1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصری صدر ڈاکٹر محمد مُرسی خانہ کعبہ میں نماز ادائیگی کے دوران آبدیدہ ہو گئے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏14 جولائی 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سعودی عرب کے دورے کے دوران خانہ کعبہ میں نماز فجر میں اس وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے جب امام نے قرآن کریم کی سورہ ابراہیم کی آیت""وسكنتم في مساكن الذين ظلموا أنفسهم وتبين لكم كيف فعلنا بهم وضربنا لكم الأمثال"(اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پرظلم کیا تو ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا اور اس میں (تمہارے سمجھنے کے) لیے مثالیں ہیں) تلاوت کی۔

    "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق اس وقت ڈاکٹر محمد مرسی احرام میں تھے اور امام کی قرات کا ان پر گہرا اثر دکھائی دے رہا تھا ہے۔ دوران نماز ڈاکٹر محمد مرسی کے آبدیدہ ہونے کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر بڑے پیمانے پر مقبول ہو رہی ہے۔ خصوصاً فیس بک، ٹیوٹر اور یو ٹیوب پر ہزاروں افراد نے اس کا تبادلہ کیا ہے۔"فیس بک پر "العربیہ کے سماجی رابطے کے صفحے پر ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران نماز آبدیدہ ہونے کی ویڈیو کو دو گھنٹے میں اڑتیس سو افراد نے وزٹ کیا اور ساڑھے تین ہزار افراد نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

    "العربیہ" کے مطابق جمعہ کے روز عمرہ کے مناسک کی ادائیگی سے قبل نماز فجر ادا کی اور اس کے بعد ڈاکٹر محمد مرسی نے مسجد حرام ہی میں قیام کیا۔ انہوں نے مسجد میں ملنے کے لیے آنے والے ہر شخص کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی تاہم ڈاکٹر محمد مرسی نے خود ہی سیکیورٹی کم کر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں میری موجودگی کسی دوسرے نمازی کی عبادت میں مخل نہیں ہونی چاہیے۔ لہٰذا انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو خود دور ہٹا دیا تھا۔

    ڈاکٹر محمد مرسی منصب صدارت سنبھالنے کے بعد بدھ کی شام اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سمیت حکومت کی اعلٰی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اس دوران سعودی عرب اور وہاں پر موجود غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے کیمروں نے ڈاکٹر محمد مرسی کو ہمہ وقت گھیرے میں رکھا۔ ان کے گاڑی میں سوار ہونے، اترنے حتی کہ نماز اور عمرے کے مناسک کی ادائیگی کےدوران بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندے ان کے تعاقب میں رہے۔

    جمعرات کو نماز فجر میں جب امام نے تلاوت کی تو ڈاکٹر محمد مرسی پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے۔ نماز میں آبدیدہ ہونے کا یہ منظر سعودی عرب کے دینی نشریات پیش کرنے والے "القرآن ٹی وی" نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، جسے بعد ازاں عرب ممالک اور دنیا بھر کے نشریاتی اداروں نے بھی دکھایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران نماز اشکبار ہونے کی ویڈیو پر زائرین نے مثبت تبصرے کیے ہیں اور صدر مرسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    فیس بک پر تبصرہ کرنے والوں نے اس حدیث کا بار بار تذکرہ کیا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ"عینان لا تمسھما بالنار۔۔۔عین بکت من خشیۃ اللہ و عین بات تحرس فی سبیل اللہ"( دو آنکھوں کو کبھی جنہم کی آگ نہیں چھو سکےگی، ایک وہ جو اللہ کے خوف سے روئی اور دوسری جو اللہ کے راستے میں بیدار رہی"۔
     
  2. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مصری صدر ڈاکٹر محمد مُرسی خانہ کعبہ میں نماز ادائیگی کے دوران آبدیدہ ہو گئے

     

اس صفحے کو مشتہر کریں