1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقامِ فکر

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏14 ستمبر 2008۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    غور و فکر کے لیے چند سطور حاضر خدمت ہیں ۔ اس وضاحت کے ساتھ کہ استثنائی صورتیں ہمیشہ اور ہرجگہ ہوتی ہیں۔


    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    ہمیں 100 روپے مسجد میں دیتے ہوئے بہت زیادہ لگتے ہیں
    جبکہ وہی 100 روپے بازار میں خریداری کرتے ہوئے بہت کم لگتے ہیں

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    نماز تراویح میں ایک گھنٹہ کھڑا ہونا بہت مشکل لگتا ہے
    کرکٹ کا میچ دیکھنے کے لیے آدھا دن یا سارا دن بیٹھنا کتنا خوشگوار لگتا ہے

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    مسجد میں خطابِ جمعہ یا محفلِ میلاد کے لیے ڈیڑھ دو گھنٹے بیٹھنا کتنا بورنگ ہوتا ہے
    جبکہ 3 گھنٹے کی فلم دیکھنا کتنا دلچسپ اور لطف آور ہوتا ہے

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    کسی مشکل کے لیے 2 نماز نفل پڑھ کر اللہ تعالی کے حضور دعا کرنے کیطرف دھیان نہیں جاتا
    بلکہ وہی مشکل بیان کرنے کے لیے ہم دنیا داروں کے دروازے پر دھکے کھاتے پھرتے ہیں

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    نمازِ جمعہ میں ریگولر وقت سے چند منٹ زیادہ لگ جانے پر کتنی الجھن ہوتی ہے
    جبکہ فٹبال ، کرکٹ میچ کے ریگولر ٹائم میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں اضافی ٹائم کتنا گرمجوشی سے گذرتا ہے

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    قرانِ مجید کی چند آیاتِ کریمہ کی تلاوت اور ترجمہ پڑھنا کتنا " فضول " لگتا ہے
    جبکہ ڈائجسٹ، ناول ، قصے کہانیاں پڑھنے میں ہمیں شب و روز کا ہوش نہیں رہتا

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    آفس میں باس کی طرف سے کہے گئے "تھینک یو" پر ہم فوراً " ڈونٹ مینشن ، اٹس مائی ڈیوٹی سر " کہتے ہیں
    کسی غریب کی مدد کرتے ہوئے ہم دل ہی دل میں اس سے انتہائی عاجزی سے شکریہ ادا کرنے کی توقع کیے ہوتے ہیں

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    ہم 60 سال سے انہیں سیاستدانوں کو اپنی غربت، مفلوک الحالی اور ابتری کا ذمہ دار بھی ٹھہراتے ہیں
    ہر دفعہ الیکشن میں انہیں کو ووٹ دے کر انکے بیلٹ بکس بھی بھر دیتے ہیں

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    ہم کسی اہل، دیانتدار اور انصاف پسند راہنما کے آنے کی دعا اور خواہش کرتے ہیں

    لیکن شریف و دیانتدار اور بدمعاش امیدوار کے درمیان انتخابی مقابلے میں بدمعاش و بدکردار کو ووٹ دے آتے ہیں

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    ہم الیکٹرانک میڈیا اور بالخصوص انگلش نیوز چینل کی بات پر کتنی جلدی یقین کرلیتے ہیں
    لیکن احکامِ قرآنی اور احادیثِ نبوی :saw: کے ماننے میں کتنی توجیحات تلاش کرتے ہیں

    مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

    ہم روزانہ درجنوں لطیفے سنتے ، آگے بیان کرتے اور ای-میل فارورڈ کرتے ہیں
    لیکن اصلاحی پیغامات پڑھ کر نہ تو اپنے گریبان میں جھانکتے ہیں اور نہ ہی آگے بیان کرتے ہیں
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    واقعی مقامِ فکر ہے ۔ مولاکریم ہمیں اچھا مسلمان بنائے۔ آمین
     
  3. مون لائیٹ
    آف لائن

    مون لائیٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آمین ثم آمین
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    وسیم بھائی ۔ مقامِ فکر کی طرف توجہ دلانے کا شکریہ
    جزاک اللہ
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وسیم بھائی ۔۔جزاک اللہ :dilphool:

    ماہ مبارک کے رحمتوں اور برکتوں سے سرشار ان ایام میں ہماری دعا ہے کہ یا رب العزت اے میرے خدایا ہمارے قلوب میں بھی ایمان و حکمت کے چشمے جاری کردے تا کہ ہم بھی دنیا و آخرت کی عزتوں کے مستحق بن جائیں ۔ آمین ثم آمین
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ وسیم صاحب :flor:
    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں تمام بھترین صفات کا حامل بنائے اور اپنا رضا مندابھی نصیب فرمائے۔۔آمین۔۔
     
  7. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  8. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    وسیم بھائی ۔ جزاک اللہ
    واقعی بہت اہم امور کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے۔

    ہمارا مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم گناہ کو چھوٹا سمجھ کر کر گذرتے ہیں
    جبکہ نیکی کو چھوٹا سمجھ کر درگذر کردیتے ہیں۔

    اللہ تعالی ہمیں اصلاحِ احوال کی توفیق عطا کرے۔ آمین
     
  9. عرفان عادل بھائی
    آف لائن

    عرفان عادل بھائی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2008
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    [highlight=#FFFFFF:21tgake1]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ[/highlight:21tgake1]
    [highlight=#FFFFFF:21tgake1]زندگی کے بہت اہم پہلوئوں کی جانب بپت خوبصورت انداز سے توجہ دلائی گئی ہے جزاک اللہ[/highlight:21tgake1]
     
  10. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    آپ سب کا بہت شکریہ ۔

    اللہ تعالی ہم سب کو سمجھنے اور عمل کی توفیق دے۔ آمین
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی بات
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے وسیم بھائی ۔
    اللہ تعالی ہم سب کو اپنی اصلاح اور اچھی بات پر عمل کی توفیق دے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں