ دل
    سامنے اس کو سناتے کس طرح
    ناوک باطل تلاش حق میں تھا
    اپنے سینے کو بچاتے کس طرح
    احمد آداب جنوں اہل خرد
    تجھ دوائے کو سکھاتے کس طرح
     
  2. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یقین ہے کہ نہ آئے گا مجھ سے ملنے کوئی
    تو پھر یہ دل کو میرے انتظار کیسا ہے
     
  3. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آشفتگی سے اُس کی اُس کو برا نا جان
    عادت کی بات اور ہے دل کا برا نہیں
     
  4. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانہ ہے
    جو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانا ہے
     
  5. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فلسفہ ہے
    رونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانہ ہے
     
  6. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شامِ غم کے اسیر ہیں ہم لوگ
    صبحِ نو کے سفیر ہیں ہم لوگ
    بجھ چکا ہے چراغ گو دل کا
    پھر بھی روشن ضمیر ہیں ہم
    یاس و غم کی ہے گر کوئی قیمت
    پھر تو سب امیر ہیں ہم لوگ
    ایک موہوم سا تصور ہیں
    ایک مدہم لکیر ہیں ہم لوگ
    قاتلوں کے نگر میں اے یارو
    اہل دل کے مشیر ہیں‌ہم لوگ
    خود ہمیں بھی آسرا درکار
    مت کہو دستگیر ہیں‌لوگ
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صدر صاحب آپ کے تمام اشعار بہت اچھے ہیں۔ صرف تھوڑی سی اصلاح کرنے کی جسارت کروں گا۔ اوپر دیے گئے شعر میں لفظ فلسفہ کی جگہ “فسانہ“ ہے۔

    ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانہ ہے
    رونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانہ ہے​
     
  8. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مرزا غالب کے بھتیجے کے نام

    مرزا غالب کے منہ بولے بھتیجے ‘‘میاں نعیم‘‘

    ڈھونڈتا رہا تجھے میں در بدر کی خاک چھان کر
    صد افسوس تو ملا تو کچھ کہہ نہ کسے ہم جان کر
     
  9. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میری طرف سے



    محبت ہے لائق بھروسہ اے (پومی)
    جنوں میں حد سے گزر جانےکا نام
     
  10. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چند کلیاں


    چند کلیاں نشاط کی چن کر
    مدتوں محو یاس رہتا ہوں
    تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
    تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
     
  11. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    زندگی کو

    دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنا قریب سے
    چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
     
  12. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آوارہ منزل

    عہد گم گشتہ کی تصویر دکھاتی کیوں ہو
    ایک آوارہ منزل کو ستاتی کیوں ہو
    وہ حسین عہد جو شرمندہ ایفا نہ ہوا
    اس حسیں عہد کا مفہوم جتاتی کیوں ہو
     
  13. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جیون

    جیون کے سفر میں راہی، ملتے ہیں بچھڑ جانے کو
    اور دے جاتے ہیں یادیں تنہائی میں تڑپانے کو
    رو رو کر انہیں راہوں میں کھونا پڑا ایک اپنے کو
    ہنس ہنس کے انہی راہوں میں اپنا تھا بیگانے کو
    اب ساتھ نہ گزریں گے ہم، لیکن یہ فضا وادی کی
    دہراتی رہے گی برسوں بھولے ہوئے افسانے کو
    تم اپنی نئی دنیا میں‌کھو جاؤ پرائے بن کر
    جی پائے تو ہم جی لیں گے ، مرنے کی سزا پانے کو
     
  14. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لہجہ

    ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیں
    فراز اب ذرا لہجہ بدل کر دیکھتے ہیں
     
  15. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ٹوٹ کے روئے

    پھرے گا تو بھی یونہی کوبکو ہماری طرح
    دریدہ و دامن و آشفتہ مو ہماری طرح
    کبھی تو سنگ سے پھوٹے گی آبجو غم کی
    کبھی تو ٹوٹ کے روئے گا تو ہماری طرح
     
  16. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خانہ بدوشی

    رات اور چاند میں جب سرگوشی ہوتی ہے
    یاد سے دل کی ہم آغوشی ہوتی ہے
    اپنا گھر چھوڑا یا اس کا در چھوڑا
    اس کے بعد تو خانہ بدوشی ہوتی ہے
     
  17. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہم نے تنہائی سے پوچھا کہ ملو گی کب تک
    اس نے بے چینی سے فوراً ہی کہا شام کے بعد
    میں اگر خوش بھی ہوں پھر بھی مرے سینے میں
    سوگواری کوئی روتی ہے سدا شام کے بعد
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب صدر صاحب۔
    بہت مزہ آیا آپ کی پسند پڑھ کر
    بہت کمال کا انتخاب ہے۔
    واہ بھئی واہ
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میری پسند کی ایک غزل آپ کے نام

    اک خطا ہم ازرہِ سادہ دلی کرتے رہے
    ہر تبسم پر قیاسِ دوستی کرتے رہے

    ایسے لوگوں سے بھی ہم ملتے رہے دل کھول کر
    جو وفا کے نام پہ سوداگری کرتے رہے

    خود اندھیروں میں بسر کرتے رہے ہم زندگی
    دوسروں کے گھر میں لیکن روشنی کرتے رہے

    اپنے ہاتھوں آرزوؤں کا گلا گھونٹا کئے
    زندہ رہنے کے لیے ہم خود کشی کرتے رہے


    اس طرح اقبال گزری ہے ہماری زندگی
    زہرِ غم پیتے رہے اور شاعری کرتے رہے

    (پروفیسر اقبال عظیم)​
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71

    بہت خوب بھائی!
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! آپ کی غزل بھی بہت اچھی ہے۔
     
  22. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوشبو بتا رہی ہے کہ وہ راستے میں ہے
    موج ہوا کے ہاتھ میں اس کا سراغ ہے
     
  23. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شاعرہ : پروین شاکر
    دل پہ ایک طرفہ قیامت کرنا
    مسکراتے ہوئے رخصت کرنا
    اچھی آنکھیں جو ملی ہیں اس کو
    کچھ تو لازم ہوا وحشت کرنا
    جرم کس کا تھا سزا کس کو ملی
    اب کسی سے نہ محبت کرنا
    گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے
    وقت مل جائے تو زحمت کرنا​
     
  24. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    A womans Pride

    A Womans Pride
    اس کی ہتھیلی پر میرے آنسو
    کتنے اچھے لگتے ہیں
    جیسے صبح سویرے
    کنول پنکھڑیاں
    شبنم سے جگمگ کرتی ہوں
    موتی جیسی شبنم
    پھولوں کی آنکھوں میں جا کر ہیرے کی کنی بن جاتی ہے
    قطرہ قطرہ دل کٹتا ہے
    خوشبو دھیرے دھیرے تن میں پھیلتی ہے
    شبنم پھول کے رنگ میں آخر رنگ جاتی ہے
    ننھے چراغوں کی لوبڑھتی ہے تو
    اس کا چہرہ پہلے سے بڑھ کر روشن لگنے لگتا ہے
    اس کی آنکھوں میں میرے آنسو
    کتنے اچھے لگتے ہیں۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صدر صاحب ۔۔ بہت اچھا انتخاب ہے
    بہت مزہ آیا پڑھ کر
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    رت جگا

    صدر صاحب! بہت خوب! اچھا انتخاب ہے۔
    --------------------------------------------------------------------------------

    رت جگا

    کل رات کے پچھلے پہر
    مجھے اِک سپنا آیا
    اُس سپنے میں تجھ کو اپنا پایا
    مگر۔۔۔!
    صبح ہوتے ہی
    وہ سپنا ٹوٹ گیا
    بکھر گیا۔۔۔۔
    اور اُس کی کرچیاں
    میری روح میں پیوست ہو گئیں
    سو میں نے اب سوچا ہے
    کہ اب شب بھر جاگوں گا
    تا کہ نہ تیرے خواب آئیں
    نہ میری آنکھوں میں سمائیں
    اور نہ میری روح کرچی کرچی ہو
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے عبدالجبار بھائی ۔ پیارا کلام ہے
     
  28. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اَنا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن
    پھر اُس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے​
     
  29. صدر پاکستان
    آف لائن

    صدر پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 نومبر 2006
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    زلف گرہ گیر جب جھٹکی اس نے
    بدل گیا زمانہ زلف کے لہرانے تک​
     
  30. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت اچھے صدر صاحب !

    کیا ہی اچھا ہو اگر محرم الحرام کے حوالے سے بھی کچھ تحریر فرمائیں ؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں