1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مشرف والا وقت۔۔ ۔ ۔ ۔

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏21 اپریل 2013۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اُس کی آئی اُسے گھیر تو لائی ہے ، مگر اب حکمرانوں میں تھر تھلی مچی ہو ئی ہے ۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھیں اب کن کن پردہ نشینوں کے نام سامنے آتے ہیں۔
     
    احتشام محمود صدیقی اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک غیر سیاسی شخصیت کی آواز ہے --اور اللہ کرے یہ انقلاب جلد آئے تاکہ چور اور لٹیروں سے چھٹکارا ملے
     
    احتشام محمود صدیقی اور نذر حافی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بلال چاچو ! کیا کوئی پردہ نشین بھی ہے ؟
    وطن عزیز مین تو ہر شخص جو تھوڑا سا بھی اختیار رکھتا ہے ، ہر کام دھرلے سے کر گزرتا ہے ۔
     
    نعیم اور نذر حافی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کرے مشرف والا وقت ہر ظالم پر آئے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کرے مشرف والا وقت ہر ظالم پر آئے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کی ذات کبھی تو بیس کروڑ انسانوں کو ان درندوں سے نجات ضرور دلائے گی ان شاء اللہ
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    خفیہ اطلاعات کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے میں عمرہ وزٹ کے دوران سعودی عرب میں اور گذشتہ ماہ دبئی میں نواز شریف اور ریٹائرڈ جنرل مشرف کے درمیاں چند بڑے "عرب و انگریز" بزرگوں کے زیر سایہ ملاقات ہوچکی ہے۔ ​
    اگر یہ اطلاع سو فیصد درست ہے تو یقین کرلیجئے کہ موجودہ واقعات سب "گونگلوؤں سے مٹی" جھاڑنے کے مترادف ہیں۔ ​
    عدلیہ اپنا بھرم رکھ رہی ہے۔کیونکہ یہی عدلیہ پی سی او کے تحت مشرف کی وفادار تھی ۔ جب خود پر پڑی تو قانون کا جھنڈا اٹھا لیا۔۔ ہاہاہاہا۔​
    سیاسی لیڈرز اپنے کارکنوں کو پھر سے اپنا منہ دکھانے کے قابل بنا رہے ہیں۔ تاکہ این آر کے داغ دھل سکیں۔ ​
    اور ہونا کچھ بھی نہیں ہے۔ ​
    اگر نواز شریف غداری کے مقدمے اور 10 سالہ کے تحریری معاہدہ کے بعد 10 سال سے قبل ہی وطن واپس آبھی سکتا ہے۔​
    سیاست میں حصہ دار بھی بن سکتا ہے۔اگلی وزارتِ عظمی کی تیاری کرسکتا ہے۔ ​
    زرداری 9-10سال جیل کاٹ کر اور اربوں ڈالرز سوئس بنکس میں رکھ کر، کرسیء صدارت پر براجمان ہوسکتا ہے۔ ​
    تو یقین کرلیجئے کہ جنرل مشرف کو بھی کچھ نہیں ہوگا ۔​

    اشرافیہ کو کبھی کچھ نہ ہوا ہے۔ نہ ہوگا ۔​

    جو ہوگا ۔۔۔ سب غریب عوام کے ساتھ ہی ہوگا ۔​
     
    نذر حافی, غوری, آصف احمد بھٹی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے نعیم بھائی کی اکثر باتوں سے اتفاق ہے ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ تو یہی کہتی ہے کہ اشرافیہ کو چھونا قانون کا مزاج نہیں ۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے!
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    سابق جنرل مشرف کے کیس پر کیا فیصلہ ہوگا ۔ یہ تو وقت بتا دے گا ۔
    لیکن "پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آجاتے ہیں " کی بنیاد پر اگر دیکھا جائے
    تو ان کو جیل میں رکھنے کی بجائے انکے محل نما لگژری فارم ہاؤس کو ہی "جیل" قرار دے دیا گیا۔
    حکومتی فوج اور سیکورٹی کی درجنوں گاڑیاں ، سینکڑوں کمانڈوز کے جھرمٹ میں ایک وی وی آئی پی کی طرح عدالت لایا اور وہاں سے اپنے لگژری فارم ہاؤس لے جایا جاتا ہے۔

    کیا یہ بذاتِ خود انگشت بدنداں ہونے کا مقام نہیں ؟

    پاکستان کا آئین توڑنے کا مقدمہ یا لال مسجد جیسے سنگین ترین الزامات ایک ملزم کے سر پر ہوں تو اسکو جیل میں بھی نہ رکھا جائے
    بلکہ اپنے ذاتی لگژری فارم ہاوس میں ہی رکھا گیا ہے۔
    بھٹو جیل جا سکتا ہے۔
    بے نظیر جیل جا سکتی ہے۔
    نواز شریف جیل جا سکتا ہے۔
    زرداری جیل میں رہ سکتا ہے۔
    تو جنرل مشرف کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ انکو آئین کے عین مطابق جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ؟

    میرے پیارے بھولے بھالے ہم وطنو !!! ماننا پڑے گا کہ "نورا کشتی " ہے ۔
    میں ہوں تو بھولا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن بھولے کی بات نوٹ کر لیں۔ :ida:
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اگر ! پرویز مشرف کو سزا ہو بھی جاتی ہے ( جو کہ ناممکنات میں سے ہے ) تو بھی جیسا کہ بھولے بادشاہ نے اُن کے چند ایک جرائم گنوائے ہیں ( حالانکہ پرویز مشرف کے جرام کی فہرست بہت طویل ہے ) کوئی بھی سزا بذات خود پرویز مشرف کے لیے راحت ہو گی ، سینکڑوں لوگوں کی موت کے ذمہ دار کو اگر سزائے موت ہو بھی جاتی ہے تو کیا یہ مکمل انصاف ہو گا ، ہزاروں پاکستانیوں کی فروخت کرنے کی کیا سزا ہو سکتی ہے ، اکبر بگٹی کو قتل کروا کر بلوچستان کو آگ میں جھونکنے کی سزا کون سی عدالت دے سکتی ہے ، لال مسجد میں شہید کر دی جانے والی سینکڑوں بے سہارا بچوں اور بچیوں ، غازی عبدالرشید ، اُن کی بزرگ والدہ اور جوان سال بھتیجے کی موت کے زمہ دار کے ساتھ کیسے انصاف ہو سکتا ہے ، اُس کے جرائم بے شمار ہیں اور جان صرف ایک ۔
    لکھ رکھئیے ! دُنیا کی کسی عدالت میں پرویز مشرف کے جرائم کے لیے سزا موجود نہیں ہے ، اس لیے پرویز مشرف دُنیا کے عدالتوں سے صاف بچ جائے گا ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی آپ دونوں سے اتفاق کرتا ہوں ۔یہ مجھے بھی ایک ڈرامہ لگتا ہے۔جنرل مشرف اتنی بہترین زندگی جس میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں صرف چند گھنٹے لیکچر دینے ۔اور وہ بھی بہت ہائی تنخواہ پر کو چھوڑ کر یہاں جیل کاٹنے کے لئے نہیں آئے۔آنے سے پہلے تحفظ کی گارنٹی اور اس کے لئے بہت کچھ ہوا ہو گا اور اس گارنٹی میں امریکہ اور برطانیہ کی حکومتیں بھی شامل ہوں گی۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اگر گارنٹی ہے بھی تو کیوں ؟
    کوئی شخص بغیر کسی وجہ کے ایسی کسی گارنٹی پر کیسے اس طرح کے حالات کا سامنا کر سکتا ہے ؟
    بات اس سے بھی بہت اوپر کی ہے ، میرے خیال میں مشرف صرف اور صرف اپنے دامن پر لگے داغ دھونے کے لیے پاکستان آیا ہے ۔
    اس سارے معاملے میں مشرف کا ایک ہی فائدہ نظر آتا ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنے کیے تمام جرائم سے عدالتوں کے زریعے برات چاہتے ہیں ۔
    جیسے زرد آری صاحب ! آج ہر مقدمے سے بری ہو چکے ہیں ، چاہے وہ مقدمات اصلی تھے یا نقلی ، مشرف کے زمانے میں اور بعد میں استغاثہ نے تمام ثبوت ختم کر دئیے اور کیس کو اتنا کمزور کر دیا کہ ایک ایک کر کے زرد آری صاحب نواز شریف کے بنائے تمام مقدمات سے بری ہو گئے ، اسی طرح موجودہ عدالتیں کہ جن کی عوام میں کسی حد تک ساکھ موجود ہے ، میں استغاثہ تمام مقدمات میں مشرف کے وکیل کا کردار ادا کرے گا اور یوں مشرف کو عدالتوں سے برات کا سرٹیفکٹ مل جائے گا ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اگر یہ وقت تبدیلی کا ہے تو پھر مشرف صاحب کا ٹرائل کیوں نہیں؟
     
  18. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مشرف صاحب کا شفاف ٹرائل اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب نواز شریف اتحاد کرلیں تحریک انصاف اور بلوچ قوم پرست راہنماوں سے اور خود صدر بن جائیں اور وزیر اعظم عمران خان کو بنا دیں۔۔۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    "تبدیلی" سے کیا مراد ہے؟
    جو ڈرامہ الیکشن کے نام پر ہونے جارہا ہے جس میں اربوں روپے لوٹنے والے، قاتلوں، دہشت گردوں کے سرپرستوں، جھوٹے مکار ، دغابازوں کے پھر سے " صالحیت" کا عدالتی پروانہ دے دیا گیا ہے۔
    یاد رکھیے اب یہی خونخوار اسمبلی کے فلور اور میڈیا کے سامنے فخر کرتے نظر آئیں گے کہ ہمیں تو الیکشن کمیشن جیسے اعلی عدالتی ادارے نے "پاک و صاف " قرار دیا ہے۔
    اور
    یہ بھی یاد رکھیے ۔
    اب اگلی حکومت بنتے ہی پہلا نشانہ آئین کا آرٹیکل 62، 63 بنے گا۔ کیونکہ یہ موجودہ نظام کے حامیوں کو سوٹ کرتا ہی نہیں۔
    ن لیگ پہلے ہی ان شقوں پر ترمیم کا اعلان کرچکی ۔ اب وہ طاقت ملتے ہیں سب سے پہلے آئندہ کے لیے ٹیکس چوروں، بنک ڈیفالٹرز کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے ان شقوں کو یا ختم کریں گے یا انکا حلیہ بگاڑ دیا جائے گا۔
    عمران خان "قانون کی بالادستی" کے دعووں کے باوجود اس آرٹیکل کو ذاتی و اخلاقی حدود سے آزاد کرکے صرف ٹیکس و بنک قرضہ جات تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔گویا ان کا موقف ہے کہ کوئی زانی ، شرابی ، عیاش ہو، لیکن صرف ٹیکس دیتا ہو۔بنک ڈیفالٹر نہ ہو تو وہ قوم کی رہنمائی کا اہل ہے۔
    پی پی پی اور ایم کیو ایم بھی اس نیک اور بابرکت کام میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ کیونکہ سابقہ تاریخ یہی بتاتی ہے کہ جب بھی ان اشرافیہ کے اپنے مقاصد کا کوئی بل آتا ہے تو فورا منظور ہوجاتا ہے۔
    اس نظام سے ٹکرائے بغیر اور اس نظام کے علمبرداروں، پروردہ اشرافیہ و کرپٹ محافظوں کو جیلوں میں ڈالے بغیر موجودہ نظام میں انتخابی پرچی کے ذریعے تبدیلی ایک خواب کے سوا کچھ نہیں۔ اور خواب واقعی سہانے ہوتے ہیں۔ اور انسان چاہے تو ساری عمر خواب دیکھتا رہے۔ کوئی پابندی نہیں۔
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    "تبدیلی" سے کیا مراد ہے؟
    جو ڈرامہ الیکشن کے نام پر ہونے جارہا ہے جس میں اربوں روپے لوٹنے والے، قاتلوں، دہشت گردوں کے سرپرستوں، جھوٹے مکار ، دغابازوں کے پھر سے " صالحیت" کا عدالتی پروانہ دے دیا گیا ہے۔
    یاد رکھیے اب یہی خونخوار اسمبلی کے فلور اور میڈیا کے سامنے فخر کرتے نظر آئیں گے کہ ہمیں تو الیکشن کمیشن جیسے اعلی عدالتی ادارے نے "پاک و صاف " قرار دیا ہے۔
    اور
    یہ بھی یاد رکھیے ۔
    اب اگلی حکومت بنتے ہی پہلا نشانہ آئین کا آرٹیکل 62، 63 بنے گا۔ کیونکہ یہ موجودہ نظام کے حامیوں کو سوٹ کرتا ہی نہیں۔
    ن لیگ پہلے ہی ان شقوں پر ترمیم کا اعلان کرچکی ۔ اب وہ طاقت ملتے ہیں سب سے پہلے آئندہ کے لیے ٹیکس چوروں، بنک ڈیفالٹرز کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے ان شقوں کو یا ختم کریں گے یا انکا حلیہ بگاڑ دیا جائے گا۔
    عمران خان "قانون کی بالادستی" کے دعووں کے باوجود اس آرٹیکل کو ذاتی و اخلاقی حدود سے آزاد کرکے صرف ٹیکس و بنک قرضہ جات تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔گویا ان کا موقف ہے کہ کوئی زانی ، شرابی ، عیاش ہو، لیکن صرف ٹیکس دیتا ہو۔بنک ڈیفالٹر نہ ہو تو وہ قوم کی رہنمائی کا اہل ہے۔
    پی پی پی اور ایم کیو ایم بھی اس نیک اور بابرکت کام میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ کیونکہ سابقہ تاریخ یہی بتاتی ہے کہ جب بھی ان اشرافیہ کے اپنے مقاصد کا کوئی بل آتا ہے تو فورا منظور ہوجاتا ہے۔
    اس نظام سے ٹکرائے بغیر اور اس نظام کے علمبرداروں، پروردہ اشرافیہ و کرپٹ محافظوں کو جیلوں میں ڈالے بغیر موجودہ نظام میں انتخابی پرچی کے ذریعے تبدیلی ایک خواب کے سوا کچھ نہیں۔ اور خواب واقعی سہانے ہوتے ہیں۔ اور انسان چاہے تو ساری عمر خواب دیکھتا رہے۔ کوئی پابندی نہیں۔
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں