1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزیدار شیر خورمہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جون 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مزیدار شیر خورمہ

    اجزاء: دودھ تین لیٹر،بادام پستہ1/2 کپ، چھوہار ے ایک کپ(چھوہاروں کو رات بھر بھگو کر آدھا لیٹر دودھ اور ایک چائے کا چمچ چینی میں اتنا پکا لیں کہ اچھی طرح گل جائیں) ، سویاں ایک کپ،چینی1/4کپ،الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،زعفران ایک چُٹکی،گھی دو کھانے کے چمچ
    ترکیب: ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور الائچی پائوڈڑ ڈال دیں۔جب الائچی کی خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کر ہلکا سا بھو ن لیں اور چولہے سے اُتار لیں۔اب دوسر ے پین میں دودھ ڈال کر پکنے کے لیے رکھیں،جب دیکھیں کہ دودھ آدھا رہ گیا ہے تو فرائی کی ہوئی سویاں ڈال کر ایک منٹ پکائیں،پھر چینی،کنڈینسڈ ملک،آدھا بادام ،پستہ اور زعفران ڈال کر مکس کریں اور اتنا پکائیں کہ آمیزہ تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے۔ڈش میں ڈال کر پکے ہوئے چھوہارے بھی ڈال دیں اور اوپر باقی کٹے ہوئے بادام،پستہ کے ساتھ سجا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔چاہیں تو ٹھنڈا کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں