1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو آرمی چیف بنایا، مصر میں بھی پاکستان کی تاریخ دہرا دی گئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏4 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو آرمی چیف بنایا، مصر میں بھی پاکستان کی تاریخ دہرا دی گئی
    لاہور (خصوصی رپورٹ) مصر میں اس وقت آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں صدر محمد مرسی نے ہی آرمی چیف تعینات کیا تھا۔ اور اب انہوں نے ہی مرسی حکومت کو برطرف کر دیا ہے۔ صدر محمد مرسی نے جس جرنیل کو آرمی چیف بنایا اسی نے ان کا تختہ الٹ دیا۔ مصر میں بھی تیسری دنیا کے ملکوں کی پرانی کہانی دہرائی گئی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ضیاءالحق کو آرمی چیف بنایا اور ضیاءالحق نے ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹا۔ نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا اور انہوں نے ہی 12 اکتوبر 1999ءکو نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ اور نواز شریف کو جلا وطن ہونا پڑا تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں