1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

معلوم ہے کسی کو نہ رفعت رسول کی ۔ ابرار احمد

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏20 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    معلوم ہے کسی کو نہ رفعت رسول کی
    اللّٰہ جانتا ہے حقیقت رسول کی

    ممکن نہیں چمن میں کوئ پھول کھل سکے
    جب تک ملے نہ بارشِ رحمت رسول کی

    ہر لمحہ زندگانی کا صدقہ انہیں کا ہے
    ہر سانس کو مری ہے ضرورت رسول کی

    چاہت ملائکہ کو سلامی کی ہے جہاں
    رشکِ جناں ہے پاک وہ تربت رسول کی

    باغِ جناں بھی نظروں کو جچتا نہیں مرے
    دل میں اتر گئ ہے جو صورت رسول کی

    کوثر خدائے پاک نے بخشا ہے اس لئے
    پیاسی رہے نہ حشر میں امت رسول کی

    مشکل ہزار سامنے ابرار ہو مگر
    چھوٹے کبھی نہ تجھ سے اطاعت رسول کی

    ابرار احمد
    سمستی پور
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں