1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موسمیاتی تبدیلی سے پرندے چھوٹے ہو رہے ہیں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    موسمیاتی تبدیلی سے پرندے چھوٹے ہو رہے ہیں
    upload_2020-1-9_2-13-4.jpeg
    وردہ بلوچ

    کرۂ ارض پر موسمیاتی تبدیلی کے بعد سائنس دان انسانوں سمیت مختلف طرح کی حیات پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔ مثال کے طور پر ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خطرناک بیماریاں پھیلانے والی پھپھوندی یا فنگس کی بعض اقسام میں بڑھوتری ہو گی۔ اسی طرح کرۂ ارض کے پانیوں کے نسبتاً گرم ہونے سے مچھلی کی بہت سی اقسام زہریلی ہو جائیں گی۔ ملیریا کے مزید پھیلنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک تحقیق جریدہ ’’ایکالوجی لیٹرز‘‘ میں شائع ہوئی ہے جس میں یہ دیکھا گیا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی اور حدت کے بڑھنے سے پرندوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے سینئر مصنفین میں یونیورسٹی آف مشی گن، امریکا کے ڈاکٹر بنجمن ونگر بھی شامل ہیں۔ بنجمن ونگر اور ان کے ساتھیوں نے اس خیال کی حمایت کی ہے کہ دنیا میں حدت کے مجموعی اضافے سے پرندوں کا سائز چھوٹا ہو جائے گا۔ دراصل جانوروں اور پرندوں کے بارے میں ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ دنیا کے سرد خطوں کی نسبت گرم خطوں کے چرند اور پرندچھوٹے ہوتے ہیں، چاہے ان کا تعلق ایک ہی نوع سے کیوں نہ ہو۔ یہ جاننے کے لیے کہ درجہ حرارت کا پرندوں پر اثر پڑتا ہے، محققین نے 70,716 ہجرت کرنے والے پرندوں کے مردہ اجسام کا تجزیہ کیا۔ ان کا تعلق شمالی امریکا کی 52 انواع سے تھا۔ انہوں نے شکاگو میں فیلڈ میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے پرندے حاصل کیے، جہاں ان کے نمونے 1978ء سے اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ونگر اور ان کی ٹیم نے 38 برس کے عرصے، جس کا اختتام 2016ء میں ہوتا ہے، ان کے سائز میں تبدیلی کا جائزہ لیا۔ سائنس دانوں نے ٹانگوں کی ہڈیوں، دھڑ، پَر اور دیگر حصوں کی پیمائش کی اور ان کا تقابل کیا۔ اس سے انہیں معلوم ہوا کہ تمام 52 انواع کے جسمانی سائز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان میں سے 49 انواع میں یہ کمی خاصی واضح ہے۔ تمام انواع میں پاؤں کی ہڈیوں (tarsus) میں 2.4 فیصد کمی ہوئی۔ تاہم حیران کن طور پر پروں کی لمبائی میں اوسطاً 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ یعنی جہاں پاؤں کے ایک حصے کی ہڈیاں چھوٹی ہوئیں وہیں پَر بڑے ہو گئے۔ اس کے بعد اس تبدیلی کا موسم یا درجہ حرارت سے رشتہ ڈھونڈنے کا مرحلہ پیش آیا، اور انہیں پتا چلا کہ جتنا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے سائز اسی مناسبت سے چھوٹا ہو جاتا ہے۔ ان پرندوں کے گرمائی بریڈنگ گراؤنڈز میں گزشتہ 40 برسوں میں اوسطاً 1.8 فارن ہائیٹ اضافہ ہوا۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر برین ویکس بھی یہ تحقیقی مقالہ لکھنے والوں میں شامل ہیں۔ تحقیق کی روشنی میں ان کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے سے مستقبل میں جسم کا سائز کم ہو جائے گا۔ ان کے مطابق حیران انگیز امر یہ ہے کہ تمام مذکورہ انواع پر موسم کا اثر ایک جیسا پڑ رہا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں