1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مریخ کے چاند کی تصویر کشی

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از شہزادی, ‏9 جون 2006۔

  1. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... n_zs.shtml

    یورپ کے مریخ ایکسپرس خلائی جہاز نے اس سرخ سیارے کے سب سے بڑے چاند فوبوس کی نہایت واضح تصویر اتاری ہے۔
    یہ تصویر 200 کلومیٹر کے فاصلے سے اتاری گئی اور اس میں چاند کا مریخ کی جانب والا حصہ نظرآ رہا ہے۔

    فوبوس ایک مخصوص مدار میں واقع ہے اور آہستہ آہستہ مریخ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ نتیجتاً اگلے چند ملین سالوں میں یہ مریخ سے ٹکرا جائے گا۔

    27x19 کلومیٹر رقبے والا فوبوس مریخ کے مدار میں موجود دو چاندوں میں
    سے بڑا ہے۔

    مریخ کا دوسرا چاند ڈیموس جسامت میں فوبوس سے نصف ہے اور مریخ کے گرد زیادہ دوری پر چکر لگاتا ہے۔

    فوبوس ایک دن میں تین بار مریخ کے گرد اپنے مدار میں چکر لگاتا ہے اور یہ سیارے سے اتنا قریب ہے کہ کئی مقامات پر اسے ہمیشہ دیکھا بھی نہیں جا سکتا۔

    فوبوس کے ارتقاء کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔

    ایک نظریہ کے مطابق فوبوس ایک شہابِ ثاقب ہے لیکن کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فوبوس اورڈیموس اس بڑے چاند سے علیحدہ ہونے والے ٹکڑے ہیں جو کہ کبھی مریخ کے گرد چکر لگاتا تھا۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    چاند! چاند! چاند! اور کوئی موضوع نہیں آپ کے پاس ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں