1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مغموم نہ ہو حرف کو پابندِ ثنا کر ۔۔ مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏20 نومبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مغموم نہ ہو حرف کو پابندِ ثنا کر
    سرکار نوازیں گے مدینے میں بُلا کر

    اے قریۂ محبوب سے آئی ہُوئی خُوشبُو
    آ، کوچۂ احساس میں، سانسوں میں رَہا کر

    اے مالکِ کُل میری تمنا کا بھرم رکھ
    لایا ہُوں دُعاؤں کو بھی نعتوں میں سجا کر

    کچھ اور تقاضا نہیں اس جذبِ دروں کا
    تُو دینے پہ قادر ہے مجھے خُود کو عطا کر

    آتا ہے نظر میں پہ نظر آتا نہیں ہے
    مَیں دیکھتا ہُوں خواب ترا دید بُجھا کر

    مٹ جائے گی ہر کرب کے امکان کی صورت
    چھَٹ جائیں گے غم، صلِ علیٰ صلِ علیٰ کر

    گھَٹ جانے ہیں کب اُس درِ رحمت کے خزانے
    تُو مانگ سدا مانگ، صداؤں پہ صدا کر

    تسکین میں ڈھلتی نہیں تدبیر کی باتیں
    اِس پیکرِ خاکی کو عطا خاکِ شفا کر

    اے کاش کوئی عصرِ زیاں کار سے کہہ دے
    تابانئ قسمت کو مدینے کو گیا کر

    آتا ہے اُنہیں کاسۂ احساس کو بھرنا
    بہتر ہے تُو خواہش کو پسِ حرف رکھا کر

    مقصود مدینے کی عطاؤں کے تصدق
    رکھتی ہے ثنا مجھ کو مدینے کا بنا کر
    ----
    Maqsood Ali Shah
    مقصود علی شاہ

     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اے مالکِ کُل میری تمنا کا بھرم رکھ
    لایا ہُوں دُعاؤں کو بھی نعتوں میں سجا کر

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مٹ جائے گی ہر کرب کے امکان کی صورت
    چھَٹ جائیں گے غم، صلِ علیٰ صلِ علیٰ کر
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آتا ہے اُنہیں کاسۂ احساس کو بھرنا
    بہتر ہے تُو خواہش کو پسِ حرف رکھا کر

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مقصود مدینے کی عطاؤں کے تصدق
    رکھتی ہے ثنا مجھ کو مدینے کا بنا کر
     
  6. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں