1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسند نشین عالم امکاں تمہی تو ہو

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏23 اگست 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مسند نشین عالم امکاں تمہی تو ہو
    اس انجمن کی شمع فروزاں تمہی تو ہو​
    صبح ازل سے شام ابد تک ہے جس کا نور
    وہ جلوہ زارِ حسن درخشاں تمہی تو ہو​
    دنیائے ہست و بود کی زینت تمہی سے ہے
    دونوں جہاں کے والی و سلطاں تمہی تو ہو​
    تم کیا ملے کہ دولتِ ایماں ملی ہمیں
    ایمان کی تو یہ ہے کہ ایماں تمہی تو ہو​
    دنیا و آخرت کا سہارا تمہاری ذات
    دونوں جہاں کے والی و سلطاں تمہی تو ہو​
    اختر کو بے نوائی دنیا کی فکر کیا
    ساماں طرازِ بے سروساماں تمہی تو ہو​
     
  2. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    بہت خوب ۔۔۔۔ ماشاء‌اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں