1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"مشرُوبات"

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از آسماء, ‏17 اگست 2011۔

  1. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صندل کا شربت


    اجزا :- صندل کا برادہ آدھا پاؤ،عرق گلاب ڈیڑھ سیر، روح کیوڑہ ایک شیشی چھٹانک بھر کی۔

    ترکیب :- صندل کا برادہ عرق گلاب میں چوبیس گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ پھر اُسے آگ پر رکھ کر پکائیں۔ جب عرق پک کر ایک سیر کے برابررہ جائے تو اُتار لیں اور چھان کر بردہ نکالدیں اب اس عرق میں چینی ڈال کر پھر سے پکائیں ۔ جب پک کر ایک تار ہوجائے تو اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے ۔پر اس میں روح کیوڑہ ڈالکر بوتلوں میں بھر لیں۔ اس چینی میں دوبوتل صندل کا شربت تیار ہونا چاہئیے۔
     
  2. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "مشرُوبات"

    شر بت نیلو فر

    اجزا: نیلو فر کے پھول دس ماشے، پانی ڈیڑھ سیر، چینی ڈیڑھ سیر، روح کیوڑہ ایک چھوٹی شیشی چھٹانک بھر،۔

    تر کیب: نیلو فیر کے پھول رات کو پانی میں بھگو دیں ۔ زیادہ سے زیادہ چوبیس گھنٹےبھیے رہیں۔ اور کم سےکم بارہ گھنٹے ، پھر اس کو آگ پر چڑھادیں اور پانچ منٹ تک جوش آنے دیں۔ ابدیگچی کو نیچے اُتارلیں اور ٹگنڈا ہو نے پر چھان لیں۔ پھول پھینک دیں۔ اور پانی میں چینی ڈال کر ایک تار کاشربت پکالیں ۔ ٹھنڈا ہو نے پر اُس میں‌کیوڑہ شامل کریں ۔ اور بوتلوں میں بھر لیں (اور بوتلوں میں بھر نے سے پہلے بوتلوں کو اچھی طرح خشک کرلیں ۔ اگر بوتل کے اندر پانی کے چند قطرے بھی رہ جائیں تو شربت خراب ہوجانے کا اندیشہ ہے
     
  3. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "مشرُوبات"

    سنگترے کا شربت

    اجزا :- سنگترے بارہ عدد، لیموں دو عدد، چینی ڈیڑھ سیر، زردرنگ ایک چٹکی برابر پانی ایک سیر۔

    ترکیب :- چینی پانی میں ڈالکر چولھے پر چڑھادیں اور پکنے دیں جب پک کر ایک تار ہوجائے تو اس میں لیموں کارس اور سنگترے کا رس نکال کر چھان کر ڈالدیں اور دوچار جوش آنے دیں۔ اور اب اُسے اُتارلیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں ڈال لیں۔
     
  4. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "مشرُوبات"

    میں اب کچھ نہیں کہوں گا۔۔۔۔۔۔۔
    :87::87::n_thanks:
     
  5. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "مشرُوبات"

    :n_thanks:
     
  6. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "مشرُوبات"

    آڑو کا شربت

    اجزا :- آڑو بڑھیا بڑے بڑے ایک سیر، چینی ڈیڑھ سیر، پانی ایک سیر۔

    ترکیب :- آڑوچھیل کر اُسکے ٹکٹڑے کر لیں اور اندر سے گٹھی نکالدیں۔ اب چینی کو پانی میں ڈالکر چولھے پر چڑھاتیں۔ اور ایک جوش آنے پر آڑو اس میں ڈالدیں۔ دوچار منٹ پکنے دیں۔ جب آڑو گل جائیں تو اُتارلیں ۔ اُتار نے سے پہلے دیکھ لیں کہ شربت ایک تار ہو گیا ہے۔ اب اُسے ٹھنڈا ہونے پر اسکو باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور یہ شربت بوتل میں‌بھر لیں بقیہ آڑو سویٹ دش کی طرح کریم ڈال کر کھائے جا سکتے ہیں۔ '
     
  7. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "مشرُوبات"

    انگور کا شربت

    اجزا :- انگور ایک سیر، چینی ڈیڑھ سیر، پانی ایک سیر۔

    ترکیب :- انگور کو باریک کپڑے میں دبا کر اُن کا عرق نکال لیں۔ پھر چینی میں پانی ڈالکر چولھے پر چڑھائیں اور ایک جوش آنے پر عرق اسمیں ڈالدیں اور پکنے دیں جب ایک تار ہوجائے تو اُتارلیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔

     
  8. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "مشرُوبات"

    [​IMG]


    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں