1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا پنجتن کو سلام ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 مئی 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

    یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم
    یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم
    یا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم
    صلوات اللہ علیکم

    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:
    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید ہ

    میرا پنجتن کو سلام ہے
    میرا پنجتن کو سلام ہے
    بڑا جن کا دنیا میں نام ہے
    میرا پنجتن کو سلام ہے

    ہیں حضور :saw: باعثِ ھست و بود
    ان :saw: سے خدا کی ہوئی نمود
    ان :saw: سے عدم کو ملا وجود
    ملا پتیوں کو بڑا سعود
    مٹا غم دلوں کو ملا سرود
    بنے دوست پہلے تھے جو حسود
    پڑھو ان :saw: پہ صبح و مساء درود
    وہی :saw: کل جہاں کا امام ہیں

    میرا پنجتن کو سلام ہے

    ہے جو پھر سے سرورِ انبیاء :saw:
    وہ ہے نورِ دیدہ مصطفیٰ :saw:
    ہیں نساء ، خُلد کی سیدہ سلام اللہ علیہا
    وہ ہیں فاطمہ سلام اللہ علیہا ، وہ ہیں طاہرہ سلام اللہ علیہا
    بڑی عابدہ ، بڑی ساجدہ
    وہ نبی :saw: کا عکس ہیں طاہرہ سلام اللہ علیہا
    وہ کمالِ سیرتِ طیبہ :saw:
    وہ عطائے نعتِ انام ہیں

    میرا پنجتن کو سلام ہے

    وہ علی :as: تو اسد اللہ ہوا
    جسے سب نے شیرِ خُدا کہا
    بڑا باب علم کے شہر کا
    کوئی مثل اس کی ہُوا ، نہ تھا
    ہوئی جس سے خیبر کی انتہا
    قلعہ جس نے آخر فتح کیا
    یہی ذات حق ہے بلاشبہ
    نہیں اس میں کوئی کلام ہے

    میرا پنجتن کو سلام ہے

    ہیں حسن :as: حسین :as: نبی کے پھول :saw:
    انھیں تھے میرے رسول :saw:
    ہیں علی :as: پدر تو ہیں ماں بتول سلام اللہ علیہا
    جو نگاہِ حق میں ہوئے قبول
    ہوئی ان پہ رحمتِ حق نزول
    میں ہوں ان کے کوچے کی منہ پہ دھول
    ہوا شاد ان سے دلِ ملول
    کرم ان کا خلق پہ عام ہے

    میرا پنجتن کو سلام ہے

    یہ ملا حسین :as: سے ہے سبق
    کٹے سرتو نام حسن :as: حلق
    تو ہو یوں حفاظت سے دینِ حق
    نہ ہو غم کوئی نہ کوئی قلق
    ہو بہادروں کا بھی رنگ فق
    تو ہو دشمنوں کے بھی سینے شق
    نظر آئے خُلق کا ہر سبق
    پیئیں جب ، شہادت بھی جام ہے

    میرا پنتجن کو سلام ہے

    کہا جاتا جن کو ہے پنجتن
    ہے عجب ہر اک کی بانکپن
    ہیں انھی کے نام سے انجمن
    ہے بہار ان کی چمن چمن
    ہوئی ان سے جس کو ذرا لگن
    ملا اس کودونوں جہاں کا دھن
    کروں کیوں نہ ختم یہاں سُخن
    یہ نیاز ان کا غلام ہے

    میرا پنجتن کو سلام ہے
    میرا پنجتن کو سلام ہے

    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:

    [youtube:jgdn8ufg]http://www.youtube.com/watch?v=rmnOwZygd7U[/youtube:jgdn8ufg]​
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ


    بہت خوب مبارز جی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ کاشفی بھائی ۔
    جزاک اللہ ۔

    اللہ تعالی ہمیں پنجتن پاک کی سچی غلامی عطا فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں