1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسقط سے لاہور پہنچنے پر گرفتارہونیوالے پاکستانی شوہر کی بے وفا بیوی کی انوکھی سازش کا ڈراپ سین ہوگیا

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏8 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسقط سے لاہورپہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار ہونیوالے شخص کی کہانی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اوروہ کوئی مشکوک نہیں بلکہ مسافر کی اپنی بیوی نے ہی آشنا کے ساتھ مل کر اُسے دہشتگردی کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی ۔
    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے حسنین آباد کی رہائشی خاتون سونیا نے رات گئے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کو فون پر اطلاع دی کہ علی الصبح مسقط سے نجی ائیرلائن کے ذریعے آنے والا مسافر دلدار شاہ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لے گا جس کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور حساس اداروں کے اہلکار دہشتگرد کی گرفتاری کیلئے الرٹ ہوگئے۔
    شاہین ایئرلائن کی مسقط سے لاہور پہنچنے پرواز 769 کو حج ٹرمینل پر لینڈنگ کی ہدایت کی گئی جس کے بعد اے ایس ایف کے اہل کاروں اور کمانڈوز نے طیارے کو گھیرے میں لےنے کے بعدآپریشن کا آغاز کر دیا، طیارے کی انتظامیہ کی جانب سے کلیئر سگنل ملنے کے بعد کمانڈوز طیارے میں داخل ہوئے اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیالیکن کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہ ہوسکی۔
    دوسری طرف طیارے کی لینڈنگ سے قبل ہی پولیس نے خفیہ اطلاع دینے والی دلدار شاہ کی بیوی سونیا کو حراست میں لے لیا تھا تاہم تفتیش کے بعد سونیا نے بتایا کہ اس نے ہمسائے کاشف کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پھنسانے کا منصوبہ بنایا اور رات گئے اپنے دیور شاہنواز کا موبائل فون چرایا جس کے ذریعے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کو دہشتگرد کی آمد کی اطلاع کی۔
    بیوی کے اعتراف جرم اور تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد ایئرپورٹ انتظمیہ نے مسافر کو جانے کی اجازت دیدی ۔
    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ دوران پروازدلدار شاہ کی ساتھی مسافروں سے تلخ کلامی کی اطلاع پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بھی دی جس کے بعد شک یقین میں بدلنے لگاتھا۔
    طیارے میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ دوران پرواز مشکوک شخص کی کئی مسافروں سے تلخ کلامی ہوئی اور اس کے چہرے پر پریشانی واضح تھی تاہم لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وہ کچھ زیادہ ہی مشتعل ہوگیا تھا۔
    واضح رہے کہ مسیحی خاندان سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ دلدار شاہ تین سال قبل ہی محنت مزدوری کے لئے مسقط گیا تھا جس کے بعد اس کی بیوی سونیا نے ہمسائے کاشف کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے تھے اور دلدار شاہ کی واپسی پر اسے پھنسانے کا بڑا منصوبہ بنایا تھا۔
    واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ملک بھر میں ایئرپورٹ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/national/08-Jul-2014/120841
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہے کھوتے دی کھر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عورت کتنی کمزور ہے؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسی حرکتیں بزدل اور بے حس لوگ کرتے ہیں جناب
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس واقعہ میں قصور وار صنف نازک ہیں۔۔۔۔۔۔
    موصوفہ نے نا صرف اپنے خاوند کے ساتھ دھوکہ کیا بلکہ ملک و قوم سے بھی غداری کی ہے۔
    اس کے لئے ضروری ہے کہ انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں