1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال

    ملک میں منشیات کی طلب اور رسد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور شہروں کی سڑکوں اور گلیوں بازاروں میں نشئیوںکو نشہ کرتے ہوئے عام دیکھا جا سکتا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی منشیات استعمال کرتی ہے۔ یہ صورتحال افسوسناک ہی نہیں تشویشناک بھی ہے کہ ہمارے نوجوان ایسی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں‘ جس سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں منشیات کے استعمال میں کس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘ اس کا اندازہ اس رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے‘ جس میں بتایا گیا ہے کہ محض سات برس میں ہمارے ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں 33 لاکھ کا اضافہ ہو چکا ہے یعنی ہر سال اوسطاً پانچ لاکھ افراد اس تکلیف دہ لت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سب سے غور طلب سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات ملک میں آتی کہاں سے اور کیسے ہیں؟ کون لوگ اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور ان مذموم سرگرمیوں کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ پھر منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال انسدادِ منشیات کے لیے قائم اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یہ ادارے کیا کر رہے ہیں؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات کے اس بڑھتے ہوئے استعمال کو روکا جائے اور منشیات کی اندرونِ ملک ترسیل کا سدِباب کیا جائے۔ اس سے بھی اہم یہ ہے کہ ایڈکٹ افراد کو منشیات سے نجات دلانے کے لیے ان کے مناسب علاج کا بندوبست کیا جائے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں