1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"ملائی کباب"

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از سانا, ‏21 جولائی 2011۔

  1. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    ملائی کباب

    اجزاہ:


    قیمہ :ـ ایک کلو
    ادرک لہسن پساہوا :ـ ایک کھانے کا چمچ
    نمک :ـ حسب ذائقہ
    لال مرچ پسی ہوئی :ـ ایک کھانے کا چمچ
    گرم مسالحہ پساہوا :ـ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کچا پپیتاپسا ہوا :ـ دوکھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) :ـ آدھی گھٹی
    پودینہ ( باریک کٹا ہوا ) :ـ آدھی گھٹی
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) :ـ چھ سے آٹھ عدد
    ڈبل روٹی کے سلائس :ـ چار عدد
    انڈے :ـ دوعدد
    فریش کریم :ـ ادھی پیالی
    تیل :ـ تلنے کے لیے

    سجانے کے لیے:
    پیاز (لچھےدارکٹی ہوئی) حسب ضرورت

    تر کیب:

    1:- ڈبل رواٹی تو ایک پیالی دودھ میں دس سے بارہ منٹ تک بھگولیں۔ پھر دودھ سے نکال کر لکڑی کے چمچ سے دبا دبا کراچھی طرح نچوڑلیں۔

    2:ـ نچوڑی ہوئی سلائس کو ادرک،لہسن،نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، پپیتا، ہرادھنیا، پودینہ اور ہری مرچوں کے ساتھ قیمہمیں اچھی طرح ملالیں۔

    3:- قیمے میں فرش کریم ملاکر لمبے لمبے کباب بنالیں۔ لکڑی کی سیحوں لگا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    4:- کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور کبابوں کو پھنٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر گولڈن فرائی کرلیں۔

    پریزنٹیشن:

    پلیٹ میں سجاکر پیاز کے لچھوں اور ٹماٹر کیچپ کے ساتھ پیش کریں

    ٹپ:

    کبابوب کو انڈے میں ڈبوئے بغیر اوون میں گرم کیا جاسکتا ہے اور کوئلوں پر بھی سینکا جاسکتا ہے
     
  2. فیاض انصاری
    آف لائن

    فیاض انصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2011
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "ملائی کباب"

    ترکیب تو اچھی ہے لیکن اگر آپ اگر ترکیب کے ساتھ تصویر بھی لگا دیا کریں تو اس سے ذرا سمجھ صحیح آتی ہے شکریہ اچھی ترکیب ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں