1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موضوع کے مطابق لڑی اور چوپال کا انتخاب

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از بزم خیال, ‏15 مئی 2012۔

  1. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم
    ہماری اردو پیاری اردو کے اراکین فورم میں موضوعات کے مطابق شئیرنگ کرتے ہیں تاکہ ممبران اپنے علم و دانش کے مطابق اس میں گفتگو کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔
    جیسا کہ تعلیمات قرآن و سنت ، اردو ادب ، جہان حمد و نعت ، حالات حاضرہ، تاریخ اسلام ، میڈیکل سائنس وغیرہ کی چوپالوں میں موضوعات کے مطابق لڑیاں بنائی جاتی ہیں۔ جہاں جوابی مراسلات بھی موضوعات کے عکاس ہوتے ہیں۔
    "قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں " چوپال میں شئیر کی جانے والی لڑیاں میڈیکل سائنس ، مذہب یا اردو ادب وغیرہ چوپالوں میں شئیر نہیں کی جا سکتیں اور وہاں شئیر کی جانے والی لڑیاں "قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں " چوپال میں شئیر نہیں کی جا سکتیں۔
    یہ فورم عمر ، زبان ، ملک اور قوم کی تفریق کئے بغیر سب کے لئے ہے۔ اور انہیں یہ آزادی فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق سنجیدہ اور ہنسی مذاق کی چوپالوں میں بلا تفریق شرکت کر سکیں۔ سنجیدہ موضوعات میں جس طرح ہنسی مذاق کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ اسی طرح ہنسی مذاق کی چوپال میں اراکین کو نصیحت اور سنجیدہ ہونے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ہنسی مذاق کی آڑ میں اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔
    بعض اراکین کی طرف سے موضوع سے ہٹ کر مراسلات لکھے جاتے ہیں۔ اس لئے تمام اراکین سے گزارش ہے کہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے چوپال کا انتخاب کرتے وقت موضوع کی مطابقت ضرور مد نظر رکھیں ۔ کیونکہ چوپال کے صحیح انتخاب سے قاری کو مطلوبہ مواد تک پہنچنے میں آسانی رہے گی۔

    شکریہ
     
  2. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوع کے مطابق لڑی اور چوپال کا انتخاب

    بالکل صیح لکھا ہے ۔۔:n_great:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں