1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ملائیشیا میں 10 ہزار کے لگ بھگ کورونا کیسز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏9 ستمبر 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کوالا لمپور: ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ملائیشیا نے ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہوں۔ ان پابندیوں کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔

    ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی اس فہرست میںمذکورہ فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ملائشیا میں کورونا وبا کے 10 ہزار کے لگ بھگ کیسز سامنے آئے ہیں اور 128 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ملائیشیا نے وبا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں