1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا پاکستان، پیارا پاکستان

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل سادات, ‏15 جولائی 2011۔

  1. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی میں اپنےدل کھول کر اپنے پیارے وطن سے محبت کا اظہار کریں اور اپنی پسندیدہ نظمیں اور شاعری اس موضوع پر شیئر کریں۔ہر چند کہ آج کل کے حالات اور ہمارے کٹھ پتلی، خود غرض اور لالچی حکمرانوں نے ہمارا یہاں رہنا بہت ہی کٹھن بنا دیا ہے، مگر اس کے باوجود یہ میرا، آپکا، ہم سب کا پاکستان ہے۔ اس ملک کے ہم پر بہت سے احسانات ہیں، ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی کا مقروض ہے۔
    اللہ اسے ہمیشہ سلامت رکھے۔
    (آمین)

    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے!

    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے!
    قدم قدم آباد تجھے،
    قدم قدم آباد تجھے۔

    تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا ہے،
    اپنی جان سے پیارا، اپنی جان سے پیارا
    تیرے دم سے شان ہماری، تجھ سے نام ہمارا،

    جب تک ہے یہ دنیا باقی، ہم دیکھیں آزاد تجھے،
    ہم دیکھیں آزاد تجھے،
    ہم دیکھیں آزاد تجھے۔

    دھڑکن دھڑکن چرچا تیرا، قدم قدم پہ گیت رے،
    بستی بستی تیرا چرچا، نگر نگر ہے میت رے،

    جب تک ہے یہ دنیا باقی، ہم دیکھیں آزاد تجھے،
    ہم دیکھیں آزاد تجھے،
    ہم دیکھیں آزاد تجھے۔

    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے!
    قدم قدم آباد تجھے،
    قدم قدم آباد تجھے۔
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا پاکستان، پیارا پاکستان

    فیصل بہت خوبصورت سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے ۔۔۔ زبردست۔۔۔

    میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
    میں یہ سمجھوں کا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن​
     
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا پاکستان، پیارا پاکستان

    خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

    یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
    یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

    یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
    اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

    گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
    کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

    خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
    اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ و سال نہ ہو

    ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
    کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

    خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے
    حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو​

    احمد ندیم قاسمی​
     
  4. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا پاکستان، پیارا پاکستان

    ناران میں آنسو جھیل کا خوبصورت منظر
    [​IMG]
     
  5. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا پاکستان، پیارا پاکستان

    جھیل سیف الملوک ناران
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں