1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

((منقبت سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ))

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏16 مئی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    ((منقبت سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ))
    رونق کل اولیا یا غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ
    رونق کل اولیا یا غوث اعظم دستگیر
    پیشوائے اصفیاء یا غوث اعظم دستگیر
    آپ ہیں پیروں کے پیر اور ؤپ ہیں دشمن ضمیر
    آپ شاہ اتقیا یا غوث اعظم دستگیر
    اولیاء کی گردنیں ہیں آپ کے زیر قدم
    یا امام الاولیاء یا غوث اعظم دستگیر
    تھر تھراتے ہیں سبھی جنات تیرے نام سے
    ہے ترا وہ دبدبہ یا غوث اعظم دستگیر
    پیدا ہوتے ہی مہ رمضان میں روزے رکھے
    دودھ دن میں نہ پیا یا غوث اعظم دستگیر
    جس طرح مردے جلائے اس طرح مرشد مرے
    مردہ دل کو بھی جلایا یا غوث اعظم دستگیر
    اہل محشر دیکھتے ہی حشر میں یوں بول اٹھے
    مرحبا صد مرحبا یا غوث اعظم دستگیر
    آپ جیسا پیر ہوتے کیا غرض دردر پھروں
    آپ سے سب کچھ ملا یا غوث اعظم دستگیر

    گو ذلیل وخوار ہوں بد کردار ہوں
    آپ کا ہوں آپ کا یا غوث اعظم دستگیر

    راستہ پر خآر منزل دور بن سنسال ہے
    المدد اے رہنما! یا غوث اعظم دستگیر
    غوث اعظم آئیے میری مدد کے واسطے
    دشمنوں میں ہوں گھرا یا غوث اعظم دستگیر
    دور ہوں سب آفتیں ہو دور ہر رنج وبلا
    بہر شاہ کر بلا یا غوث اعظم دستگیر
    اذن دو بغداد کا ہر اک عقیدت مند کو
    گیارہویں والے پیا یا غوث اعظم دستگیر
    میٹھے مرشد حاضری کو اک زمانہ ہوگیا
    در پہ پھر مجھ کو بلا یا غوث اعظم دستگیر
    میرے میٹھے میٹھے مرشد آئیے نا خواب میں
    واسطہ سرکار یا غوث اعظم دستگیر
    اپنی الفت کی پلا کر مے مجھے یا مرشدی
    مست اور جیحود بنا یا غوث اعظم دستگیر
    لمحہ لمحہ بڑھ رہا ہے ہائے! عصیاں کا مرض
    دیجئے مجھ کو شفا یا غوث اعظم دستگیر
    مرشدی ہی مجھ کو بنا دے تو مریض مصطفٰے
    ازپئے احمد رضا! یا غوث اعظم دستگیر
    اپنے رب سے مصطفٰے کا غم دلا دے مرشدی
    ہاتھ اٹھا کر کر دعا یا غوث اعظم دستگیر
    اب سرہانے آؤ مرشد اور مجھے کلمہ پڑھا ؤ
    دم لبوں پر آگیا یا غوث اعظم دستگیر
    ہے یہی عطار کی حاجت مدینے میں مرے
    ہو کرم بہر ضیا یا غوث اعظم دستگیر
     
    مناپہلوان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شاہد چشتی فریدی
    آف لائن

    محمد شاہد چشتی فریدی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    پینے کو تو پیلوں گا پر شرط ذرا سی ہے

    اجمیر کا ہو ساقی بغداد کا مۓ خانہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ بہت اعلی
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں