1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مشورہ کلینک

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏28 اکتوبر 2012۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    مشورہ کلینک

    مجھے بچپن سے ہی کورس کی کتابوں سے الرجی رہی ہے، یہ الگ بات کہ امتحان کے دنوں میں خوب محنت کرنی اور ہر کلاس میں اچھے نمبروں سے پاس ہو جانا نصیب میں لکھا تھا۔ امتحانوں سے فارغ ہو کر پھر کورس کی کتابوں کے بیچوں بیچ چھپا کر عمران سیریز یا تاریخی ناول پڑھنا، ابا جی نے منع کرنا کہ "بس کرو بھئی! رات بہت ہو گئی" مگر وہ میں ہی کیا کہ بات مان جاؤں۔ سزا کے طور پہ اکثر کمرے کا بلب اتار لیا جاتا کہ "اب پڑھ کر دکھاؤ"۔ لیکن جناب ہم بھی مطالعے کے سچے مجنوں تھے، کئی چاندنی راتیں گواہ ہیں کہ میں نے چاند کی چاندنی سے بھی بلب کا کام لیا۔ اپنی انہی عادات کی وجہ سے میں علامہ خواہ مخواہ کی طرح "پڑھا لکھا" مشہور کر دیا گیا حالانکہ
    من آنم کہ من دانم​
    ویسے بھی کم پڑھے لکھے خاندان میں اگر کوئی گریجویشن کر لے تو علامہ کہلا سکتا ہے، اس کا مجھے خاصہ تجربہ ہے۔ اسی بدنامی کی وجہ سے کئی عزیز، رشتہ دار اور دوست بھی مشورہ مانگنے آ جاتے تھے اور میں بھی ایسا سخی کہ کبھی بھی، کسی کو خالی ہاتھ نہیں لوٹایا، اپنے پلے کچھ ہو نہ ہو مشورے کا ٹوکرا بھر کے دے دیتا تھا کہ "لو بھئی! صبح، دوپہر ،شام ڈاکٹر کی دوا کی طرح مشورے پھانکو"۔ اکثر چاہنے والے تو ایک ہی خوراک سے شفایاب ہو جاتے تھے، گو کہ میں اب پاکستان میں مقیم نہیں ہوں، گزشتہ سولہ برس سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہوں، مگر یہ مشورہ کلینک اب بھی جاری ہے۔ میرے ایک دوست ملک زاہد جن کو میں اپنا "مستقل مریض" کہتا ہوں اکثر یہ جانے بغیر کہ پاکستان اور برطانیہ کے نظام الاوقات میں چار سے پانج گھنٹے کا فرق ہے، ہفتہ اتوار، چھٹی کے دن ہیں، یہ جناب صبح سویرے پانچ بجے فون کر دیتے ہیں کہ " یار! یہ مسئلہ ہے، کیا کیا جائے؟"۔ کتنی مرتبہ کہا کہ " ملکا! وقت دیکھ لیا کرو، کیوں چھٹی والے دن اہلِ محلہ کی نیند خراب کرتے ہو"۔ جواب آتا ہے کہ " نو بج چکے ہیں اب تو دن نکل آیا ہے"۔ کئی بار کہتا ہوں کہ " ملکا! میرے یہاں ابھی پانچ بجے ہیں اور سردیوں کے موسم میں یہ آدھی رات کے برابر ہوتا ہے"۔ مگر میرے اس مستقل مریض کا استقلال ہے کے ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جناب نے پوچھا کہ " یار کیا کروں، بھوک بہت لگتی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد بھی احساس ہوتا ہے کہ ابھی کچھ کھایا ہی نہیں۔ سو وقفے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتا ہی رہتا ہوں۔ یوں سمجھ لو کہ ہر گھنٹے بعد باورچی خانہ ہوتا ہے اور میں کچھ نہ کچھ تلاش کر رہا ہوتا ہوں"۔ آپ میرے اس دوست کی صحت دیکھیں تو کہیں کہ یہ کھانا کھاتا ہے یا کہ کھانا اِسے کھاتا جا رہا ہے۔ خیر جناب میں نے مشورہ داغ ہی دیا، مشورہ کونسا حکیم کا نسخہ تھا کہ بنوا کر بھجوانا تھا، میں نے کہا کہ " ملکا! تیری جو یہ بیماری ہے اسے طبی زبان میں "جوع البقر" کہتے ہیں یعنی بکری کی طرح ہر وقت منہ مارتے رہنا اور یہ اب تیری پکی عادت بن چکا ہے جسے اب روکا یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ویسے بھی یہ تم ہو تو انسان مگر بیماری ڈنگروں والی لگ گئی ہے۔سو علاج بھی ڈنگروں والا کرنا پڑے گا"۔ ملک کہنے لگا " میں تیار ہوں، بس علاج بتاؤ"۔ میں نے کہا کہ" کھانے کے اوقات میں دوسروں کے ہاں جانے سے گریز کیا کرو، وہ ویسے بھی اب لوگ تم کو مہمان کم وبالِ جاں زیادہ سمجھتے ہیں۔ رہ گیا تمہارا اپنا گھر تو میں نے بھابھی کو فون کر کے کچن کو ڈبل تالا لگوا دیا ہے، لہٰذا اب تمہیں گھر سے صرف خیالی پلاؤ اور تازہ ہوا ملا کرے گی، ویسے بھی تم کو ڈنگروں والی بیماری ہے، ان انسانی خوراکوں سے تیرا کچھ نہیں بننا، اب ایسا کیا کرو جب بھی بھوک لگے صحن میں جاؤ اور تازہ گھاس سے لطف اندوز ہو اور اگر اس سے بھی کام نہ بنے تو چیونگم منہ میں ڈال کر جگالی کیا کرو، اللہ بھلی کرے گا"۔ ملک کہنے لگا "یار کہاں گھاس اور کہاں میں، انسان ہوں، گھاس کھاتے اچھا لگوں گا کیا، دنیا کیا کہے گی؟"۔ میں نے کہا " دنیا والوں کو تمہاری اس بیماری کا علم ہے، لوگوں نے زیادہ سے زیادہ تمہارا نام ملک بکری رکھ دینا ہے، ویسے بھی جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ گھاس کھانے سے انسان کی صحت پہلے سے بہتر ہو جاتی ہے"۔ دوستو! اس مشورے کے بعد مجھے کچھ کچھ "گمان" سا ہو چلا ہے کہ اس بار ملک سے چھٹکارہ ممکن ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس کی بے وقت ٹیلی فون کالز سے مجھے نجات مل جائے۔ یقین سے اس لئے نہیں کہا کہ وہ ملک زاہد ہے اور میرا یہ مستقل مریض نما دوست، بڑا مستقل مزاج واقع ہوا ہے۔ میرا مشورہ کلینک بند نہیں ہونے دے گا، انشاءاللہ۔
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    واہ زیرک جی خوب لکھا ہے!
    آپ مشورہ کی فیس کیوں نہیں‌رکھ دیتے۔ آپ کو بھی فائدہ ہو گا اور مشورہ لینے والوں کو بھی افاقہ۔
    مزہ آیا آپ کی تحریر پڑھ کر۔ لکھتے رہیے گا۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    ہاہاہا
    اگر زیرک جی مشورہ فیس رکھ دیں گے تو وہ خود کا علاج نہیں کریں گے ، کیوں کہ ان کی اپنی فیس زیادہ ہوگی ۔
     
  4. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    یہ مشورہ کلینک دوستوں کے لئے ہے، اور دوستوں سے فیس لینے کا میں قائل نہیں، جی ضرور جیسے وقت ملا اور دماغ کے تھیلے سے کچھ برآمد ہوا تو کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا، پسندیدگی کے لئے شکریہ۔
    مت گھبرائیں، آپ سے فیس نہیں لی جائے گی، آ جائیں۔ رہی بات میری، اپنا وہ حال ہے کہ؛
    یہ مرض لاعلاج ہے، دوا کریں تو کیا کریں؟
    کہ چارہ گر کے ہاتھ ہی، کریں تو معجزہ کریں
     
  5. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    بہت خوب زیرک جی، بہت عمدہ تحریر ہے آپ کی اور ماشاءاللہ سے آپ کے قلم میں بہت روانی ہے ۔ مزہ آگیا پڑھ کر۔لکھتے رہا کریں۔
    خوش رہیں
     
  6. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    پسندیدگی کا شکریہ، جی کوشش کروں گا کہ لکھتا رہوں۔
     
  7. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    بھت خوب زیرک جی :mashallah:

    دل خوش ہوگیا:dilphool:

    آپ کی طرف سے مزید تحاریر کا انتظار رہے گا
    شکریہ
    والسلام
     
  8. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    پسندیدگی کا شکریہ، جناب آئندہ بھی کچھ نہ کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا، انشاءاللہ۔
     
  9. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    بہت خوبصورت تحریر تھی سپرسپر مزا آگیا زیرک جی اللہ تعالی آپ کےقلم کے زور کو اور بڑھاۓ :dilphool:
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    آپ نے شاید اس لنک پر ہماری تعریف نہیں دیکھی :3:
     
  11. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    تحریر آپ کو پسند آئ، سمجھیں اپنی محنت وصول ہوگئی، انشاءاللہ آئندہ جب بھی لکھنے کا موڈ ہوا اور وقت میسر آیا تو آپ سب سے ضرور بانٹوں گا، دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔ خوش رہیں آباد رہیں۔
    فلمسٹار میرا کی طرح آپکو بھی تعریف کروانا پسند ہے۔ وہ بھی پچھلے 25 سال سے ماشاءاللہ 27 سال کی ہی ہے۔ آپکا پتا نہیں۔
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشورہ کلینک

    اچھا خواتین کی بھی ایک زبان ہوتی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں