1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مطلع و مقطع

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏28 فروری 2015۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    ایک نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ غزل اردوشاعری کی ایک خوبصورت صنف ہے۔ اور مطلع و مقطع غزل کا لازمی جزو ہے۔ اکثر غزل میں مطلع اور مقطع حاصلِ کلام ہوتے ہیں۔ اور اکثر مشہورہوتے ہیں اور غزل یا شاعر کی پہچان بھی بنتے ہیں۔ یہاں ہم کسی بھی اچھی غزل کا مطلع اور مقطع لکھیں گے۔ کوشش کریں گے کہ شاعر کا نام بھی لکھیں حالانکہ مقطع میں شاعر کا تخلص موجود ہوتا ہے لیکن پھر بھی بہتر ہو گا کہ پورا نام بھی لکھ دیا جائے۔
    پہلا مطلع و مقطع میری طرف سے پیش خدمت ہے ۔

    نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
    تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
    ٭
    آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر
    پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں

    ناصر کاظمی


    واصف حسین ، ارشین بخاری ، سین ، حریم خان ، غوری ، ھارون رشید ، عمر خیام ، نظام الدین ، آصف احمد بھٹی ، نعیم
     
  2. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    حُسن بے پرواہ کو خودبِین و خود آرا کر دیا
    کیا کِیا میں نے کہ اظہار تمنا کر دیا

    سب غلط کہتے تھے لطفِ یار کو وجہِ سکون
    دردِ دل اُس نے تو حسرتؔ اور دُونا کر دیا
    حسرتؔ موہانی
     
    سید شہزاد ناصر، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفو کی ہے
    نہ کرم ہے ہم پہ حبیب کا، نہ نگا ہ ہم پہ عدو کی ہے
    نہیں ‌خوفِ روزِ سیہ ہمیں، کہ ہے فیضؔ ظرفِ نگاہ میں
    ابھی گوشہ گیر وہ اک کرن، جو لگن اس آئینہ رو کی ہے

    فیض احمد فیضؔ

     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ساقی یہ تماشا تیرے میخانے کا
    ساری محفل کو نشہ ایک ہی پیمانے کا

    وہ بہار آئی نصیر اور وہ اٹھے بادل
    بات ساغر کی چلے ذکر ہو میخانے کا

    پیر نصیر الدین نصیر رح ​
     
    سید شہزاد ناصر، پاکستانی55 اور ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا
    دل جس سے مل گیا تھا دوبارہ نہیں ملا

    کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی
    مضبوط کشتیوں کو کنارہ نہیں ملا
    مصطفٰی زیدی
     
    سید شہزاد ناصر، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
    آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

    باقی نہ رہے ساکھ ادا دشتِ جنوں کی
    دل میں اگر اندیشہ انجام ہی آئے

    ادا جعفری
     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں
    میں دشمنوں میں ہوں کہ ترے دوستوں میں ہوں

    خود بھی مثالِ لالۂِ صحرا لہولہو
    اور خود فراز اپنے تماشائیوں میں ہوں
    احمد فراز
     
    سید شہزاد ناصر، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    میں رو رو کے آہ کروں گا جہاں رہے نہ رہے
    زمیں رہے نہ رہے آسماں رہے نہ رہے

    امیر جمع ہیں احباب دردِ دل کہ لے
    پھر التفات دلِ دوستاں رہے نہ رہے
    امیر مینائی
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب ظہورِ شانِ حقیقت بشر میں ہے
    جو کچھ نہاں تھا تخم میں، پیدا شجر میں ہے

    خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر
    سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
    امیر مینائی
     
    ارشین بخاری، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو
    وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

    یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے
    یہ تمہارے گھر کی بہار ہے اسے آنسوؤں سے ہرا کرو

    (بشیر بدر)
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    نازِ بیگانگی میں کیا کچھ تھا
    حسن کی سادگی میں کیا کچھ تھا

    رات بھر ہم نہ سو سکے ناصر
    پردۂ خامشی میں کیا کچھ تھا

    ناصر کاظمی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    تسکیں کو ہم نہ روئیں، جو ذوقِ نظر ملے
    حورانِ خلد میں تری صورت مگر ملے

    اے ساکنانِ کوچۂ دلدار! دیکھنا
    تم کو کہیں جو غالبؔ آشفتہ سر ملے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں