1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصباح الحق محنتی شخص، انہیں بہت بڑی ذمہ داری ملی ہے: آفریدی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق محنتی شخص، انہیں بہت بڑی ذمہ داری ملی ہے: آفریدی
    [​IMG]
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بہت بڑی ذمہ داری ملی ہے۔
    کینسرکے مریض بچے سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری ملنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ میں مصباح کو جانتا ہوں وہ محنتی شخص ہے، 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر، سابق بیٹسمین محمد یوسف اور رنز کے انبار لگانے والے یونس خان کو انڈر 19 کی ذمہ داریاں دینی چاہیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کو ہمیشہ سپورٹ کیا، سکیورٹی کی صورتحال کا کوئی ایشو نہیں انہیںیہاں کر لازمی کھیلنا چاہیے، میں بہت اچھے سے سمجھتا ہوں لنکن پلیئرز پر آئی پی ایل کی جانب سے بڑا دباؤ ہے۔

    سابق آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کو لے کر چلنا مشکل ہے، میری ذاتی رائے میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمسایہ ملک بھارت میں بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہوں، وہاں پر سب نے مجھے عزت دی ہے لیکن بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ بہت بری ہے، ان کی حرکتیں منفی ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں