1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرے نبی کا ہر سخن کتاب زندگی بنا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏4 اگست 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    مرے نبی کا ہر سخن کتاب زندگی بنا
    مرے نبی کا ہر عمل گلاب کی طرح کھلا

    خدا نے جو قرآن کا نزول آپ پہ کیا
    تو پھر کلام وحی پیش کرنے کا شرف ملا

    ہے جس کا حرف حرف آسماں کے تاروں کی طرح
    جہان ہست وبود میں‌ہے روشنی کا سلسلا

    وہ خاک جس پہ ہیں پڑے نبی پاک کے قدم
    قسم خدا کی وہ زمین اگل رہی ہے اب طلا

    خدا نے کس قدر انہیں عظیم مرتبہ دیا
    ہر ایک اذاں میں‌ مسجدوں کے نام مصطفی ﷺ ملا

    چمن چمن ہے بلبلوں کے لب پہ بس یہی دعا
    بروز حشر ائے خدا شفاعت نبی دلا

    یہ حرف حرف نعت کا مہک رہا فضاؤں میں‌
    نبی ﷺ کے عطر بیز جسم کا ہمیں‌ پتہ ملا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں