1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں طویل جھڑپ‘3 پاکستانی شہید کر دئیے : پولیس کا دعویٰ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سرینگر (بی بی سی+ اے ایف پی+ آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ 3 پاکستانی عسکریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور بھارتی فوج نے رہائشی مکان کا محاصرہ کیا جس کے بعد رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ رات بھر تصادم جاری رہا اور منگل کی صبح مذکورہ مکان سے تین جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے بقول تینوں عسکریت پسند پاکستانی ہیں اور انکا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ شہری بلال احمد نے بی بی سی کو بتایا رات بھر محاصرہ جاری تھا۔ دیر رات کو ہم نے دیکھا کہ جس مکان میں عسکریت پسند تھے اس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پورا مکان خاکستر ہو گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران تین کلاشنکوف رائفلیں اور دس دستی بم بھی برآمد کئے گئے۔ کشمیر پولیس کے سربراہ اشوک پرساد نے نئی دہلی کا دورہ مختصر کرکے چاڈورہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں فی الوقت ایسے مسلح عسکریت پسند سرگرم ہیں جو حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مسٹر پرساد کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 80 سے زائد عسکریت پسند ہیں جو مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے پولیس سپیشل آپریشنز گروپ کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ فوج نے ہندواڑہ میں گھر گھر تلاشی لی، بارودی مواد پھٹنے سے مکان تباہ ہو گیا۔ کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو نظربند شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کی ہدایت دیتے ہوئے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند اننت ناگ کے دو دیگر قیدیوں کی رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ عدالت نے ہدایت اللہ نامی بنگلہ دیشی کو اس کے وطن واپس بھیجنے، دل کے عارضے میں مبتلا ہدایت اللہ کو فوری طور پر علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-12-04/page-1/detail-26
     

اس صفحے کو مشتہر کریں