1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقبوضہ کشمیر : ریاستی دہشتگردی میں 2 نوجوان شہید‘ علی گیلانی ساتھیوں سمیت گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مقبوضہ کشمیر : ریاستی دہشتگردی میں 2 نوجوان شہید‘ علی گیلانی ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ کشمیری حریت رہنما علی گیلانی کو کارکنوں سمیت گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس سٹیشن میں نظر بند کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے سونہ وار سرینگرمیںاقوام متحدہ کے مبصر دفترکی جانب مارچ کی قیادت کرنے کیلئے گھر سے باہر نکلے تو انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی پولیس نے احتجاجی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے مختلف علاقوں خاص طور پر علی گیلانی کی حیدر پورہ میں رہائش گاہ کی طرف جانے والے راستے کی سخت ناکہ بندی کررکھی تھی اورانکے فورم کے دفتر کا راستہ بھی سیل کررکھا تھا۔ پولیس نے یو این چلو کال کو ناکام بنانے کیلئے پہلے ہی محمد اشرف صحرائی، یایسن ملک، شبیر شاہ، نعیم خان اور دیگر حریت رہنمائوںکو گھروں میں نظر بند جبکہ ڈیموکریٹ پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ کو گرفتارکررکھا ہے۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ شب حریت رہنمائوں پیر سیف اللہ، ایاز محمد اکبر ، ڈاکٹر غلام محمدگنائی،احسن اونتو اور دیگر کے گھروں میں چھاپے مارے ۔ بڑی تعداد میں آزادی پسند کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر شوپیاں میں بارہویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔ شبیر شاہ نے کہا بھارتی فورسز کی موجودگی تک کشمیریوں کی جان اور املاک ہر گز محفوظ نہیں، علی گیلانی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی ٹربیونل تشکیل دے۔ پٹن کے علاقے گوشہ بگ میں پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران دو اور کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔جنیوا میں بڑی تعداد میںکشمیریوں اور سوئٹزر لینڈ اور یورپ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا اہتمام کشمیری رہنماء الطاف حسین وانی نے کیا تھا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں