1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مٹھاس

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏18 اکتوبر 2012۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    مٹھاس
    نذر حافی
    اس مرتبہ جب ہماری گاڑی چھانگامانگا کے قریب سے گزرنے لگی تو میرے ساتھ ولی سیٹ پر بیٹھے ایک شخص نے مجھے ۱۹۷۱کی ایک یادگاربات بتائی۔اس نے بتایاکہ ایک مرتبہ چھانگامانگا کے جنگلوں کے نزدیک وہ لوگ ایک چھپر ہوٹل میں چائے پی رہے تھے۔موسم بھی گرم تھا اور موضوع بھی لسانی اور مذہبی فسادات کا چل رہاتھا،اخباروں کی طرح چائے کے کپ میں بھی گھٹن تھی اور گھٹن سے دھواں اُٹھ رہا تھا۔اتنے میں ایک ملنگ کوبھی ہم نے اپنے پاس بٹھالیا۔ملنگ خاموشی سے ہماری باتیں ایسے سن رہاتھاجیسے بالکل نہیں سن رہا۔وہ چائے پہ چائے ڈال کر پیتا جا رہے تھا اور بس۔۔۔
    کئی مرتبہ چائے میں چینی گھولتے ہوئے ملنگ کے چمچ کی ٹھن ٹھن سے ہم تھوڑے سے بیزار بھی ہوئے۔ملنگ نے چائے کی چسکی لی اور پھر بولا دیکھو بچو! انسان جب چھوٹا ہوتا ہے تو اس کی خواہشیں بھی چھوٹی ہوتی ہیں اور اس کے غم بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔وہ جلدی راضی ہوتا ہے اور جلدی ناراض لیکن جیسے جیسے بڑا ہوتا جاتا ہے اس کی خواہشیں طولانی ،ناراضگیاں لمبی ، دوستیاں کم اور انانیت زیادہ ہو جاتی ہے۔
    یہ کہہ کر ملنگ نے ایک مرتبہ پھرچینی کی چمچ کپ میں ڈالی اور ہلانی شروع کر دی اور پھر کہنے للگا کہ اگر میں ساری دنیا کی چینی خرید کر بھی پی جاوں تو کیا میں میٹھا ہو سکتا ہوں۔
    اس نے اپنے سامنے بیٹھے ہوئے ایک شخص کے کے کاندھے تھپتھپا کر کہا میرے دوست ! ہم سادہ دل لوگ ہیں جو چاہے ہمارا لیڈربن جائے ہم بنالیتے ہیں جبکہ لیڈروں کے اپنے اپنے مطالبے مقاصد اور اہداف ہوتے ہیں۔یہ لیڈر ہمیں تقسیم کرتے ہیں آپس میں لڑاتے ہیں اور خود عیاشیاں کرتے ہیں،حکومتیں کرتے ہیں اور رنگ رلیاں بناتے ہیں۔ بات شیعہ اور سنی کی نہیں ،پنجابی اور پٹھان کی نہیں،کشمیری اور سندھی کی نہیں یہ ہمارا اخلاق، ہماری زبان اور ہمارا کردار ہے اور پھر کچھ مفاد پرست عناصر ہیں جو ہمیں ایک دوسرے کے لیے کڑوا بنا دیتے ہیں ۔ ورنہ کوئی مکتب کڑوا نہیں اور کوئی شخص بُرا نہیں۔

    سچ بات تو یہی ہے آپ اچھے جگ اچھا۔ ملنگ نے یہ کہا اور دوبارہ ملنگ بن کر ہم سے دور چلاگیا،ہم نے بہت منتیں کیں،مزید چائے پلانے کے جھانسے دیے لیکن اس نے پھر زبان نہیں کھولی۔اور ہم اپنی زبانوں پر یہ جملہ لئے واپس آگئے:
    "آپ اچھے جگ اچھا"
    جی ہاں آپ اچھے تو جگ اچھا ورنہ اگر ہم ساری دنیا کی چینی خرید کر بھی پی جائیں تو میٹھے نہیں ہوسکتے۔
    nazarhaffi@yahoo.com
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس

    زبردست شئیرنگ
    شکریہ
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس

    مجھے کل ایک شوگر کے بارے میں معلوماتی لٹریچر ملا ، جس کی ہیڈنگ تھی کہ


    مٹھاس میٹھے میں نہیں زندگی میں ہے
     
  4. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس



    جی واقعی ٹھیک بات ہے۔
    اصل مٹھاس میٹھے بولوں میں ہوتی ہے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس

    بجا فرمایا
     
  6. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس

    مجھ کو اس قحط کے موسم سے بچا ربِ سخن
    جب کوئی اہلِ ہُنر عرضِ ہُنر کو ترسے
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس

    اس میں کون سی مٹھاس تھی
     
  8. رزاق چشتی
    آف لائن

    رزاق چشتی ممبر

    شمولیت:
    ‏3 نومبر 2012
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مٹھاس

    مٹھاس میں واقعی مٹھاس ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں