1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزے کی موت

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏10 نومبر 2007۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ایک سچا واقعہ ایک بوڑھے سکھ کی اپنی زبانی ملاحظہ ہو:

    "1947ء میں ہندوستان کے بٹوارے کے وقت دہلی میں ہم نے مسلمانوں کو قتل عام کرنے کا فیصلہ کیا۔ دستور ہم نے یہ بنایا کہ دس دس مسلح آدمیوں کا جتھہ بنا کر نکل جاتے۔ جو بھی مسلمان نظر آتا اسے مار ڈالتے۔

    بیس پچیس دن تک یونہی ہوتا رہا لیکن جیسے جیسے دن گزرتے گئے شکار ملنا کم ہوتا گیا۔ اکثر جتھے خالی لوٹنے لگے۔

    ایک دن ہم لوگ واپس آرہے تھے کہ ایک تھڑے پر ایک مسلمان بیٹھا ملا۔ دبلا پتلا ایک کمزور سا انسان تھا۔ کالا رنگ، چھوٹی چھوٹی داڑھی، ایک میلا سا تہمد باندھے اور کھدر کی قمیص پہنے ہوئے تھا۔

    ہم نے کہا:

    "چلو نیچے اترو۔"

    بولا:

    "کیوں؟"

    ہم نے کہا:

    "تمھیں قتل کریں گے۔"

    پوچھنے لگا:

    "میرا قصور کیا ہے؟"

    جواب میں ایک سکھ نے کہا:

    "تو مسلمان ہے یا نہیں؟"

    کہنے لگا:

    "بلکل! خدا کے فضل سے مسلمان ہوں۔"

    ہم نے کہا:

    "بس اسی لیے تجھ کو قتل کریں گے۔"

    اس نے جواب دیا:

    "اچھا یہ بات ہے تو اس سے اچھی موت اور کیا ہوگی۔"

    یہ کہہ کر وہ نیچے اتر آیا۔

    ہم کو مذاق کی سوجھی۔ ایک نے کہا:

    "جان بچانا چاہتے ہو تو بچ سکتی ہے؟"

    اس نے پوچھا:

    "کس طرح؟"

    میں نے کہا:

    "سکھ ہو جاؤ تو چھوڑ دیں گے۔"

    یہ سن کر اس کی آنکھیں سرخ ہوگئیں۔ گرج کر بولا:

    "کافر کے بچو میں مسلمان ہوں۔ میں تم سے کہتا ہوں کہ تم مسلمان ہوجاؤ۔"

    ایک سکھ کرپان کا وار کرنے کے لیے آگے بڑھا تو وہ مسلمان بجلی کی طرح اچھلا اور ایک ہی جست میں خالصہ جی سے کرپان چھین کر دو گز پیچھے جا کھڑا ہوا اور کہنے لگا:

    "لواب آؤ۔ دیکھوں مجھے کون سکھ بناتا ہے۔"

    ہم سب اس پر ٹوٹ پڑے پر وہ کرپان چلاتے چلاتے ہمارے تین آدمی گھائل کر چکا تھا۔

    آخر ہم نے نیزہ استعمال کیا جو اس کے سینے کے پار ہو گیا۔ وہ بے دم ہو کر زمین پرگر پڑا۔

    ایک سردار جی نے گالی دے کر کہا:

    "دیکھا مزہ؟"

    جواب دیا:

    "ہاں دیکھا، اسی مزے کے لیے تو جان دی ہے۔"
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ! رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وہ موت کے وقت ہمارا ایمان بھی مضبوط رکھے آمین ثم آمین!!!
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    آمین ثم آمین
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی صاحب ایک اچھی بات سنانے کا بہت شکریہ ۔
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    کاشفی صاحب۔
    واقعی بہت اچھا واقعہ ہے۔ اللہ پاک ہم سب کا ایمان پختہ فرمائے۔ آمین
     
  6. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    آمین آمین۔۔!!
     
  7. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شکریہ کاشفی
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ کاشفی بھائی آپ کی شئیرنگ لاجواب ہے۔
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزے کی موت

    کاشفی بھائی عمدہ شیئرنگ کی :222:

    مگر اب کہاں غائب ہیں‌ ؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں