1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مہمان

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از بنت الاسلام, ‏15 ستمبر 2009۔

  1. بنت الاسلام
    آف لائن

    بنت الاسلام ممبر

    شمولیت:
    ‏15 ستمبر 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    [​IMG]

    [FONT="Al_Mushaf"]
    الحمد للہ والصلاة والسلام علی رسول اللہ!!


    پیارے روزے دار :

    [FONT="Al_Mushaf"]السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ[/FONT]

    برائے مہربانی آج مجھے اپنا تعارف کروانے دیجیے
    جیسا کہ آپ مجھے جانتے ہی ہیں
    کہ میں سال میں صرف ایک دفعہ آتا ہوں ۔


    جی ہاں !!!
    ”میں رمضان ہوں۔“


    میں آج ذرا تفصیل سے اپنا تعارف کروانا چاہتا ہوں کیونکہ بہت سے لوگ میرا اِحترام نہیں کرتے ،
    میری ضیافت صحیح سے نہیں کرتے
    بلکہ
    میں ان پر بہت بھاری گراں ہوتا ہوں
    حتی کہ
    بعض تو میرے جانے کے انتظار میں گھنٹے اور دن گنتے ہیں کہ کب میں جاؤں گا!!



    ایسا کیوں ہونے لگ گیا ہے؟؟!!
    وہ لوگ کہاں چلے گئے ہیں جو میرے آنے پر خوشیاں مناتے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے تھے کہ میں ان تک پہنچ جاﺅں
    وہ جانتے تھے کہ
    میں کتنی عظمت والا مہینہ ہوں ،،
    نیکیوں والا مہینہ ہوں ،،
    اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے والامہینہ ہوں


    وہ اس بات کا بھی ادراک رکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے میں جتنی رحمتیں نازل کرتا ہے اور کسی مہینے میں نہیں کرتا اسی لیے تو وہ میرا استقبال ایسے کرتے تھے جیسے اپنے کسی پرانے دوست کا کر رہے ہوں۔


    پیارے روزے دار:اللہ تعالیٰ کا آپ پر احسان ہے کہ آپ اس سال مجھ سے ملے ہیں کتنے لوگوں سے میں پچھلے سال ملا تھا لیکن اس سال نہیں ملا ۔ اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیجیے ۔اس مہینے میں آپ کے پاس درج ذیل چند بہت قیمتی مواقع ہیں جو پھر لوٹ کر نہیں آئیں گے ۔

    [​IMG] پہلا قیمتی موقع :: جس نے میرے مہینے میں ایمان اور ثواب کی نیت سے روزے رکھے اللہ اس کے تمام پچھلے گناہ معاف فرما دیں گے ۔نبی ﷺ نے فرمایا:”جس نے رمضان میں ایمان اور ثواب کی نیت سے روزے رکھے اللہ اس کے پچھلے تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا یے “
    بخاری و مسلم​


    [​IMG]دوسرا قیمتی موقع یہ ہے کہ اللہ آپ کو آخری عشرے میں لیلۃ القدر کے قیام کی توفیق دے ۔ میرے خیال کے مطابق آپ لیلةالقدر کے فضائل جانتے ہی ہونگے جیسے کہ لیلۃ القدر میں عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے یعنی 83سال سے زیادہ ۔
    اللہ تعالیٰ نے فرمایا:”لیلة القدرخیر من الف شہر“”لیلة القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے“

    سوچیے جس کو ایک سال میں ایک دفعہ لیلة القدر مل جائے تو اس کا اتنا زیادہ اجر ہے تو اللہ جسے ہر سال لیلة القدر میں قیام کی توفیق دے اس کا اجر کتنا عظیم ہوگا!!نبی ﷺ نے فرمایا:”جس نے لیلة القدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں “
    بخاری و مسلم



    [​IMG] تیسرا قیمتی موقع امام کے ساتھ تراویح پڑھنے کا ہے ۔تاکہ پوری رات کے قیام کا ثواب مل سکے ۔نبی ﷺ نے فرمایا:”جس نے امام کے ساتھ قیام کیا یہاں تک کہ وہ چلا جائے اس کے لیے پوری رات کے قیام لکھا گیا“ نسائی


    [​IMG] چوتھا قیمتی موقع یہ ہے کہ میرے اس مبارک مہینے میں عمرہ کیا جائے ۔نبی ﷺ نے فرمایا ”رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے“
    بخاری​



    [​IMG] اور پانچواں قیمتی موقع یہ ہے کہ آپ دعا کرنا نہ بھولیں خاص طور پر افطاری کے وقت ۔دنیا و آخرت کی جو بھلائی مانگنا چاہتے ہیں مانگیں۔اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھی دعا کریں ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :”
    تین دعائیں قبول ہوتی ہیں::روزے دار کی دعا ،مظلوم کی دعا اور مسافر کی دعا))
    بہیقی​

    [​IMG]چھٹا قیمتی موقع: روزے دار کا روزہ کھلوانا ہے ۔
    جب آپ یہ جانتے ہیں کہ کسی کا روزہ کھلوانے سے آپ کو بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا روزے رکھنے والے کو تو آپ اس نیک کام میں اتنی دیر کیوں کیے جارہے ہیں؟!



    پیارے روزے دار ۔۔۔۔آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ گناہ چاہے جیسا بھی ہو بہت عظیم اور خطرناک بات ہے خاص طور پر میرے مبارک مہینے میں ۔ اس لیے ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کرو ۔ اور جو میں نے قیمتی مواقع بتائے ہیں انہیں اپنے ہاتھ سے مت جانے دیں۔
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کا ناک خاک آلود ہو جس پر رمضان آٓ کر چلا جائے اور اس کی مغفرت بھی نہ ہو؃
    ترمذی​


    پوری کوشش کریں کہ اس رمضان میں آپ کی مغفرت ضرور ہو ۔ توبہ استغفار کریں ، نیک اعمال کریں ، تلاوت قرآن کریں ، اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کریں ، غریبوں مسکیوں کو کھانا کھلائیں ، والدین کو خوش رکھیں ، رشتہ داروں سے ملیں ، نفع بخش کیسٹین سُنیں ۔کیونکہ یہ چند دن ہیں پھر لوٹ کر نہیں آنے ۔ ہر دن آپ سے کہتا ہے کہ اے ابن آدم میں نئی مخلوق ہوں اور تیرے تمام اعمال پر گواہ ہوں اس لیے نیک اعمال کر کیونکہ میں قیامت تک دوبارہ نہیں لوٹوں گی۔


    [​IMG]
    عزیز روزے دار :: خوش نصیب تو وہ ہے جو نیکیوں میں سب سے آگے نکلنے کی کوشش کرے ۔ اور بد نصیب وہ ہے جو میرے جانے کے بعد بالکل ویسا ہو جائے جیسے پہلے تھا ۔ جی ہاں!! میرے جانے کے بعد ہرگز پہلے جیسی زندگی گزارنے نہیں لگ جانا ۔ ایسا نہ ہو کہ آٓپ صرف رمضان کے بندے بن کر رہ جائیں ۔ سب سے بری قوم ہی وہ ہے جو اللہ کو صرف رمضان میں جانتی ہے اور پھر بھول جاتی ہے ۔


    آخر میں اے روزے دار میں تمہیں خوشخبری سناتا ہوں کہ تمہارا رب معاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے ۔چھوٹے سے عمل کو قبول کر کے عظیم اجر سے نوازتا ہے ۔ اور یہ خوشخبری بھی سن لو کہ میرے مبارک دنوں میں اللہ نے جنت کے تمام دروزے کھول رکھے ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ تمہیں اور تمہارے والدین کو جنت کا اہل بنائے ۔






    اگر اللہ نے آپ کو زندگی دی تو میں آپ سے اگلے سال اس سے اچھی حالت میں ملوں گا ان شاءاللہ۔
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ


    آٓپ کا عزیز مہمان
    [​IMG]
    رمضان کا مہینہ
    [/FONT]​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ خوبصورت پیغام ہے۔
    اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کا ادب و احترام اور اسکے تقاضے کما حقہ پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    کاش ہم لوگ یہ سب پڑھ کر کچھ اثر قبول کرنے والے اور عمل کرنے والے بن جائیں۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں