1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلمانو! تم نے یہ کیا کیا؟

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏8 مارچ 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر پنڈت شنکر دیال شرما نے بھارت کے نویں صدرمملکت تھے۔اس سے قبل وہ نائب صدر،وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے۔انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن نے انہیں Living legend کاخطاب دیا۔ شنکر دیا ل شرما ایک صاحب طرز شاعر تھے۔انہوں نے قرآن مجید ،فرقان حمید کے بارے میں ایک نظم لکھی ،جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے:

    مسلمانو! تم نے یہ کیا کیا؟
    قرآن عمل کی کتاب تھی
    تم نے اسے دعا کی کتاب بنا دیا
    سمجھنے کی کتاب تھی
    تم نے اسے پڑھنے کی کتاب بنا دیا
    یہ زندوں کا دستور تھا
    تم نے مردوں کو منشور بنا دیا
    علم کی کتاب تھی
    تم نے اسے لاعلموں کے ہاتھ میں دید یا
    تسخیر کائنات کا درس دینے آئی تھی
    تم نے مدرسوں کا نصاب بنا دیا
    مردہ قوموں کو زندہ کرنے آئی تھی
    تم نے اسے مردے بخشوانے پر لگا دیا
    مسلمانو! تم نے یہ کیا کیا؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں