1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا تعارف از کیپٹن عبدالقادر اعوان

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از کیپٹن عبدالقادر اعوان, ‏6 جنوری 2013۔

  1. کیپٹن عبدالقادر اعوان
    آف لائن

    کیپٹن عبدالقادر اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جنوری 2013
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    میں سابقہ ضلع مظفر آباد اور نیا ضلع ہٹیاں بالہ کے ایک گاؤں "پاہل" آزاد کشمیر میں پیدا ہوا ۔
    میٹرک تک تعلیم اولا "پاہل" اور سرکاری ثانوی مدرسہ چکوٹھی میں حاصل کی اور 1986 میں پاہل اسکول ہی میں بطور پراہمری مدرس ملازمت اختیار کر لی۔
    میرے استا د محترم جناب عزیزالرحمٰن صاحب نے اپنے داماد "برکت اللہ " کو میری جگہ تعینات کروا کر میری چھٹی کرا دی ۔ جس پر میں نے اس وجہ سے کوہی مزاحمت نہ کی کہ میری استاد ہیں ، چنانچہ میں نے گاؤں ہی چھوڑ دیا اور کراچی کی راہ لی۔ میں ایک سال تک بیروزگار رہا ،اس دوران میں نے مختلف کام کیے،جس میں سیلز مین، پلمبرنگ ، مرغی خانہ پر منشی،الیکٹریشن وغیرہ اور بلاآخر میرے ایک پڑوسی جو بہت ہی ایماندار آفیسر تھے ان سے جب اپنی بیروز گاری کا ذکر کیا تو انہوں نے مجھے کے ای ایس سی میں (شعبہ انٹیلجنس ۔ میں بھرتی کروا دیا ۔
    یہاں میں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور بفضل ربی، اپنے والدین کی دعاوں سے انٹرمیڈیٹ، بی اے ، ایم اے ، ایل ایل بی کے بعد ڈی۔ایچ ۔ ایم ۔ ایس نمایاں پوزیشن میں کیا ۔ اس کے ساتھ ہی کیمپوٹر میں بھی مہارت حاصل کی ۔ الیکٹریکل میں ڈی اے ای کیا ۔ ملازمت بھی جاری رکھی۔
    علاوہ ازیں چونکہ میں 1975 سے نیشنل گارڈ سے وابسطہ تھا لہذا وہ سلسلہ بھی جاری رہا اور ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے جونیر لیڈر شب میں فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد کمیشن ؔآفیسر ( سیکنڈ لیفٹیننٹ سلیکٹ ہو گیا ۔ اور بفضل تعالیٰ 2009 میں بحیثت کیپٹن ریٹائرڈ ہوا ۔
    کے ای ایس سی کی ملازمت جاری ہے مگر اب حالات نہاہت خراب ہونے کی وجہ سے مایوسی ہے۔
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف

    محترم کیپٹن عبدالقادر اعوان صاحب آپ نے اتنا تفصیلی تعارف خود سے ہی دے دیا کہ ہمیں آپکے لیے تعارفی پرچہ لگانے کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ، :a180:بہت شکریہ جناب:222: آپکی آمد سے ہمیں خوشی ہوئی امید ہے آپکو ہماری اردو پیاری اردو بہت اچھا فورم لگے گا اور آپکی آمد ہمارے لیے ایک اچھا اضافہ ثابت ہو گی:n_thanks: ۔۔۔۔۔۔آپکو ہماری اردو پہ ہمیشہ خوش آمدید:29-1:
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف

    محترم کیپٹن عبدالقادر اعوان صاحب خوش آمدید آپ کا تعارف بہت اچھا لگا۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
     
  4. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف

    اپ کا تعارف بہت اچھا لگا ۔ شکریہ
     
  5. لاجواب
    آف لائن

    لاجواب ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    301
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف از کیپٹن عبدالقادر اعوان

    اسلام علیکم اچھا کہیا آپ نے خود ہی تعارف دے دیا
    ورنہ یہ سب آپ کے پہچھے پہچھے پرچہ لے کر لگا جاتے تعارف کے لیے

    اچھا لگا آپ کے بارے جان کر
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرا تعارف از کیپٹن عبدالقادر اعوان

    بہت خوب کیپٹن عبدالقادر جی!
    آپ نے دلچسپ تعارف کے ساتھ اپنی ساری کتھا بھی سنا ڈالی۔ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کافی دلچسپ اور علم دوست انسان ہیں۔ امید کرتا ہوں‌آپ کی شرکت سے ہماری اس چھوٹی سی پیاری سی محفل کی رونق میں‌مزید اضافہ ہو گا۔
    اللہ کریم سے آپ کی خوشیوں‌کے لیے دعا گو ہوں۔
    والسلام
     

اس صفحے کو مشتہر کریں