1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم عتیق, ‏8 جنوری 2009۔

  1. ایم عتیق
    آف لائن

    ایم عتیق ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے

    میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے
    حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے۔

    آل نبی کا پیار ہے ایمان کی زندگی
    ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے۔

    خوشیاں سبھی نثار ہیں اس پر جہان کی
    جس کو غم حسین میں رونا قبول ہے۔

    دنیا میں اور کون ہے شبیر کے بغیر
    ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے۔

    گزرا جہاں جہاں سے نواسہ رسول کا
    اب تک وہاں خدا کے کرم کا نزول ہے۔

    جس کے لئے یزید نے اتنے ستم کیے
    وہ تاج تو حسین کے قدموں کی دھول ہے۔

    تو ان کے در سے مانگ لے جو کچھ بھی دل کرے
    مالک سبھی جہان کی آل رسول ہے۔​
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں