1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زرداری

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏27 مئی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زرداری


    اسلام آباد(ایجنسیاں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہونگے، مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے گی، خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا موقع فراہم کرنے اور مساوی حقوق کو یقینی بنانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزراء، خواتین ارکان پارلیمنٹ اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صدر آصف زرداری نے اس ضمن میں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ترقی نسواں اور انہیں اقتصادی، سماجی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بنانے کیلئے دور رس اور تاریخی اقدامات اٹھائے۔ صدر نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں کہ تمام خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں، ان کو تمام حقوق حاصل ہوں۔ قبل ازیں ا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی، سماجی اور سیاسی میدان میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    یعنی بندہ گھر سے باہر بھی محفوظ نہ رھ سکے
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    ماشاءاللہ ۔ اچھا سوچ رھے ھیں زرداری بھی
     
  4. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    لیکن ھمارے معاشرے کی سوچ ابھی اس سطح کی نھیں‌کہ اس طرح کے کام قبول کر لیں۔ ۔
    بھر حال ۔ ۔ ۔ اگر خواتین شرعی حدود کر رعایت کرتے ھوے بڑے عھدوں پر فائز ھوں‌تو کوئ مضائقہ نھیں۔
     
  5. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    جس قوم کی عورتیں حکمران ھو وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی ۔
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    حکمران ہونا تو یقینا مناسب نہین مگر اپنی صلاحیتوں کے مطابق اہم ذمہ داریاں نبھا سکتی ہیں ، اور ایک عورت کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے شوہر اور اُس کے خاندان کو ایک بہترین مہزب مؤدب اور اسلامی تشخص سے مسمم نسل دینا ہی ہے ، اس سے اہم ذمہ داری اور کوئی نہیں ہو سکتی ، اگر خواتین صرف یہی ایک کام پوری ذمہ داری سے بنھا سکیں تو یہ امت پھر سے زمانے کی امام بن سکتی ہے ۔
     
  7. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    زرداری تو اپنی وائف سے آزاد ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    زرداری اگر اپنے دعوی میں سچے ہیں تو سب سے پہلے اپنی کرسی اور اپنے وزیراعظم کی کرسی کسی خاتون کے لیے چھوڑ دیں۔ :p_point:
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقتدر عہدوں پر زیادہ خواتین ہوں تو دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ بن جائے، صدر زردا

    اگر یہ کرسی چھوڑنا ہوتی تو وہ اپنی بیوی کو زندہ نہ چھوڑ دیتا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں