1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منور ہے شریعت کا جہاں فاروق اعظم سے ۔۔ محمّد شاہد رضا شاہجہاں پوری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    منور ہے شریعت کا جہاں فاروق اعظم سے
    معطر عدل کا ہے گلستاں فاروق اعظم سے

    شریعت کو ملا عزم جواں فاروق اعظم سے
    بڑھا دین نبی کا کارواں فاروق اعظم سے

    نمازیں بے خطر پڑھنے لگے مومن مساجد میں
    ہوئی ہے امن کی ہر سو اذاں فاروق اعظم سے

    بلا تفریق آ کر اکتساب فیض کرتے ہیں
    سبھی اہل زباں اور بے زباں فاروق اعظم سے

    مراتب میں فضائل میں بحمد اللہ‎ چھوٹی ہیں
    زمانے کی بڑی بڑی ہستیاں فاروق اعظم سے

    بڑےبڑے ذی شعور و عقل مند آکر عقیدت سے
    سلجھواتے تھے اپنی گتھیاں فاروق اعظم سے

    رکھا بعد وصال اپنے ہی پہلو میں شہ دیں نے
    نہ تھیں منظور ان کودوریاں فاروق اعظم سے

    سفرمیں بھی رکھاکرتے تھےاکثرساتھ میں اپنے
    خوش اتناتھےشہ کون ومکاں فاروق اعظم سے

    ملے گی کامیابی فضل مولیٰ سے ہمیں شاہد
    یہاں فاروق اعظم سے وہاں فاروق اعظم سے
    ------
    محمّد شاہد رضا شاہجہاں پوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں