1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسدس حالی - مد و جزر اسلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏17 جون 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا الطاف حسین حالی نے ایک خوبصورت مسدس لکھی تھی جس میں مسلمانوں کے عروج و زوال کا بیان ہے۔ بدقسمتی سے ہم اس کے عروج کے اشعار کا اقتباس تو لیتے ہیں زوال کی باتیں شاید ہم سننا ہی نہیں چاہتے۔ یہاں میں پوری مسدس رقم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ چونکہ یہ ایک بہت طویل نظم ہے "تقریباً 40 صفحات" اس لیے دو دو بند کر کے لکھوں گا۔

    کسی نے یہ بقراط سے جاکے پوچھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مرض تیرے نزدیک مہلک ہیں کیا کیا
    کہا دکھ جہاں میں نہیں کوئی ایسا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ جس کی دوا حق نے کی ہو نہ پیدا
    مگر وہ مرض جس کو آسان سمجھیں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہے جو طبیب اس کو ہذیان سمجھیں
    سبب یا علامت گر ان کو سجھائیں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو تشخیص میں سو نکا لیں خطائیں
    دوا اور پر ہیز سے جی چرائیں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif یو نہی رفتہ رفتہ مرض کو بڑھائیں
    طبیبوں سے ہر گز نہ مانوس ہوں وہ
    یہاں تک کہ جینے سے مایوس ہوں وہ
    یہی حال دنیا میں اس قوم کا ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بھنور میں جہاز آکے جس کا گھرا ہے
    کنارہ ہے دور اور طوفان بپا ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گماں ہے یہ ہر دم کہ اب ڈوبتا ہے
    نہیں لیتے کروٹ مگر اہلِ کشتی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑے سوتے ہیں بے خبر اہلِ کشتی
    گھٹا سر پہ ادبار کی چھار رہی ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فلاکت سماں اپنا دکھلا رہی ہے
    نحوست پس وپیش منڈلارہی ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif چپ و راست سے یہ صدا آرہی ہے
    کہ کل کون تھے آج کیا ہوگئے تم
    ابھی جاگتے تھے ابھی سو گئے تم
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    پر اس قومِ غافل کی غفلت وہی ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تنزل پہ اپنے قناعت وہی ہے
    ملے خاک میں پر رعونت وہی ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوئی صبح اور خوابِ راحت وہی ہے
    نہ افسوس انہیں اپنی ذلت پہ ہےکچھ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ رشک اور قوموں کی عزت پہ ہے کچھ
    بہائم کی اور ان کی حالت ہے یکساں کہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جس حال میں ہیں اسی میں ہیں شاداں
    نہ ذلت سے نفرت نہ عزت کا ارماں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ دوزخ سے ترساں نہ جنت کے خواں
    لیا عقل و دیں سے نہ کچھ کام انھوں نے
    کیا دینِ برحق کو بدنام انھوں نے
    وہ دیں جس نے اعدا کو اخواں بنایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وحوش اور بہائم کو انساں بنایا
    درندوں کو غمخوارِ دوراں بنایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گڈریوں کو عالم کا سلطان بنایا
    وہ خطہ جو تھا ایک ڈھوروں کا گلہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گراں کردیا اس کا عالم سے پلہ
    عرب جس کا چرچا ہے یہ کچھ وہ کیا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں سے الگ اک جزیرہ نما تھا
    زمانے سے پیوند جس کا جدا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ کشورستاں تھا، نہ کشور کشا تھا
    تمدن کا اس پر پڑا تھا نہ سایا
    ترقی کا تھا واں قدم تک نہ آیا​
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    نہ آب و ہوا ایسی تھی روح پرور http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ قابل ہی پیدا ہوں خود جس سے جوہر
    نہ کچھ ایسے سامان تھے واں میسر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کنول جس سے کھل جائی دل کے سراسر
    نہ سبزہ تھا صحرا میں پیدا نہ پانی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فقط آبِ باراں پہ تھی زندگانی
    زمیں سنگلاخ اور ہوا آتش افشاں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif لوؤں کی لپٹ بادِ صرصر کے طوفاں
    پہاڑ اور ٹیلے سراب اور بیاباں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کھجوروں کے جھنڈ اور خارِ مغلیاں
    نہ کھیتوں میں غلہ نہ جنگل میں کھیتی
    عرب اور کل کائنات اس کی یہ تھی
    نہ واں مصر کی روشنی جلوہ گر تھی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ یونان کے علم و فن کی خبر تھی
    وہی اپنی فطرت پہ طبع بشر تھی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خدا کی زمیں بن جتی سر بسر تھی
    پہاڑ اور صحرا میں ڈیرا تھا سب کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تلے آسماں کے بسیرا تھا سب کا
    کہیں آگ پجتی تھی واں بے محابا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہیں تھا کواکب پرستی کا چرچا
    بہت سے تھے تثلیث پر دل سے شیدا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بتوں کا عمل سو بسو جا بجا تھا
    کرشموں کا راہب کے تھا صید کوئی
    طلسموں میں کاہن کے تھا قید کوئی
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    وہ دنیا میں گھر سب سے پہلا خدا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خلیل ایک معمار تھا جس بنا کا
    ازل میں مشیت نے تھا جس کو تا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ اس گھر سے ابلے گا چشمہ ہدیٰ کا
    وہ تیرتھ تھا اک بت پرستوں کا گویا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں نامِ حق کا نہ تھا کوئی جویا
    قبیلے قبیلے کا بت اک جدا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کسی کا ہبل تھا کسی کا صفا تھا
    یہ عزا پہ وہ نائلہ پر فدا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی طرح گھر گھر نیا اک خدا تھا
    نہاں ابرِ ظلمت میں تھا مہرِ انور
    اندھیرا تھا فاران کی چوٹیوں پر
    چلن ان کے جتنے تھے سب وحشیانہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک لوٹ اور مار میں تھا یگانہ
    فسادوں میں کٹتا تھا ان کا زمانہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ تھا کوئی قانوان کا تازیانہ
    وہ تھے قتل و غارت میں چالاک ایسے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif درندے ہوں جنگل میں بے باک جیسے
    نہ ٹلتے تھے ہر گز جواڑ بیٹھتے تھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سلجھتے نہ تھے جب جھگڑ بیٹھتے تھے
    جو دہ شخص آپس میں لڑ بیٹھتے تھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو صدہا قبیلے بگڑ بیٹھتے تھے
    بلند ایک ہوتا تھا گرواں شرار
    تو اس سے بھڑک اٹھتا تھا ملک سارا
     
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    وہ دنیا میں گھر سب سے پہلا خدا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خلیل ایک معمار تھا جس بنا کا
    ازل میں مشیت نے تھا جس کو تا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ اس گھر سے ابلے گا چشمہ ہدیٰ کا
    وہ تیرتھ تھا اک بت پرستوں کا گویا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں نامِ حق کا نہ تھا کوئی جویا
    قبیلے قبیلے کا بت اک جدا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کسی کا ہبل تھا کسی کا صفا تھا
    یہ عزا پہ وہ نائلہ پر فدا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی طرح گھر گھر نیا اک خدا تھا
    نہاں ابرِ ظلمت میں تھا مہرِ انور
    اندھیرا تھا فاران کی چوٹیوں پر
    چلن ان کے جتنے تھے سب وحشیانہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک لوٹ اور مار میں تھا یگانہ
    فسادوں میں کٹتا تھا ان کا زمانہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ تھا کوئی قانوان کا تازیانہ
    وہ تھے قتل و غارت میں چالاک ایسے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif درندے ہوں جنگل میں بے باک جیسے
    نہ ٹلتے تھے ہر گز جواڑ بیٹھتے تھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سلجھتے نہ تھے جب جھگڑ بیٹھتے تھے
    جو دہ شخص آپس میں لڑ بیٹھتے تھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو صدہا قبیلے بگڑ بیٹھتے تھے
    بلند ایک ہوتا تھا گرواں شرار
    تو اس سے بھڑک اٹھتا تھا ملک سارا
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام


    بنی بکر اور تغلب کی باہم لڑ ائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif صدی جس میں آدھی انھوں نے گنوائی
    قبیلوں کی گردی تھی جس نے صفائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تھی اک آگ ہر سو عرب میں لگائی
    نہ جھگڑا کوئی ملک و دولت کا تھا وہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کرشمہ اک ان کی جہالت کا تھا وہ
    کہیں تھا مویشی چرانے پہ جھگڑا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہیں پہلے گھوڑا بڑھانے پہ جھگڑا
    لبِ جو کہیں آنے جانے پہپ جھگڑا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہیں پانی پینے پلانے پہ جھگڑا
    یونہی روز ہوتی تھی تکرار ان میں
    یونہی چلتی رہتی تھی تلوار ان میں
    جو ہوتی تھی پیدا کسی گھر میں دختر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو خوفِ شماتت سے بے رحم مادر
    پھرے دیکھتی جب تھی شوہر کے تیور http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہیں زندہ گاڑ آتی تھی اس کو جاکر
    وہ گود ایسی نفرت سے کرتی تھی خالی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جنے سانپ جیسے کوئی جننے والی
    جوا ان کی دن رات کی دل لگی تھی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif شراب ان کی گھٹی میں گویا پڑی تھی
    تعیش تھا غفلت تھی، دیوانگی تھی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif غرض ہر طرح ان کی حالت بری تھی
    بہت اس طرح ان کو گزری تھیں صدیاں
    کہ چھائی ہوئی نیکیوں پر تھی بدیاں
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    یکایک ہوئی غیرتِ حق کو حرکت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بڑھا جانبِ بوقبیں ابرِ رحمت
    ادا خاکِ بطحا نے کی وہ ودیعت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif چلے آتے تھے جس کی دیتے شہادت
    ہوئی پہلوئے آمنہ سے ہویدا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif دعائے خلیل اور نویدِ مسیحا
    ہوئے محو عالم سے آثارِ ظلمت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ طالع ہوا ماہِ برجِ سعادت
    نہ چٹکی مگر چاندنی ایک مدت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ تھا ابر میں ماہتابِ رسالت
    یہ چالیسیویں سال لطفِ خدا سے
    کیا چاند نے کھیت غارِ حرا سے
    وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
    مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا
    فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ
    خطا کار سے درگزر کرنے والا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا
    مفاسد کلا زیر و زبر کرنے والا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif قبائل کو شیر و شکر کرنے والا
    اٹھ کر حرا سے سوئے قوم آیا
    اور اک نسخئہ کیمیا ساتھ لایا
     
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    مسِ خام کو جس نے کندن بنایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا
    عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پلٹ دی بس اک آن مین اس کی کایا
    رہا ڈرنہ بیڑے کو موجِ بلا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ادھر سے ادھر پھر گیا رخ ہوا کا
    پڑی کان میں دھات تھی اک نکمی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ کچھ قدر تھی اور نہ قیمت تھی جس کی
    طبیعت میں جو اس کے جو ہر تھے اصلی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوئے سب تھے مٹی میں مل کر وہ مٹی
    پہ تھا ثبت علمِ قضا و قدر میں
    کہ بن جائے گی وہ طلا اک نظر میں
    وہ فخرِ عرب زیبِ محراب و منبر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تمام اہلِ مکہ کو ہمراہ لے کر
    گیا ایک دن حسبِ فرمانِ داور http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سوئے دشت اور چڑھ کے کوہِ صفا پر
    یہ فرمایا سب سے کہ " اے آلِ غالب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سمجھتے ہو تم مجھ کو صادق کہ کاذب؟"
    کہا سب نے " قول آج تک کوئی تیرا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کبھی ہم نے جھوٹا سنا اور نہ دیکھا"
    کہا" گر سمجھتے ہو تم مجھ کو ایسا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو باور کروگے اگر میں کہوں گا؟
    کہ فوجِ گراں پشتِ کوہِ صفا پر
    پڑی ہے کہ لوٹے تمہیں گھات پاکر​
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    کہا" تیری ہر بات کا یاں یقیں ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ بچپن سے صادق ہے تو اور امیں ہے"
    کہا" گر مری بات یہ دل نشیں ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو سن لو خلاف اس میں اصلا نہیں ہے
    کہ سب قافلہ یاں سے ہے جانے والا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ڈرو اس سے جو وقت ہے آنے والا
    وہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوتِ ہادی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif عرب کی زمیں جس نے ساری ہلادی
    نئی اک لگن دل میں سب کے لگادی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اک آواز میں سوتی بستی جگا دی
    پڑا ہر طرف غل یہ پیغام حق سے
    کہ گونج اٹھے دشت و جبل نامِ حق سے
    سبق پھر شریعت کا ان کو پڑھایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif حقیقت کا گُر ان کو ایک اک بتایا
    زمانہ کے بگڑے ہوؤں کو بنایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بہت دن کے سوتے ہوؤں کو جگایا
    کھلے تھے نہ جو راز اب تک جہاں پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ دکھلا دیئے ایک پردہ اٹھا کر
    کسی کو ازل کا نہ تھا یاد پیماں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بھلائے تھے بندوں نے مالک کے فرماں
    زمانہ میں تھا دورِ صہبائے بطلاں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مئے حق سے محرم نہ تھی بزمِ دوراں
    اچھوتا تھا توحید کا جام اب تک
    خم معرفت کا تھا منہ خام اب تک
     
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    نہ واقف تھے انساں قضا اور جزا سے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ آگاہ تھے مبداء و منتبا سے
    لگائی تھی ایک اک نے لوماسوا سے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑے تھے بہت دور بندے خدا سے
    یہ سنتے ہی تھرا گیا گلہ سارا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif یہ راعی نے للکار کر جب پکارا
    کہ ہے ذاتِ واحد عبادت کے لایق http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif زبان اور دل کی شہادت کے لایق
    اسی کے ہیں فرماں اطاعت کے لایق http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی کی ہے سرکار خدمت کے لایق
    لگاؤ تو لو اس سے اپنی لگاؤ
    جھکاؤ تو سر اس کے آگے جھکاؤ
    اسی پر ہمیشہ بھروسا کرو تم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی کے سدا عشق کا دم بھرو تم
    اسی کے غضب سے ڈرو گر ڈرو تم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی کی طلب میں مرد گر مرد تم
    مبرا ہے شرکت سے اس کی خدائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہیں اس کے آگے کسی کو بڑائی
    خرد اور ادراک رنجور ہیں واں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مہ و مہر ادنیٰ سے مزدور ہیں واں
    جہاندار مغلوب و مقہور ہیں واں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نبی اور صدیق مجبور ہیں واں
    نہ پرسش ہے رہبان و احبار کی واں
    نہ پروا ہے ابرار و احرار کی واں
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    تم اوروں کی مانند دھوکا نہ کھانا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کسی کو خدا کا نہ بیٹا بنانا
    مری حد سے رتبہ نہ میرا بڑھانا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بڑھا کر بہت تم نہ مجھ کو گھٹانا
    سب انساں ہیں واں جس طرح سر فگندہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی طرح ہوں میں بھی اک اس کا بندہ
    بنانا نہ تربت کو میری صنم تم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ کرنا مری قبر پر سر کو خم تم
    نہیں بندہ ہونے میں کچھ مجھے سے کم تم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ بے چارگی میں برابر ہیں ہم تم
    مجھے دی ہے حق نے بس اتنی بزرگی
    کہ بندہ بھی ہوں اس کا اور ایلچی بھی
    اسی طرح دل ان کا ایک اک سے توڑا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک قبلئہ کج سے منہ ان کا موڑا
    کہیں ماسویٰ کا علاقہ نہ چھوڑا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خداوند سے رشتہ بندوں کا جوڑا
    کبھی کے جو پھرتے تھے مالک سے بھا گے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif دئیے سر جھکا ان کے مالک کے آگے
    پتا اصل مقصود کا پاگیا جب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نشاں گنجِ دولت کا ہاتھ آگیا جب
    محبت سے دل ان کا گرما گیا جب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سماں ان پہ تو حید کا چھا گیا جب
    سکھائے معیشت کے آداب ان کو
    پڑھائے تمدن کے سب باب ان کو
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    جتائی انھیں وقت کی قدر و قیمت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif دلائی انہیں کام کی حرص و رغبت
    کہا چھوڑ دیں گے سب آخر رفاقت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہو فرزندو زن اس مں یا مال و دولت
    نہ چھوڑے گا پر ساتھ ہر گز تمہارا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بھلائی میں جو وقت تم نے گزارا
    غنیمت ہے صحت علالت سے پہلے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فراغت مشاغل کی کثرت سے پہلے
    جوانی، بڑھاپے کی زحمت سے پہلے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اقامت، مسافر کی رحلت سے پہلے
    فقیری سے پہلے غنیمت ہے دولت
    جو کرنا ہے کر لو کہ تھوڑی ہے مہلت
    یہ کہہ کر کیا علم پر ان کو شیدا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ ہیں دور رحمت سے سب اہلِ دنیا
    مگر دھیان ہے جن کو ہر دم خدا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہے تعلیم کا یا سدا جن میں جرچا
    انہی کے لیے یان ہے نعمت خدا کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif انہی پر ہے واں جاکے رحمت خدا کی"
    سکھائی انہیں نوعِ انساں پہ شفقت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہا " ہے یہ اسلامیوں کی علامت
    کہ ہمسایہ سے رکھتے ہیں وہ محبت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif شب و روز پہنچاتے ہیں اس کو راحت
    وہ برحق سے اپنے لیے چاہتے ہیں
    وہی ہر بشر کے لیے چاہتے ہیں
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    خدا رحم کرتا نہیں اس بشر پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ ہو درد کی چوٹ جس کے جگر پر
    کسی کے گر آفت گزر جائے سر پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑے غم کا سایہ نہ اس بے اثر پر
    کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر
    ڈرایا تعصب سے ان کو یہ کہہ کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ زندہ رہا اور مرا جو اسی پر
    ہوا وہ ہماری جماعت سے باہر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ ساتھی ہمارا نہ ہم اس کے یاور
    نہیں حق سے کچھ اس محبت کو بہرہ
    کہ جو تم کو اندھا کرے اور بہرہ
    بچایا برائی سے ان کو یہ کہہ کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ طاعت سے ترکِ معاصی ہے بہتر
    تو رع کا ہے ذات میں جن کی جوہر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ ہوں گے کبھی عابد ان کے برابر
    کرو ذکر اہلِ ورع کا جہاں تم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ لو عابدوں کا کبھی نام واں تم
    غریبوں کو محنت کی رغبت دلائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ بازو سے اپنے کرو تم کمائی
    خبر تاکہ لو اس سے اپنی پرائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ کرنی پڑے تم کو در در گدائی
    طلب سے ہے دنیا کی گریاں یہ نیت
    تو چمکو گے واں ماہِ کامل کی صورت
     
  14. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    امیروں کو تنبیہ کی اس طرح پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ ہیں تم میں جو اغنیا اور تو نگر
    اگر اپنے طبقہ میں ہوں سب سے بہتر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بنی نوع کے ہوں مددگار و یاور
    نہ کرتے ہوں بے مشورت کام ہر گز http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اٹھاتے نہ ہوں بے دھڑک گام ہر گز
    تو مردوں سے آسودہ تر ہے وہ طبقہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif زمانہ مبارک ملے جس کو ایسا
    پہ جب اہلِ دولت ہوں اشرارِ دنیا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ ہو عیش میں جن کو اوروں کی پروا
    نہیں اس زمانہ میں کچھ خیرو برکت
    اقامت سے بہتر ہے اس وقت رحلت
    دیے پھیر دل ان کے مکرو ریا سے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بھرا ان کے سینہ کو صدق و صفا سے
    بچایا انہیں کذب سے، افترا سے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کیا سرخرو خلق سے اور خدا سے
    رہا قول حق میں نہ کچھ باک ان کو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بس اک شوب میں کردیا پاک ان کو
    کہیں حفظِ صحت کے آئیں سکھائے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سفر کے کہیں شوق ان کو دلائے
    مفاد ان کو سوداگری کے سجھائے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اصول ان کو فرماں دہی کے بتائے
    نشاں راہِ منزل کا ایک اک دکھایا
    بنی نوع کا ان کو رہبر بنایا
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    ہوئی ایسی عادت پہ تعلیم غالب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ باطل کے شیدا ہوئے حق کے طالب
    مناقب سے بدلے گئے سب مثالب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوئے روح سے بہرہ وران کے قالب
    جسے راج رد کر چکے تھے، وہ پتھر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوا جاکے آخر کو قایم سرے پر
    جب امت کو سب مل چکی حق کی نعمت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ادا کر چکی فرض اپنا رسالت
    رہی حق پہ باقی نہ بندوں کی حجت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نبی نے کیا خلق سے قصدِ رحلت
    تو اسلام کی وارث اک قوم چھوڑی
    کہ دنیا میں جس کی مثالیں ہیں تھوڑی
    سب اسلام کے حکم بردار بندے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سب اسلامیوں کے مددگار بندے
    خدا اور بنی کے وفادار بندے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif یتیموں کے رانڈوں کے غمخوار بندے
    رہِ کفر و باطر سے بیزار سارے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نشہ میں مئے حق کے سرشار سارے
    جہالت کی رشمیں مٹا دینے والے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہانیت کی بنیاد ڈھا دینے والے
    سر احکام دیں پر جھکا دینے والے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خدا کے لیے گھر لٹا دینے والے
    ہر آفت میں سینہ سپر کرنے والے
    فقط ایک اللہ سے ڈرنے والے
     
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    اگر اختلاف ان میں باہم دگر تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو بالکل مدار اس کا اخلاص پر تھا
    جھگڑتے تھے لیکن نہ جھگڑوں میں شرتھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خلاف آشتی سے خوش آیندہ تر تھا
    یہ تھی موج پہلی اس آزادگی کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہرا جس سے ہونے کو تھا باغ گیتی
    نہ کھانوں میں تھی واں تکلف کی کلفت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ پوشش سے مقصود تھی زیب و زینت
    امیر اور لشکر کی تھی ایک صورت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فقیر اور غنی سب کی تھی ایک حالت
    لگایا تھا مالی نے اک باغ ایسا
    نہ تھا جس میں چھوٹا بڑا کوئی پود ا
    خلیفہ تھے امت کے ایسے نگہباں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہو گلہ کا جیسے نگہبان چوپاں
    سمجھتے تھے ذی و مسلم کو یکساں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ تھا عبد و حر میں تقاوت نمایا
    کنیز اور بانو تھی آپس میں ایسی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif زمانہ میں ماں جائی بہنیں ہوں جیسی
    رہِ حق میں تھی دوڑ اور بھاگ ان کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فقط حق پہ تھی جس سے تھی لاگ ان کی
    بھڑکتی نہ تھی خود بخود آگ ان کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif شریعت کے قبضہ میں تھی باگ ان کی
    جہاں کر دیا نرم نرما گئے وہ
    جہاں کردیا گرم، گرما گئے وہ
     
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    کفایت جہاں چاہیے واں کفایت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سخاوت جہاں چاہیے، واں سخاوت
    جچی اور تلی دشمنی اور محبت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ بے وجہ الفت نہ بہ بے وجہ نفرت
    جھکا حق سے جو، جھک گئے اس سے وہ بھی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif رکا حق سے جو، رک گئے اس سے وہ بھی
    ترقی کا جس دم خیال ان کو آیا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اک اندھیر تھا ربعِ مسکوں میں چھایا
    ہر اک قوم پر تھا تنزل کا سایہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بلندی سے تھا جس نے سب کو گرایا
    وہ نیشن جو ہیں آج گردوں کے تارے
    دھند لکے میں پستی کے پنہاں تھے سارے
    نہ وہ دور دورہ تھا عبرانیوں کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ یہ بخت و اقبال نصرانیوں کا
    پراگندہ دفتر تھا یونانیوں کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پریشاں تھا شیرازہ ساسانیوں کا
    جہاز اہلِ روما کا تھا ڈگمگاتا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif چراغ اہلِ ایراں کا تھا ٹمٹماتا
    ادھر ہند میں ہر طرف تھا اندھیرا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ تھا گیان گن کا لدایاں سے ڈیرا
    ادھر تھا عجم کو جہالت نے گھیرا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ دل سب نے کیش و کنش سے تھا پھیرا
    نہ بھگوان و دھیان تھا گیانیوں میں
    نہ یزداں پرستی تھی یزدانیوں میں
     
  18. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    ہوا ہر طرف موجزن تھی بلا کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گلوں پہ چھری چل رہی تھی جفا کی
    عقوبت کی حد تھی نہ پرسش خطا کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑی لٹ رہی تھی ودیعت خدا کی
    زمیں پر تھا ابرِ ستم کا دڑیڑا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تباہی میں تھا نوع انساں کا بیڑا
    وہ قومیں جو ہیں آج غمخوار انساں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif درندوں کی اور ان کی طینت تھی یکساں
    جہاں عدل کے آج جاری ہیں فرماں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بہت دور پہنچا تھا واںِ ظلم و طغیاں
    بنے آج جو گلہ باں ہیں ہمارے
    وہ تھے بھیڑئیے آدمی خوار سارے
    ہنر کا جہاں گرم بازار ہے اب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں عقل و دانش کا بہورا ہے اب
    جہاں ابرِ رحمت گہربار ہے اب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں ہن برستا لگاتار ہے اب
    تمدن کا پیدا نہ تھا واں نشاں تک http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سمندر کی آئی نہ تھی موج واں تک
    نہ رستہ ترقی کا کوئی کھلا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ زینہ بلندی پہ کوئی لگا تھا
    وہ صحرا انھیں قطع کرنا پڑا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں نقشِ پا تھا نہ شورِ درا تھا
    جونہی کان میں حق کی آواز آئی
    لگا کرنے خود ان کا دل رہنمائی
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    گھٹا اک پہاڑوں سے بطحا کے اٹھی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑی چارسو یک بیک دھوم جس کی
    کڑک اور دمک دور دور اس کی پہنچی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جو ٹیگس پہ گرجی تو گنگا پہ برسی
    رہے اس سے محروم آبی نہ خاکی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہری ہوگئی ساری کھیتی خدا کی
    کیا امیوں نے جہاں میں اجالا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوا جس سے اسلام کا بول بالا
    بتوں کو عرب اور عجم سے نکالا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک ڈوبتی ناؤ کو جا سنبھالا
    زمانہ میں پھیلائی توحید مطلق
    لگی آنے گھر گھر سے آواز حق حق
    ہوا غلغلہ نیکیوں کا بدوں میں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑی کھلبلی کفر کی سرحدوں میں
    ہوئی آتش افسردہ آتشکدوں میں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif لگی خاک سی اڑنے سب معبدوں میں
    ہوا کعبہ آباد سب گھر اجڑ کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جمے ایک جا سارے دنگل بچھڑ کر
    لیے علم و فن ان سے نصرانیوں نے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کیا کسبِ اخلاق روحانیوں نے
    ادب ان سے سیکھا صفاہانیوں نے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہا بڑھ کے لبیک یزدانیوں نے
    ہر اک دل سے رشتہ جہالت کا توڑا
    کوئی گھر نہ دنیا میں تاریک چھوڑا
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    ارسطو کے مردہ فنوں کو جلایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فلاطون کو زندہ پھر کر دکھایا
    ہر اک شہر و قریہ کو یاناں بنایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مزا علم و حکمت کا سب کو چکھایا
    کیا برطرف پردہ چشمِ جہاں سے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جگایا زمانے کو خوابِ گراں سے
    ہر اک میکدے سے بھرا جاکے ساغر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک گھاٹ سے آئے سیراب ہوکر
    گرے مثلِ پروانہ ہر روشنی پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گرہ میں لیا باندھ حکم پیمبر
    کہ" حکمت کو اک گم شدہ مال سمجھو
    جہاں پاؤ اپنا اسے مال سمجھو"
    ہر اک علم کے فن کے جویا ہوئے وہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک کام میں سب سے بالا ہوئے وہ
    فلاحت میں بے مثل و یکتا ہوئے وہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سیاحت میں مشہورِ دنیا ہوئے
    ہر اک ملک میں ان کی پھیلی عمارت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک قوم نے ان سے سیکھی تجارت
    کیا جاکے آباد ہر ملک ویراں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مہیا کیے سب کی راحت کے ساماں
    خطرناک تھے جو پہاڑ اور بیاباں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif انہیں کردیا رشکِ صحنِ گلستاں
    بہار اب جو دنیا میں آئی ہوئی ہے
    یہ سب پود انہی کی لگائی ہوئی ہے
     
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    یہ ہموار سڑکیں یہ راہیں مصفا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif دو طرفہ برابر درختوں کا سایا
    نشاں جابجا میل و فرسخ کے برپا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سرِ رہ کوئیں اور سرائیں مہیا
    انہی کے ہیں سب نے یہ چربے اتارے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی قافلہ کے نشاں ہیں یہ سارے
    سدا ان کو مرغوب سیرو سفر تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہر اک بر اعظم میں ان کا گزر تھا
    تمام ان کا چھانا ہوا بحرو بر تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جو لنکا میں ڈیرا تو بربر میں گھر تھا
    وہ گنتے تھے یکساں وطن اور سفر کو
    گھر اپنا سمجھتے تھے ہر دشت و در کو
    جہاں کو ہے یاد ان کی رفتار اب تک http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ نقشِ قدم ہیں نمودار اب تک
    ملایا میں ہیں ان کے آربار اب تک http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif انہیں رو رہا ہے میلیبار اب تک
    ہمالہ کو ہیں واقعات ان کے ازبر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نشاں ان کے باقی ہیں جبرالٹر پر
    نہیں اس طبق پر کوئی بر اعظم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ ہوں جس میں ان کی عمارت محکم
    عرب، ہند، مصر، اندلس و شام، ویلم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بناؤں سے ہیں ان کی معمور عالم
    سرِ کوہِ آدم سے تا کوہِ بیضا
    جہاں جاؤ گے کھوج پاؤ گے ان کا
     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    وہ سنگیں محل اور وہ ان کی صفائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جمی جن کے کھنڈروں پہ ہے آج کائی
    وہ مرقد کی گنبد تھے جن کے طلائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ معبد جہاں جلوہ گر تھی خدائی
    زمانہ نے گو ان کی برکت اٹھالی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہیں کوئی ویرانہ پر ان سے خالی
    ہوا اندلس ان سے گلزار یکسر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں ان کے آثار باقی ہیں اکثر
    جو چاہے کوئی دیکھ لے آج جاکر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif یہ ہے بیت حمرا کی گویا زباں پر
    کہ تھے آلِ عدنان سے میرے بانی
    عرب کی ہوں میں اس زمیں پر نشانی
    ہویدا ہے غرناطہ ہے شوکت ان کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif عیاں ہے بلنسیہ سے قدرت ان کی
    بطلیوس کو یا دہے عظمت ان کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ٹپکتی ہے قادس میں سر حسرت ان کی
    نصیب ان کا اشبیلیہ میں ہے سوتا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif شب و روز ہے قرطبہ ان کو روتا
    کوئی قرطبہ کے کھنڈر جاکے دیکھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مساجد کے محراب و در جاکے دیکھے
    حجازی امیروں کے گھر جاکے دیکھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خلافت کو زیر و زبر جاکے دیکھے
    جلال ان کا کھنڈروں میں ہے یوں چمکتا
    کہ ہو خاک میں جیسے کندن دمکتا
     
  23. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    وہ بلدہ کہ فخرِ بلادِ جہاں تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ترو خشک پر جس کا سکہ روں تھا
    گڑا جس میں عباسیوں کا نشاں تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif عراقِ عرب جس سے رشکِ جناں تھا
    اڑا لے گئی بادِ پندار جس کو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بہا لے گئی سیلِ تاتار جس کو
    سنے گوشِ عبرت سے گرجا کے انساں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو واں ذرہ ذرہ یہ کرتا ہے اعلاں
    کہ تھا جن دنوں مہرِ اسلام تاباں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوا یاں کی تھی زندگی بخش دواں
    پڑی خاک ایتھنز میں جاں یہیں سے
    ہوا زندہ پھر نام یوناں یہیں سے
    وہ لقمان و سقراط کے درمکنوں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ اسرارِ بقراط و درسِ فلاطوں
    ارسطو کی تعلیم سولن کے قانوں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پڑے تھے کسی قبر کہنہ میں مدفوں
    یہیں آکے مہرِ سکوت ان کی ٹوٹی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی باغِ رعنا سے بو ان کی پھوٹی
    یہ تھا علم پر واں توجہ کا عالم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ ہو جیسے مجروح جو یائے مرہم
    کسی طرح پیاس ان کی ہوتی نہ تھی کم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بجھاتا تھا آگ ان کی باراں نہ شبنم
    حریمِ خلافت میں اونٹوں پہ لد کر
    چلے آتے تھے مصر و یوناں کے دفتر
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    وہ تارے جو تھے شرق میں لمعہ افگن http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پہ تھا ان کی کرنوں سے تا غرب روشن
    نوشتوں سے ہیں جن کے اب تک مزین http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کتب خانئہ پیرس و روم و لندن
    پڑا غلغلہ جن کا تھا کشوروں میں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ سوتے ہیں بغداد کے مقبروں میں
    وہ سنجار کا اور کوفہ کا میداں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif فراہم ہوئے جس میں مساحِ دوراں
    کرہ کی مساحت کے پھیلائے ساماں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوئی جزو سے قدر کل کی نمایاں
    زمانہ وہاں آج تک نوح گر ہے
    کہ عباسیوں کی سبھا وہ کدھر ہے
    سمر قند سے اندلس تک سراسر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif انھی کی رصدگاہیں تھیں جلوہ گستر
    سوادِ مراغہ میں اور قاسیوں پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif زمیں سے صدا آرہی ہے برابر
    کہ جن کی رصد کے یہ باقی نشاں ہیں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ اسلامیوں کے منجم کہاں ہیں
    مورخ جو ہیں آج تحقیق والے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تفحص کے ہیں جن کے آئیں نرالے
    جنہوں نے ہیں عالم کے دفتر کھنگالے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif زمیں کے طبق سر بسر چھان ڈالے
    عرب ہی نے دل ان کے جاکر ابھارے
    عرب ہی سے وہ بھرنے سیکھے ترارے
     
  25. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    اندھیرا تواریخ پر چھا رہا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ستارہ روایت کا گہنا رہا تھا
    درایت کے سورج پہ ابر آرہا تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif شہادت کا میدان دھندلا رہا تھا
    سرِ رہ چراغ اک عرب نے جلایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اہر اک قافلہ کا نشاں جس سے پایا
    گروہ ایک جو یا تھا علمِ نبی کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif لگایا پتا جس نے ہر مفتری کا
    نہ چھوڑا کوئی رخنہ کذبِ خفی کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کیا قافیہ تنگ ہر مدعی کا
    کیے جرح و تعدیل کے وضع قانوں
    نہ چلنے دیا کوئی باطل کا افسوں
    اسی دھن میں آساں کیا ہر سفر کو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اسی شوق میں طے کیا بحرو بر کو
    سنا خازنِ علم دیں جس بشر کو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif لیا اس سے جاکر خبر اور اثر کو
    پھر آپ اس کو پرکھا کسوٹی پہ رکھ کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif دیا اور کو کود مزا اس کا چکھ کر
    کیا فاش راوی میں جو عیب پایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مناقب کو چھانا مثالب کو تایا
    مشائخ میں جو قبح نکلا جتایا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ائمہ میں جو داغ دیکھا، بتایا
    طلسم ورع ہر مقدس کا توڑا
    نہ ملا کو چھوڑا نہ صوفی کو چھوڑا
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    رجال اور اسانید کے جو ہیں دفتر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گواہ ان کی آزادگی کے ہیں یکسر
    نہ تھا ان کا احساں یہ اک اہلِ دیں پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ تھے اس میں ہر قوم و ملت کے رہبر
    لبرٹی میں جوآج جائق ہیں سب سے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بتائیں کہ لبرل بنے ہیں وہ کب سے
    فصاحت کے دفتر تھے سب گاؤ خوردہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بلاغت کے رستے تھے سب ناسپردہ
    ادھر روم کی شمع انشا تھی مردہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ادھر آتشِ پارسی تھی فسردہ
    یکایک جو برق آکے چمکی عرب کی
    کھلی کی کھلی رہ گئی آنکھ سب کی
    عرب کی جو دیکھی وہ آتش زبانی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سنی بر محل ان کی شیوا بیانی
    وہ اشعار کی دل میں ریشہ دوانی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ خطبوں کی مانند دریا روانی
    وہ جادو کے جملے وہ فقرے فسوس کے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو سمجھے کہ گویا ہم اب تک تھے گونگے
    سلیقہ کسی کو نہ تھا مدح و ذم کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بنہ ڈھب یاد تھا شرحِ شادی و غم کا
    نہ انداز تلقین و عظ و حکم کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خزانہ تھا مدفوں زباں اور قلم کا
    نواسنجیاں ان سے سیکھیں یہ سب نے
    زباں کھول دی سب کی نطقِ عرب نے
     
  27. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    زمانہ میں پھیلی طب ان کی بدولت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوئی بہرہ ور جس سے ہر قوم و ملت
    نہ صرف ایک مشرق میں تھی ان کی شہرت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مسلم تھی مغرب تک ان کی حذاقت
    سلر نو میں جو ایک نامی مطب تھا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ مغرب میں عطارِ مشکِ عرب تھا
    ابو بکر رازی علی ابنِ عیسیٰ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif حکیم گرامی حسین ابن سینا
    حنین ابن اسحٰق قسمیں دانا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ضیا ابنِ بیطار راس الاطبا
    انھیں کے ہیں مشرق میں سب نام لیوا
    انہیں سے ہوا پار مغرب کا کھیوا
    غرض فن ہیں جو مائیہ دین و دولت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif طبیعی ، الہی، ریاضی و حکمت
    طب اور کیمیا، ہندہ اور ہئیبت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سیاست، تجارت، عمارت، فلاحت
    لگاؤگے کھوج ان کا جاکر جہاں تم http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نشاں ان کے قدموں کے پاؤ گے واں تم
    ہوا گو کہ پامال بستاں عرب کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مگر اک جہاں ہے غزالخواں عرب کا
    ہراکر گیا سب کو باروں عرب کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سپیدو سیہ پر ہے احساس عرب کا
    وہ قومیں جو ہیں آج سرتاج سب کی
    کنونڈی رہیں گی ہمیشہ عرب کی​
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    رہے جب تک ارکان اسلام برپا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif چلن اہلِ دیں کا رہا سیدھا سادا
    رہا میل سے شہد صافی مصفآ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif رہی کھوٹ سے سیمِ خالص مبرا
    نہ تھا کوئی اسلام کا مردِ میداں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif علم ایک تھا شش جہت میں درافشاں
    پہ گدلا ہوا جب کہ چشمہ صفا کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گیا چھوٹ سر رشتہ دینِ ہدیٰ کا
    رہا سر پہ باقی نہ سایہ ہما کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو پورا ہوا عہد جو تھا خدا کا
    کہ ہم نے بگاڑا نہیں کوئی اب تک
    وہ بگڑا نہیں آپ دنیا میں جب تک
    برے ان پہ وقت آکے پڑنے لگے اب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ دنیا میں بس کر اجڑنے لگے اب
    بھرے ان کے میلے بچھڑنے لگے اب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بنے تھے وہ جیسے بگڑنے لگے اب
    ہری کھیتیاں جل گئیں لہلہا کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گھٹا کھل گئی سارے عالم پہ چھاکر
    نہ ثروت رہی ان کی قائم نہ عزت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif گئے چھوڑ ساتھ ان کا اقبال و دولت
    ہوئے علم و فن ان سے ایک ایک رخصت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مٹیں خوبیاں ساری نوبت بہ نوبت
    رہا دین باقی نہ اسلام باقی
    اک اسلام کا رہ گیا نام باقی​
     
  29. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    ملے کوئی ٹیلہ اگر ایسا اونچا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ آتی ہوواں سے نظر ساری دنیا
    چڑھے اس پہ پھر اک خرومند دانا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ قدرت کے دنگل کا دیکھے تماشا
    تو قوموں میں فرق اس قدر پائے گا وہ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ عالم کو زیر و زبر پائے گا وہ
    وہ دیکھے گا ہر سو ہزاروں چمن واں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بہت تازہ تر صورتِ باغِ رضواں
    بہت ان سے کمتر پہ سر سبز و خنداں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بہت خشک اور بے طراوت مگر ہاں
    نہیں لائے گو برگ و باران کے پودے
    نظر آتے ہیں ہونہار ان کے پودے
    پھر اک باغ دیکھے گا اجڑ سراسر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں خاک اڑتی ہے ہر سو برابر
    نہیں تازگی کا کہیں نام جس پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہری ٹہنیاں جھڑگئیں جس کی جل کر
    نہیں پھول پھل جس میں آنے کے قابل http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif ہوئے دکھ جس کے جلانے کے قابل
    جہاں زہر کا کام کرتا ہے باراں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جہاں آکے دیتا ہے رُو اَبر نیساں
    تردو سے جو اور ہوتا ہے ویراں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہیں راس جس کو خزاں اور بہاراں
    یہ آواز پیہم وہاں آرہی ہے
    کہ اسلام کا باغ ویراں یہی ہے
     
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مسدس حالی - مد و جزر اسلام

    وہ دینِ حجازی کا بیباک بیڑا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نشاں جس کا اقصاء عالم میں پہنچا
    مزاحم ہوا کوئی خطرہ نہ جس کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نہ عماں میں ٹھٹکا نہ قلزم میں جھجکا
    کئے پے سپر جس نے ساتوں سمندر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif وہ ڈوبا دہانے میں گنگا کے آکر
    اگر کان دھر کر سنیں اہلِ عبرت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو سیلون سے تابہ کشمیر و تبت
    زمیں روکھ بن پھول پھل ریت پر بت http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif یہ فریاد سب کر رہے ہیں بہ حسرت
    کہ کل فخر تھا جن سے اہلِ جہاں کو
    لگا ان سے عیب آج ہندوستاں کو
    حکومت نے تم سے کیا گر کنارا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو اس میں نہ تھا کچھ تمہارا اجارا
    زمانہ کی گردش سے ہے کس کو چارا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کبھی یاں سکندر کبھی یاں ہے دارا
    نہیں بادشاہی کچھ آخر خدائی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جو ہے آج اپنی تو کل ہے پرائی
    ہوئی متقفی جب کہ حکمت خدا کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کہ تعلیم جاری ہو خیرالوریٰ کی
    پڑے دھوم عالم میں دینِ ہدیٰ کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو عالم کی تم کو حکومت عطا کی
    کہ پھیلاؤ دنیا میں حکمِ شریعت
    کرو ختم بندوں پہ مالک کی حجت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں