1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

معاملات میں زیادتی کرنے والا

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    معاملات میں زیادتی کرنے والا

    لوگو! جو کوئی جتنا بڑا بھی ایمان والا ہو، اسلام والا ہو‘ حاجی نمازی ہو مگر انسانوں کے ساتھ معاملات میں زیادتی کرنے والا ہو‘ لین دین میں ڈنڈی مارنے والا اور سختی کرنے والا ہو‘ اقتدار کی ہوس میں زبان پر قابو نہ رکھنے والا ہو‘ چالبازی اور جھوٹ اس کا وتیرہ ہو‘ تعلق داری کو کاٹ کھانے والا ہو‘ ایسے سب ایمان والوں کے بارے میں حضورﷺ نے فرمایا: ''(بعض) ایمان والے جہنم سے بچ جائیں گے تو جنت اور جہنم کے درمیان ایک (بہت بڑے) پُل پر روک لیے جائیں گے پھر دنیا میں انہوں نے باہم جو ظلم کیے ہوں گے ان کا بدلہ دلوایا جائے گا، یہاں تک کہ جب وہ (سزائیں پا کر) مہذب بنا دیے جائیں گے اور پاک صاف کر دیے جائیں گے تب انہیں جنت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔ (صحیح بخاری: 6535)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں