1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسکراہٹ آپ کا ذاتی حق ہے .... ڈاکٹر اعظم رضا تبسم

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مسکراہٹ آپ کا ذاتی حق ہے .... ڈاکٹر اعظم رضا تبسم

    یادرکھیں۔زندگی کی ساری کمائیاں جب موت سے ضرب کھاتی ہیں
    تو صفر رہ جاتی ہیں...!!۔ اس لیے جتنی زندگی ہے وہ مسکرا کے گزارئیے۔ یقین مانیے آپ مسکراتے ہو ئے بہت اچھے لگتے ہیں۔
    یقین کیجئے کہ پیار بھری مسکراہٹ انمول ہوتی ہے۔ یہ کشش کا راز ہے، یہ دلوں کو جوڑنے والا مختصرترین راستہ ہے۔مسکراہٹ صالح صحت کی علامت ہے۔ مسکراہٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں یہ تو آج سے چودہ سو سال پہلے کا نبوی نسخہ ہے جو کہ نبیؐ آخر الزمان نے اپنے صحابہؓ سے فرمایا کہ تم لوگوں کے دل اپنی دولت سے ہرگز نہیں جیت سکتے، تمہیں لوگوں کے دل جیتنے کیلئے خندہ پیشانی اور حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے (بیہقی)۔اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ وہ وقت گزر گیا جب مسکرایا کرتے تھے اب تو پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں تو جناب مسائل کو Welcome کریں اور ان کا حل تلاش کریں کیوں کہ دنیا کا نام ہے امتحان گاہ اور یہاں تو ہر لمحہ سوال ہی سوال ہے۔دو لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی ۔ آپ ابھی مرے نہیں دوسرا سکون جنت میں ہے اور آپ ابھی دنیا میں ہیں۔اس لیے مسائل سے مت گھبرائیے ،مسائل زندوں کے ساتھ ہی ہیں۔ انسان ساری عمر سٹ ہونے کی کوشش میں رہتا ہے اور اس میں ناکام رہتا ہے آخری وقت کوئی قبر میں کہتا ہے تھوڑا سا کفن سیٹ کرو کھولو منہ قبلہ کی طرف کرو۔ ہاں ہاں اب سٹ ہو گیا۔ بہر حال مسائل سے گھبرائیے مت انہیں خوش آمدید کہیے مسکراتے ہوئے ان کو حل کریں۔پریشانی میں گھبرانے سے پریشانی اور بڑھتی ہے۔البتہ یہ یاد رکھیں کہ زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں۔مگر تب بہترین ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتاہے۔اسی طرح ایک اہم سبق یہ بھی ازبر کر لیں کہ خوشیاں اور خواہشیں آپکی ذاتی ملکیت ہوتی ہیں انہیں کم ظرفوں پر ظاہر نا کریں کیونکہ وہ خوشیوں کو برباد اور خواہشوں کو نابود کر دینگے۔ کم ظرفوں سے کنارہ کشی اختیار کریں کیونکہ وہ آپ کی خوشی سے خوش نہیں ہوں گے اور پریشانی میں آپ کو اور پریشان کریں گے۔ ان کا اف اوے، او ہو۔۔۔ کہنا آپ کی پریشانی کو اور بڑھا دے گا۔ایک دانا نے کہا تھا۔ زندگی میں ریاضی کی طرح رہو۔ دوستوں کوجمع کرو۔دشمنوں کوتفریق کرو ،پیار کو ضرب دو۔خوشیوں کوتقسیم کرو اور ہمیشہ مسکراتے رہو۔اورجب دِل ٹوٹ جائے تو اْٹھا کر اْسی مْصوّر کے پاس لے جاؤ، جس نے اسے بنایا ہے کیونکہ اْس سے بہتر تو کوئی جان ہی نہیں سکتا کہ کون سا رنگ کہاں بھرنا ہے، اور کِس دھاگے سے کہاں پِیوندّ لگانا ہے.زندگی آسان نہیںہوتی، اسے آسان بنانا پڑتا ہے کچھ صبر کر کے ،کچھ برداشت کر کے اور بہت کچھ نظر انداز کر کے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں