1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مردان: نماز جنازہ میں خودکش دھماکہ‘ تحریک انصاف کے ایم پی اے سمیت 34 جاں بحق ‘60 زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مردان: نماز جنازہ میں خودکش دھماکہ‘ تحریک انصاف کے ایم پی اے سمیت 34 جاں بحق ‘60 زخمی
    مردان + اسلام آباد + پشاور (ایجنسیاں + نوائے وقت نیوز + نوائے وقت رپورٹ+ نیشن رپورٹ) مردان کے علاقے شیرگڑھ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند سمیت 34 افراد جاںبحق، جے یو آئی (ف) کے مولانا قاسم سمیت 60 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، صدر زرداری، وزیراعظم نوازشریف، عمران خان، شہباز شریف، سید منور حسن، فضل الرحمن، سمیع الحق، طاہر القادری ،حافظ سعید سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماو¿ں نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پولیس کے مطابق مردان کے علاقے شیرگڑھ میں خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی پٹرول پمپ کے مالک عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی جس میں ایم پی اے عمران مہمند بھی شریک تھے۔ 5 افرا د موقع پر ہی باقی نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پشاور کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ عبداللہ کو پیر کے روز پٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ رکن اسمبلی عمران مہمند مردان سے آزاد حیثیت سے جیت کر تحریک انصاف کی حمایت کررہے تھے۔ یاد رہے کہ 4 جون کو ہنگو میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد رکن فرید خان کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ خیبر پی کے حکومت نے خودکش حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کےلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ دھماکے میں جاںبحق افراد کے لواحقین کو فی کس تین لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ دس زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں، خودکش حملوں کو روکنا ناممکن ہے۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ اس کے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عمران مہمند کو پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھیں انہیں 2 سکیورٹی اہلکار بھی دئیے گئے تھے مگر ان کی حفاظت نہیں کر سکے۔ صوبائی وزیر یوسف شوکت زئی نے کہا کہ امن کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔ کھلے دل سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری لڑائی نہیں۔ وفاقی حکومت میں ہوتے تو پہلے دن علیحدگی کا اعلان کرتے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، خودکش حملہ آور کے اعضا بھی مل گئے ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ مقامی نہیں ازبک تھا۔​
    لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایم پی اے عمران مہمند آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ تحریک انصاف حکومت خیبر پی کے کی حمایت کر رہے تھے تاہم ابھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے ان سے بات چیت چل رہی تھی اور وہ تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر شامل نہیں ہوئے تھے۔​
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     

اس صفحے کو مشتہر کریں