1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مُدَّت سے لئے پِھرتا ہوں عُنوَانِ مدینہ ! ۔سراج تاباؔنى ۔ کلکتہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مُدَّت سے لئے پِھرتا ہوں عُنوَانِ مدینہ !
    ہو پایا نہ اِک لفظ بھی شَایانِ مدینہ

    رہتی ہے تِری سمت نظر بَاغِ اِرَم کی
    قربان تِرے جاؤں ! خِیابانِ مدینہ

    ذَرّوں میں ہے اَنوارِ رسالت کی وہ تَابِش !
    جَنَّت کو لُبھَاتا ہے بیابانِ مَدینہ

    اُس دَر کا نِوَالہ ، میں پہونچ کر وہیں کھاؤں
    قِسمت میں مِری لِکھ دے خُدَا ! نانِ مدینہ

    بَس یاد میں اُنکی میں پِھروں چَاک گریباں
    ہر دیکھنے والا کہے ,,, مَستانِ مدینہ

    جُرموں کی سَزَا مجھ کو مِلے تیری گلی میں
    زِندَاں بھی مِلے مجھ کو تو , زِندَانِ مدینہ

    تاباؔنى ! جو اُڑتے ہیں مَدینے کی فضا میں
    تجھ سے کہیں بہتر ہیں وہ مُرغانِ مدینہ

    ✍ سراج تاباؔنى ۔ کلکتہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں