1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلم ایجادات جنہوں نے جدید دور کو تقویت بخشی

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏15 ستمبر 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    آج کے اس جدید دور میں امریکہ ، برطانیہ ، اٹلی اور اسی طرح دوسرے جدید ترقی یافتہ ممالک کو دنیا میں ایک اعٰلی مقام حاصل ہے۔ لیکن ایسی بہت ساری ایجادات ہیں جن کا براہ راست تعلق مسلمانوں سے ہے۔ ہزاروں ایسی بہت ساری ایجادات ہیں جو کہ آج کے اس جدید دور میں بھی اپنی نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ مغرب کی تمام تر ایجادات ان مسلمانوں کی ایجادات کی مرہون منت ہیں ان میں سے چند ایک کا زکر کچھ یوں ہے۔
    جراحی
    تقرییًا ۱۰۰۰ عیسوی میں مشہور و معروف مسلمان سائنس دان ابوالازہروی نے ۱۵۰۰ صفحات پر مشتمل ایک جراحی کے متعلق پوری جامع کتاب شائع کی جس میں جراحی کے متعلق ساری معلومات فراہم کی گئی ۔الازہروی کی اس کے علاوہ ایجادات میں بلی کی آنتوں کا آپریشن اور پہلا آپریشن بھی الازہروی کی ایجاد ہے ۔
    کوفی (کافی)
    اس جدید دور میں جہاں یورپین ثقافت میں کافی کو بہت اہمیت حاصل ہے اور وہاں پر کافی کے نت نئے نام رکھے گئیے ہیں۔ حقیقت میں کافی سب سے پہلے یمن میں نویں صدی میں پہلی بار تیار کی گئی اس کے بعد تیرہویں صدی میں یہ ترکی پہیچی اور پھر سولہویں صدی میں یورپ میں آئی ۔
    اڑنے والا طیارہ
    عباس ابن فرناس پہلے سائنس دان تھے جنہوں نے سب سے پہلا طیارہ تیار کیا اور اس کی کامیاب پرواز کی ۔ بعد میں ان کے ڈیزائین کی کاپی کی گئی جو کہ اٹلی کے آرٹسٹ نے کی ۔
    یونیورسٹی کا قیام
    سن ۸۵۹ میں دمشق میں پہلی ڈگری پروگرام کا آغازہوا۔ اور اس یونیورسٹی نے ۱۲۰۰ سال تک کام کیا اور اس کو اسلام کی تعلیمات کے فروغ کے لیے استعمال کیا گیا ۔
    الجبرہ
    الجبرہ فارسی زبان سے اخذ کیا گیا ہے اور نویں صدی میں مسلمان سائنس دان نے کتاب لکھی جس کا نام ‘‘کتاب الجبر ’’ رکھا ۔ اور اس کے علاوہ ہندسوں کے متعلق ، تعداد کی پاور دو وغیرہ مسلمان سائنس دانوں کی ایجادات ہیں ۔
    علم بصریات
    بہت ساری اہم بصریات کے متعلق ریسرچ مسلم دنیا سے ہوئی ۔ ابو علی الحسن اور الحیشم نے ۱۰۰۰ عیسوی میں ثابت کیا کہ انسان روشنی کے عکس کے زریعے دیکھتا ہے اور اس کے علاوہ بہت ساری معلومات فراہم کیں جو کہ انسانی آنکھ سے متعلق تھیں ۔
    ٹوتھ برش (مسواک)
    ۶۰۰ سن ہجری میں ہر دلعزیز ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ نے مسواک کا استعمال کیا ۔ انہوں نے مسواک کو استعمال کرنے پر بہت زور دیا اور اس کے فوائد بھی بتائے ۔ اسی طرح آج کے اس جدید دور میں مسواک کی طرز پر ٹوتھ برش استعمال ہو رہا ہے۔
    ہسپتال کا قیام
    ہسپتال جو آج ہم دیکھتے ہیں کہ جس میں مختلف وارڈز ، نرسنگ سٹاف کی ٹرینننگ وغیرہ یہ سب سے پہلے مصر میں سن ۹۰۰ میں شروع ہوا۔
    غرض مسلمانوں نے اپنے دور خلافت میں اس کے علاوہ ہزاروں ایسی چیزوں کو ایجاد کیا جو کہ آج تک ان چیزوں پر ریشرچ کر کے استعمال کی جارہی ہیں اور ان کو نئے نام دے کر مغرب اپنا سکہ چلا رہا ہے حقیقت میں ان سب ایجادات کے بانی مسلم دنیا کے معروف اور مقبول سائنس دان ہیں ۔
    -

    صمد اسلم خان
     
    Last edited: ‏15 ستمبر 2013
    ساجد حنیف، محبوب خان، نعیم اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست معلوماتی شیئرنگ ہے ۔
    گنوا دی ہم نے اسلاف سے میراث پائی تھی۔
    شکریہ @تانیہ جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    زکریا الرازی

    طبیب اعظم زکریا الرازی پہلا انسان ہے جس نے جراثیم (بیکٹیریا) اور تعدیہ (انفیکشن) کے مابین تعلق معلوم کیا جو طبی تاریخ میں سنگ میل کی حیٹیت رکھتا ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ بغداد میں کس مقام پر ہسپتال تعمیر کیا جائے تو اس نے تجویز کیا کہ جہان ہوا میں لٹکا گوشت دیر سے خراب ہو اسی مقام پر ہسپتال تعمیر کیا جائے۔ الرازی نے ہی طب میں الکحل کا استعمال شروع کیا۔ اس نے حساسیت اور مناعت (الرجی اور ایمیونولوجی) پر دنیا کا سب سے پہلا رسالہ لکھا۔ اس نے حساسی ضیق النفس (الرجک استھما) دریافت کیا۔ اس نے ہی فیور (ہے فیور) دریافت کیا تھا۔


    Muhammed_ibn_Zakariya_al-Razi_-_Rhazes_-_Persian_philosopher_and_physician.jpg Muhammed_ibn_Zakariya_al-Razi_-_Rhazes_-_Persian_philosopher_and_physician.jpg
     
    محبوب خان, نعیم, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    مفید معلومات کے لیے شکریہ @غوری بھائی
     
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تانیہ بہن اور غوری بھائی ۔ بہت شکریہ ۔
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ابراھیم الفزاری

    خلافت عباسیہ کے دور میں خلیفہ ہارون الرشید کے تحقیقاتی اداروں سے وابستگی رہی۔ علم فلکیات پر تحقیق و تحریر کیں جن میں اسطرلاب اور سالنامہ کی ترتیب بھی شامل ہیں۔ ہارون الرشید کے کہنے پر یعقوب بن طارق کی شراکت میں ہندوستانی فلکیاتی تحریروں کا عربی میں ترجمہ کیا، یہ کتاب 750ء میں بیت الحکمہ بغداد میں الزیج علی سنی العرب کے نام سے تکمیل کو پہنچی۔ انکے بیٹے کا نام بھی مماثلت کے ساتھ محمد الفزاری تھا، جو خود بھی اپنی جگہ ایک فلکیات داں تھے۔ ابراھیم الفزاری کا انتقال 777ء میں ہوا۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں