1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد: لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں کہیں بارش، کہیں برف باری اور کہیں سرد ہواؤں کا راج ہے جب کہ درجنوں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔
    لاہور، گوجرانوالہ ،گکھڑ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، وادی نیلم ، بالا کوٹ ، چمن ، آزاد کشمیر ، پشاور ، سوات ، دیر بالا ، چترال ، بونیر ، شانگلہ سمیت کئی شہروں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری ہے جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
    اس کے علاوہ شندور، کالام اور بگروٹ میں دو فٹ کے قریب برف پڑی جس سے درجنوں دیہات کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہو گیا ، دیر بالا میں برفباری سے بالا ئی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
    وادی نیلم بالائی و شمالی علاقہ جات میں برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا تاؤبٹ میں تین فٹ جبکہ کیل میں دو فٹ برف پڑی ، مجموعی طورپر بالائی علاقوں میںسات سے دس فٹ تک برف پڑ چکی ہے ، سب ویلیز کے پیدل راستے بھی بند ہوگئے۔
    جاگراں، سرگن شونٹھر ، گریس ویلیز میں برف مکانات سے اونچی ہو گئی ہے ، ان علاقوں میں اشیائے خورو نوش ، ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ نتھیاگلی ڈونگاگلی ایوبیہ مین ایک فٹ برف پڑھ چکی ہے جس سے مین مری روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں دوبارہ بند ہوگئی ہیں اورگاؤں سے شہر کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔
    ادھر لواری ٹنل کے قریب برفانی تودہ گرنے سے پھنسنے والے سول جج اور اے سی سمیت درجنوں لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
    دوسری طرف گکھڑ کے گاؤں نت کلاں کی رہائشی 22 سالہ عالیہ اور اسکی بہن 18سالہ فائزہ کھیتوں میں پنیری کاشت کرکے واپس آرہی تھیں کہ آسمانی بجلی گرنے سے عالیہ چل بسی جبکہ فائزہ کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں اور ایک لڑکا افضل بری طرح جھلس گیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں