1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصری عدالت نے محمد مرسی کی حامی 21 خواتین کو گیارہ سال قید کی سزا سنادی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏28 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    قاہرہ…مصر میں ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی 21 حامی خواتین کو گیارہ سال قید کی سزا سنادی ہے۔ان خواتین کو مختلف جرائم میں قصوروار ٹہرایا گیا ہے جن میں دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونا، ٹریفک روکنا اورا سکندریہ میں احتجاجی مظاہرے میں طاقت کا استعمال شامل ہیں۔ سزا پانے والی خواتین میں سات کی عمر 18 سال سے کم ہے اس لیے انہیں بچوں کی جیل میں بھیجا جائے گا۔عدالت نے اخوان المسلمون کے چھ رہنماوٴں کو بھی ،مظاہروں میں فساد پر اکسانے کے جرم میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔اِن افراد پر اْن کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مرسی کی جماعت کے 17 مذہبی رہنماوٴں کو غربیہ کے قصبے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128165
     

اس صفحے کو مشتہر کریں