1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزمن سدہ دار ریوی مرض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ڈاکٹر نسرین, ‏17 فروری 2009۔

  1. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    [​IMG][​IMG]
    مزمن سدہ دار ریوی مرض جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا مرض (امراض) ہوتا ہے کہ جس میں پھیپڑوں میں ہوا کے گذر کی راہیں مسدود ہوجاتی ہیں یا ان میں رکاوٹ آجاتی ہے اور یہ رکاوٹ یا انسداد (اس بیماری میں) عارضی یا وقتی یا نیا نہیں ہوتا بلکہ عرصے سے چلا آرہا ہوتا ہے اور پرانا ہوتا ہے اسی لیۓ اسکو مزمن یعنی chronic کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس مرض کو Chronic obstructive pulmonary disease کہتے ہیں اور اسکا اختصار COPD اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ کوئی ایک جداگانہ یا منفرد مرض نہیں ہے بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ یہ ایک کیفیت ہے کہ جو متعدد پھیپڑی امراض میں واقع ہوسکتی ہے جن میں قصباتس (bronchitis) اور نفخ (emphysema) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
    لغوی تعریف
    لغتی تعریف
    مزمن سدہ دار ریوی مرض ایک ایسا مرض ہے کہ جس میں اکثر ایام میں ایسی حاصلی کھانسی (productive cough) پائی جاتی ہو کہ جو کم از کم دو سال کے عرصے سے چلی آرہی ہو اور جب بھی آتی ہو تو کم و پیش تین ماہ تک جاری رہتی ہو (اگر سخت علاج نا کیا جاۓ اور قصباتس کے دیگر اسباب کو خارج از امکان کیا جاچکا ہو)۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر نسرین صاحبہ بہت بہت شکریہ کہ قیمتی معلومات زیب ہماری اردو کرکے ہمارے معلومات میں گراں قدر اضافہ کا سبب بنے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ آنے والے مضامین۔۔۔۔گو کہ یہ عرق ریزی کا کام ہے۔۔۔۔جلد زیب محفل کرینگے۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر صاحبہ ۔ بہت شکریہ ۔

    لگتا ہے مضمون کچھ تشنہ رہ گیا ہے۔
     
  4. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تشنگی کس لحاظ سے ہے ہمیں بھی متوجہ کریں تاکہ اس کو مٹایا جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ لنک پیش کر رہی ہوں، طبی موضوعات پر بے شمار مضامین مختلف ڈاکٹروں کے ملاحظہ فرمائیے:
    http://dhms.ueuo.com/index.php?f=42&sid ... 8c5141a1b5
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مثلاً اس بیماری سے بچاؤ کے طریقے ، حفاظتی تدابیر کیا ہیں۔
    موثر ادوایات ، پرہیز یا قدرتی غذا میں کونسی چیزیں مددگار ہوسکتی ہیں۔
    وغرہ وغیرہ
     
  6. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    عوام کے استعمال کے لئے بعض امراض کا علاج نہ لکھنا ہی بہتر سمجھی ہوں کیوں بسا اوقات وہ کچھ ایسی دوائیں استعمال کرجاتے ہیں جو ان کے لئے مضر ہوتی ہیں اور حسب ضرورت معلومات لینے کے لئے لنک تو دے ہی دیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں