1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلمان مخالف کتاب لکھنے والے ڈچ سیاست دان نے اسلام قبول کرلیا

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Feb 6, 2019.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم ڈچ سیاست دان اور ہالینڈ کے سابق رکن اسمبلی جورم وین کلِورین نے اسلام قبول کرلیا۔
    اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے والے مسلمان مخالف ہالینڈ کے 40 سالہ سیاست دان اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مذہب اسلام میں داخل ہوگئے۔
    وین کلِورین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کرلیا تھا تاہم اس کی ابتدا اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران ہوگئی تھی۔ اسلامی کتب کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اسلام کی روشن حقیقتیں آشکار ہوئیں۔
    وین کلِورین نے مزید کہا کہ اس کتاب نے میری زندگی بدل دی ہے اور قارئین کو میرے اسلام مخالف سے اسلام قبول کرنے تک کا سفر بھی اس کتاب میں مل جائے گا۔
    وین کلِورین اپنے لیڈر گیرت وائلڈرز کے دست راست اور پارٹی آف فریڈم سے رکن اسمبلی تھے۔ وین کلِورین نے سات سال تک اسمبلی میں اسلام مخالف بل پیش کیے اور مہم چلائیں جن میں برقع سمیت دیگر اسلامی روایات پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔
     

Share This Page