1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت خلیفہ دوم خسر نبی دامادِ علی امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از حبیب اللہ حسینی, ‏12 نومبر 2012۔

  1. حبیب اللہ حسینی
    آف لائن

    حبیب اللہ حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    66
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں
    جو رب کا دین منوائے اسے فاروق کہتے ہیں

    نگاہ انتخاب ہے وہ نبوت کی نگاہوں کا
    اثر ہے جو محمد پاک کی پیاری دعاؤں کا

    فخر ہے جو محمد پاک کی شریعت کے گواہوں کا
    جو محسن ہے حکومت کے ایوانوں بادشاہوں کا

    جو عدوِ دین تڑپائے اسے فاروق کہتے ہیں

    جسے مانگا خدا سے اس کے آفاقی پیغمبرنے
    دعائے نبی کی لاج رکھی اس مرد قلندر نے

    عرب کے مرد حر نے اور حقیقت کے سکندر نے
    جس کے حکم کو مانا ہواؤں نے سمندر نے

    جو خشک دریا چلوائے اسے فاروق کہتے ہیں

    دمِ ہجرت وہ نکلا اور للکارا پجاری کو
    ابوجہل ،ابو لہب ، ہر بد بخت ناری کو
    اور فرمایا
    حلالی ہو تو روکو آج عمر کی اس سواری کو
    میں موتیں بانٹنیں نکلا ہوں بتادو ہر بھکاری کو

    جو کفر کے چھکے چھڑوائے اسے فاروق کہتے ہیں

    میرا ایمان ہے الطاف میرا یہ عقیدہ ہے
    پڑھا آپ کی مدحت میں میں نے جب قصیدہ ہے

    جو سن کے جھوم اٹھتا ہے خوشا اس کا نصیبا ہے
    جو جل جائے تو سمجھ لینا شر اس نے خریدا ہے

    منافق جس سے جل جائےا سے فاروق کہتے ہیں
    جودر کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں

    رضی اللہ تعالٰی عنہ

    شاعر الطاف منہاس
     
    ابوازھر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منقبت خلیفہ دوم خسر نبی دامادِ علی امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

    جزاک اللہ
    -------------
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں