1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت درشان امام حسین رضی اللہ عنہ - کاوشِ فکر - عثمان غنی آسؔی

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عثمان غنی آسؔی, ‏30 اگست 2019۔

  1. عثمان غنی آسؔی
    آف لائن

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    منقبت درشان امام حسین رضی اللہ عنہ

    خوں میں ڈوبی ہوئی ہے شامِ حسین
    پھر بھی سجدے میں ہیں امامِ حسین

    کون سمجھے بھلا مقامِ حسین
    دینِ حق کا ہے نام نامِ حسین

    سر بلندی ترا مقدر تھی
    تو بھی ہوتا اگر غلامِ حسین

    جسکے دل میں ذرابھی ایماں ہے
    جانتا ہے وہ احترامِ حسین

    مثلِ خورشید ہر زمانے میں
    یوں ہی روشن رہے گا نامِ حسین

    چوم لوں گا میں اپنی پلکوں سے
    گر ملے مجھکو نقشِ گامِ حسین

    چوما رسوائیوں نے پائے یزید
    پورا رب نے کیا مرامِ حسین

    کم نہ ہو آسؔی جذبۂ ایثار
    یاد رکھنا سدا پیامِ حسین

    کاوشِ فکر - آسی منڈیروی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں