1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منافق کی پہچان

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by واحد نعیم, Jul 29, 2008.

  1. واحد نعیم
    Offline

    واحد نعیم ممبر

    شیخ عبدالقادر جیلانی کا قول ہے کہ جس نے زندگی میں ایک بار فخرِموجودات آں سرورِ کا ئنات جنابِ محمد عربیﷺ کودیکھا ہو اور دیکھا بھی ایسا ہو کہ کبھی ان کوچہرہِ مبارک سے نہیں بلکہ پشتِ مبارک کی طرف سے دیکھا ہو،تو وہ امتِ مسلمہ کے تمام اولیائِ کاملین اور ابدال واقطاب سے افضل و اعلی ترین انسان ہے۔ اب اس بات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جس نے ساری عمر نبی ﷺکے پیچھے با جماعت نمازیں پڑھی ہوں ،نبی کے وعظ و نصیحت کی مجالس میں شریک رہا ہوبلکہ ان مجالس میں کھڑا ہو کر صدقت یا رسول اللہ وامنت بک (ابنِ ہشام، ج۳ص۱۱۱)کہہ کر اپنے ایمان و ایقان کا مظاہرہ بھی کیا ہو اور نبیﷺ کے ساتھ جہاد کے لئے بھی نکلا ہو،توحید، رسالت، اور آخر ت پر ایمان رکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہو تو وہ کس قدر عظیم المرتبة انسان ہوگا ،اشارہ رئیس المنافقین عبدا للہ بن اُبی کی طرح ہے جواپنا منافق ٹولہ لے کر مسجدوں اور نبیﷺکی محفلوں میں آتا تھا اور وہ سب نمازیں پڑھتے تھے ،زکوٰة دے ڈالتے تھے ، زبان سے اپنے ایمان کے لمبے چوڑے دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے جن کے کرنے کی سچے پکے مسلمانوںکو کبھی ضرورت ہی پیش نہیں آئی تھی۔ان کے پاس اپنی ہر منافقانہ حرکت کے لئے ہزاروں بہانے موجود تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ آخر کیا وجہ تھی کہ اللہ کو جبرئیلِ امین کواپنے پیارے آقا ومولیٰ کے پاس یہ پیغام دے کر بیجھنا پڑا کہ: اے محمدﷺآپ خواہ ایسے لوگوں کے لئے مغفرت چاہیں یا نہ چاہیں اگر آپ ان کے لئے ستر مرتبہ بھی مغفرت کی درخواست کریں تو اللہ انہیں ہرگز مغفرت نہیں کرے گا ۔ (التوبة۸۰) وجہ بالکل واضح اور صاف ہے کہ عبداللہ بن اُبی کاصرف یہ قصور تھا کہ اس نے نبی ﷺ کی غلامی اور فرماںبرداری کا جھوٹا عہد وپیماں باندھ کر باطل قوتوںکی آبیاری اور استحکام بخشنے کے لئے باطل کے علمبرداروں کے ساتھ مل کر دینِ اسلام کے چراغ کو غُل کرنے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی تھی ،اس نے ہر ممکن کوشش کر کے اسلام کی عمارت کو ڈھانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کیا تھا ،اس نے ایمان والوں کی صفوں میں وقتا فوقتا انتشارو اختلاف پھلانے اوراسلامی بنیادوں کو کمزور بنانے کے لئے درپردہ جنگ چھیڑ رکھی تھی،اس نے نظامِ محمدﷺ کے خلاف صف آرا ہونے اوراس کی مخالفت کرنے کے لئے وہ سب کچھ کیا جو اس کو بحیثیت منافق کے کرنا تھا ۔آخر کونسی وجہ مانع ہے کہ اس موجودہ دور میں بھی اگرکوئی اسی ڈگر اور راہ پر چل رہا ہو جس راہ پر چل کر عبداللہ بن اُبی نے نظامِ مصطفیﷺٰکے خلاف وقت کے طاغوت اور باطل کا ساتھ دے کر امتِ مسلمہ کے ربانی اور آفاقی نظامِ حیات اوردستورِ زندگی کے نفاذ میں اڑچنے اور رکاوٹے پیدا کی تھی کہ انہیںمنافقین کے دائرہ میں شامل نہ سمجھا جائے ؟

    قرآن نے ان لوگوں کا یوں نقشہ نہیں کھینچا ہے کہ بیشک منافقین اللہ کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں حالانکہ اللہ ہی نے ان کو دھوکہ میں ڈال رکھا ہے اور جب نماز کے لئے اٹھتے ہیں تو کسمساتے ہوئے محض لوگوں کو دکھانے کی خاطراٹھتے ہیں اور وہ خدا کو کم ہی یاد کرتے ہیں (النسائ۱۴۲)

    بقولِ مولاناعبدالماجددریابادی؛یہ منافقین اول تو نماز پڑھتے ہی کہاں ہیں ،جب مسلمانوں کے مجمع میں شرما شرمی پڑھنا ہی پڑی، تو صرف ہیئتِ ظاہری کے لحاظ سے کچھ اُٹھک بیٹھک سی کر لی۔

    نبی آخرزماں کا فرمان ہے :چار صفتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ چاروں پائی جائیں وہ خالص منافق ہے ،اور جس میں کوئی ایک صفت ان میں سے پائی جائے اس کے اندر نفاق کی ایک خصلت ہے جب تک کہ وہ اسے چھوڑنہ دے۔یہ کہ جب بولے تو جھوٹ بولے، اورجب امانت اس کے سپردکی جائے تو اس میں خیانت کرے،اور جب عہد کرے تو اسکی خلاف ورزی کر جائے، اور جب لڑے تو اخلاق ودیانت کی حدیں توڑ ڈالے۔ (بخاری ومسلم)رسول اللہﷺ نے منافقین کی یہ علامتیں اور نشانیاں واضح کی ہےں ۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم
    جزاک اللہ بھائی !
    اللہ تعالی ہم سب کو منافقت کے مرض سے بچا کر ایمان کی سچی روشنی عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    واحد نعیم بھائی فضیلت اور اعلی ترین ہونے کے لیے کچھ اور شرائط بھی مقرر ہیں شاید ان کا ذکر آپ بھول گئے وگرنہ تو اس کا مطلب یہ ہواے کہ ابو جہل، ابو لہب، عبداللہ بن ابی اور دیگر ٹولہ منافقین جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بالمشافہ ملاقات بھی کر تے تھے اسی درجہ میں شمار ہوں گے؟
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم
    واحد نعیم بھائی کی پوری تحریر پڑھنے سے یہ بات بخوبی معلوم ہوجاتی ہے کہ بات بنیادی طور پر ان لوگوں‌کی ہورہی ہے جو کلمہ گو تھے اور آنحضرت سیدنا محمد مصطفی :saw: کے دور میں تھے۔ ان میں سے جو سچے اہلِ ایمان تھے وہ صحابیت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوگئے۔ جبکہ بظاہر زبان سے کلمہ پڑھنے والے اور دل میں منافقت رکھنے والے، یعنی حضور اکرم :saw: کی شرف و نصب اور فضیلت و رسالت نہ ماننے والے تھے وہ منافق تھے۔

    اللہ تعالی ہمیں ان اصحابِ کبار رضوان اللہ عنھم کے نقشِ قدم پر چل کر ایمان والا بنائے جو حضور اکرم :saw: کو انکے جملہ فضائل و کمالات اور فضیلت و رفعت کے ساتھ مانتے تھے۔ آمین

    والسلام
     
  5. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    مثلا" کس جملے سے یا کس بات سے یہ بات بخوبی معلوم ہو رہی ہے؟ نمازیں تو منافقین بھی پڑھتے تھے اور بڑے اہتمام سے آتے تھے۔
    بنیادی شرائط کا ذکر کیئے بغیر ہی بات کرنا مغالطہ پیدا کرتا ہے لیکن آپ کو کون سمجھائے۔
     
  6. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    پھر فضول بحث :takar: :takar:
     
  7. نور
    Offline

    نور ممبر

    :201: آبی صاحب ۔ آپ کا ٹکریں مارنے کا انداز اچھا لگا :201:
    لیکن اوپر والے پیغامات سے بخوبی واضح ہورہا ہے کہ بات کی کھال اتارنے اور بات بات سے کیڑے نکالنے کے اور بحث‌مباحثہ کی فضا گرم کرنے فن پرقادر کیسے کیسے لوگ یہاں‌موجود ہیں :suno:
     
  8. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    اور اگر اپنے گریبان میں جھانک کر کوئی دیکھے تو اسے جلتی پر تیل ڈالنے والے اور پٹرول کو آگ دکھانے والے بھی ہر جگہ موجود نظر آسکتے ہیں ۔ ۔ ۔ کیوں نور بہن؟
     
  9. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    سیف صاحب۔ میں تو آپ کا اس حد تک تو فین ہوگیا ہوں کہ آپ ہی ماشاءاللہ درست ترین شخصیت ہیں اور آپ سے مختلف خیالات رکھنے والا ہر بندہ ، ہٹ دھرم، ضدی، اور غلط ہے :hands:
     
  10. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    بالکل یہ آپ کا حق ہے لیکن یہ حق دوسروں کو بھی اتنا ہی حاصل ہے جتنا آپ کو ہے فرق یہ ہے کہ آپ وہ بات بھی نکال کر لے آتے ہیں اور اسے غلط ثابت کرنے پر تل جاتے ہیں جو کی ہی نہیں گئی ہوتی اعتراض تو اس بات پر ہے۔ ایسی روش میں جب آپ کسی بات کی تائید کرتے ہیں تو بے پایاں مسرت ہوتی ہے۔ ۔ ۔ دلی!
     

Share This Page