1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقابلہ برائے ملی نغمہ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏4 اگست 2011۔

?

بہتر اور زیادہ بہتر کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کری

رائے شماری ختم ہوگئی ‏16 اگست 2011۔
  1. محمداکرم

    2 ووٹ
    12.5%
  2. سعید الفت

    0 ووٹ
    0.0%
  3. منور چشتی

    1 ووٹ
    6.3%
  4. واصف حسین

    0 ووٹ
    0.0%
  5. ھارون رشید

    2 ووٹ
    12.5%
  6. ملک بلال

    3 ووٹ
    18.8%
  7. بزم خیال

    0 ووٹ
    0.0%
  8. نعیم

    3 ووٹ
    18.8%
  9. سارا

    5 ووٹ
    31.3%
  10. ایس کاشف

    0 ووٹ
    0.0%
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

    السلام علیکم

    اگر چہ تیرا آج لہو رنگ ہے مگر
    میں تیرا کل تو سنوار سکتا ہوں
    اک عمر کیا میں ہزار عمریں آصف
    تیرے سبز ہلالی پہ وار سکتا ہوں


    ماہ اگست آ چکا ہے ، ماہ اگست کے ساتھ ماہ صیام بھی اپنی رحمتیں لیے ہم پر سایہ فگن ہے ، وطینیت ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ہر انسان چاہے وہ کیسا بھی کیوں نہ ہو ، اس کے سینے میں اپنے وطن سے محبت کا ایک میٹھا اور ٹھنڈا ٹھار چشمہ ہمیشہ ابلتا ہی رہتا ہے ، کچھ لوگ اس کا اظہار بابانگ دہل کرتے ہیں اور کچھ اندر ہی اندر سیراب ہوتے رہتے ہیں ۔
    آئیے آج ہم بھی اپنے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ، اپنے وطن سے اظہار محبت کے لیے کوئی محبت بھری نظم ، یا کوئی چاہت بھرا ملی نغمہ اپنے وطن کے نام کیجئے ۔ آپ یہاں 10 اگست تک اپنی پسند کی شاعری ارسال کر سکتے ہیں اس کے بعد آپ سب کے سامنے رائے شماری کا آپشن رکھا جائے گا آپ لوگ اپنے ووٹس کے زریعے بہتر اور زیادہ بہتر ملی شاعری ( نظم یا نغمہ ) کا انتخاب کرینگے جو کہ 11 اگست سے 14 اگست تک ہو گی جس کے بعد 14 اگست کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ یاد رہے یہ مقابلہ بہتر اور زیادہ بہتر کے درمیان ہے ۔


    ایک گزارش یہ بھی کرنی تھی کہ کوشش کریں کہ غیر ضروری تبصروں کو اس لڑی کا حصہ نہ بنایا جائے کہ اس سے اس لڑی کا مقصد فوت ہو جائے گا ۔ شکریہ ۔​
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ


    سوہنی دھرتی اللہ رکھے

    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

    تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
    تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
    جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

    دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا قدم قدم پر گیت رے
    بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر ہے میت رے
    جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

    تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
    آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
    جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
     
    وسیم باجوہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    [​IMG]
    ساتھیو! یوں تو بہت سے ملی نغمے ہمارے شعرائے کرام نے لکھے ہیں ، جنہیں سن کر پیارے وطن پاکستان سے محبت کا جذبہ دلوں میں ابھرتا ہے، مگر ان سب میں سے جو ملی نغمہ مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہے وہ یہاں آپ کی نذر کرتا ہوں۔ یہ نغمہ حب وطن کے ساتھ ساتھ ہمارا اصل ملی تشخص بحیثیت "مصطفوی" اُجاگر کرتا ہے۔ اس کا ایک ایک لفظ ہمارے اندر کو جھنجھوڑتا اور وطن کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ بھر دیتا ہے۔

    [​IMG]

    ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں
    ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں
    دین ہمارا دینِ مکمل، استعمار ہے باطلِ ارذل
    خیر ہے جد و جہدِ مسلسل عند اللہ، عنداللہ
    اللہ اکبر، اللہ اکبر ، اللہ اکبر، اللہ اکبر
    ہم تا بہ ابد ۔۔۔۔


    سبحان اللہ، سبحان اللہ یہ وحدت قرآنی
    روحِ اخوت، مظہرِ قوت، مرحمتِ ربانی
    سب کی زباں پر، سب کے دلوں میں،اک نعرہ قرآنی
    اللہ اکبر، اللہ اکبر ، اللہ اکبر، اللہ اکبر
    ہم تا بہ ابد ۔۔۔۔

    امن کی دعوت کل عالم میں، مسلک عام ہمارا
    دادِ شجاعت دورِ ستم میں، یہ ہی کام ہمارا
    حق آئے، باطل مٹ جائے، یہ پیغام ہمارا
    اللہ اکبر، اللہ اکبر ، اللہ اکبر، اللہ اکبر
    ہم تا بہ ابد ۔۔۔۔

    اس نغمے کو سننے کیلئے نیچے کے لنک پر کلک کریں:
    http://snd.tebyan.net/1387/12/20090309113938402.mp3
    اگر اس نغمے کی ویڈیو مجھے مل گئی تو ضرور آپکی خدمت میں پیش کروں گا انشاءاللہ تعالیٰ۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
    :dilphool::dilphool::dilphool:
    :91::91::91:​

     
  4. سعید الفت
    آف لائن

    سعید الفت ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2010
    پیغامات:
    2,279
    موصول پسندیدگیاں:
    34
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    توبھی پاکستان ھے
    میں بھی پاکستان ھوں
    تو تو میری جان ھے
    تو میرا ایمان ھے
     
  5. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    میری پسند


     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    ایس کاشف صاحب بہت خوب مگر کچھ الفاظ غلط لکھے ہوئے ہیں اور نغمہ بھی مکمل نہیں ہے۔ آپ کے لیے مکمل نغمہ دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ درستگی کر لیں۔

    اے میرے پیارے وطن
    اے وطن پیارے وطن

    تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنُور
    عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
    میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
    جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
    اے میرے پیارے وطن

    تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
    تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
    تو نواریز انادل کا بہاریں مسکن
    رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
    اے میرے پیارے وطن

    میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
    میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار
    میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
    میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایئہ تن
    اے میرے پیارے وطن


    اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
    اے میرے پیارے وطن
     
    وسیم باجوہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    یہ وطن تمہارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے
    یہ چمن تمہارا ہے ، تم ہو نغمہ خواں اس کے

    اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
    اس زمیں کا ہر ذرہ ، آفتاب تم سے ہے
    یہ فضا تمہاری ہے ، بحرو بر تمہارے ہیں
    کہکشاں کے یہ جادے رہگذر تمہارے ہیں

    اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
    ارض پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
    نظم و ضبط کو اپنا میر کارواں جانو
    وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

    یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
    اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار
    دیکھنا گنوانا مت دولت یقیں لوگو
    یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو

    میر کارواں ہم تھے، روح کارواں تم ہو
    ہم تو صرف عنواں تھے ، اصل داستاں تم ہو
    نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
    اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا

    یہ وطن تمہارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے
    یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے

    یہ وطن ہمارا ہے
    ہم ہیں پاسباں اس کے

    یہ وطن ہمارا ہے
    ہم ہیں نغمہ خواں اس کے​
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    السلام علیکم۔ صرف ایک بات پوچھنا تھی کہ کیا ویڈیو کلپس بھی مقابلہ میں شریک کیے جاسکتے ہیں ؟
    کیونکہ صرف تحریر پڑھنے اور میوزک وغیرہ سے منظوم کلام سننے کے تاثر میں خاصا فرق پڑ جاتا ہے۔
    آصف احمد بھٹی بھائی ۔ براہ کرم جواب دیجئے گا۔
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  10. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    اے پاک وطن میری پاک زمین
    تو ہی میرا درماں تو ہی یقین

    تیری آغوش میری اسلاف امین
    تو میرا مکاں میں ہوں تیرا مکین

    تیرے چمن میں ہیں ہم گوشہ نشین
    میں دلبر تیرا تو میری نازنین

    بے کسوں کو بھی ہےتو مکاں ومکین
    جہان چمن میں ہے تو گل حسین
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    تمام معزز مبصرین سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اس لڑی میں غیر ضروری تبصروں سے گریز کریں کیونکہ اس سے لڑی کی افادیت ختم ہو رہی ہے اور مجبورا مجھے ایسے تبصرے حذف کرنے پڑینگے کہ جو میں نہیں کرنا چاہتا ۔ برائے مہربانی اس لڑی کی ابتدا میں موجود میری گزارش پر غور کیا جائے ۔ شکریہ ۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    السلام علیکم۔ چند سال پہلے وطنِ عزیز سے متعلق ایک دعائیہ نظم لکھی تھی ۔ حالات اس وقت بھی ابتر تھے لیکن اب تو ایسی دعاؤں کی ضرورت بہت ہی شدید ہوگئی ہے۔ سب ہم وطنوں کے پیشِ خدمت ہے۔

    میرے مولا! میری دھرتی کو سلامت رکھنا
    لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا

    میری دھڑکن، میری پہچان، مرا اثباتِ وجود
    میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا

    رہیں نابُود سدا اس کے بدی خواہ سارے
    میرے گلشن، میری بستی کو سلامت رکھنا

    تحفہِ لا الہ سے عشق، عبادت ہے مری
    میری اس نِسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا

    نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
    میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا

    ہو گا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
    میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا

    بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
    میرے مے خانہِ مستی کو سلامت رکھنا

    ساری دنیا میں رضا ایک ہے جو گھر اپنا
    میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا


    محمد نعیم رضا
     
  13. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    میرے وطن ، میرے وطن ، میرے وطن هندوستا.
    اپنا گگن ، اپنا چمن ، اپنا وطن هندوستا. گاتے چلیں یہ گیت ہم ، بڑھتے رہے اپنے قدم. سب ساتھ ہیں تو کیا ہے غم ، جيتےگے ہم ، ہم میں ہے دم. میرے وطن.. (2) ہندو بھی ہیں ، مسلم بھی ہیں ، یہاں شخ بھی عیسائی بھی.



    ایسے رہیں ہمارا سنگ -- سنگ جیسے رہے سایہ بھی.. میرے وطن.. میرے وطن یہاں مندروں میں آرتی اور مساجد میں اذان ہے. گیتا کے شلوك یہاں کبھی ، کبھی آیتیں قرآن ہے... میرے وطن.. میرے وطن تيوهارو کا یہ ملک ہے ، یہاں عید اور دیوالی ہے ، رنگت یہاں راکھی کی ہے اور رگبرگي ہولی ہے... میرے وطن.. میرے وطن گنگا جمنا سرسوتی ، گوداوري اور نرمدا ، ندیاں ہمارے ملک کی ، بہتی رہے ہردم ہمیشہ... میرے وطن.. میرے وطن یہ دھرتی ، گاندھی ، نهےر کی ، یہ زمین ہے سردار کی ، جس نے دی اپنی جان وہ بھگت سنگھ اور آزاد کی... میرے وطن.. میرے وطن کشمیر سے كنياكماري تک بسا میرا وطن ، نظریں اٹھائے کوئی کیا؟ يس پر لٹادے جانو تن.. میرے وطن.. میرے وطن ll
     
    وسیم باجوہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
    اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

    اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو
    اس سے تیری آبرو ہے اس سے میری آبرو
    اس سے تیرا نام ہے اس سے میری پہچان ہے
    اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

    اک دیار نور و نکہت وادی مہران ہے
    نور آنکھوں کا میری خاک بلوچستان ہے
    دل ہے سرحد کی زمیں پنجاب جسم و جان ہے
    اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

    یہ میرے قائد کی جیتی جاگتی تصویر ہے
    شاعر مشرق کےخوابوں کی حسیں تعبیر ہے
    یہ وطن پیارا وطن سرمایہ ایمان ہے
    اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

    تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
    اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    السلام علیکم
    آج سے اس لڑی میں آپ سب کے سامنے رائے شماری کا آپشن رکھا جا رہا ہے برائے مہربانی اب اس لڑی میں مزید کوئی پوسٹ نہ کی جائے اور آپ لوگ اپنے ووٹس کے زریعے بہتر اور زیادہ بہتر ملی شاعری ( نظم یا نغمہ ) کا انتخاب کرینگے جو کہ 11 اگست سے 14 اگست تک ہو گی جس کے بعد 14 اگست کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ یاد رہے یہ مقابلہ بہتر اور زیادہ بہتر کے درمیان ہے ۔
    آصف احمد بھٹی
     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے ملی نغمہ

    السلام علیکم
    جیسا کہ آپ سب دوست جانتے ہیں کہ ہماری یہ کوشش دراصل اپنے وطن سے محبت اور عقیدت کا اظہار پیش کرنے کے لیے تھی ، بہتر اور کم بہتر کی بات تو محض دلچسپی پیدا کرنے کے لیے تھی ، آپ سب کا شکریہ کہ جنہوں نے اپنا پسندیدہ ملی نغمے ارسال کیے اور آپ سب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے رائے شماری میں حصہ لیا ۔
    رائے شماری کے حساب و کتاب سے تو ہماری بہت ہی معزز صارفہ سارا کے ارسال کردہ کلام کو دوستوں نے زیادہ پسند کیا ، پھر نعیم بھائی اور بلال کے ارسال کردہ ملی نغمہ جات کو برابر ووٹ ملے ہیں اور وہ دونوں ‌بل ترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، باقی دوستوں کی کوشش کو بھی سراہا گیا ہے ، امید ہے آپ سب یونہی ہمیشہ اپنے خلوص کا اظہار کرتے رہینگے ۔
    آیئے ہم سب مل کر اپنے تینوں دوستوں کو مبارک باد دیتے ہیں ۔

    سارا آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔
    نعیم بھائی ؃آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔
    بلال بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔

    آصف احمد بھٹی
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں